انڈیا: لائیو شو کے دوران مہمان کی موت٬ ویڈیو

 

حال ہی میں بھارت کے ایک ٹی وی چینل پر لائیو مارننگ شو کے دوران پروگرام میں شریک خاتون مہمان کی اچانک موت نے ناظرین کو خوف میں مبتلا کردیا- یہ خاتون لائیو پروگرام کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک چل بسیں-

81 سالہ ریٹا جتندر نامی خاتون پیر کے روز بھارتی ٹی وی چینل کے مارننگ شو شرکت اور ساڑھے 8 بجے شو کے میزبان زاہد مختار سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک ان کا پیچھے کی جانب ڈھلک گیا اور منہ کھل گیا جبکہ آنکھیں بند ہوگئیں-
 


شو کے میزبان کے مطابق “ خاتون اس وقت اپنی زندگی کے چند دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کر رہی تھیں اور بظاہر بالکل صحت مند نظر آرہی تھیں- تاہم اچانک انہوں نے جواب دینا بند کردیا اور ہچکیاں لینے لگیں“-

“ ہم نے فوراً نشریات کو ایک ڈاکومینٹری کی جانب منتقل کردیا اور خود انہیں اسپتال لے گئے- لیکن اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا“-

“ وہ اپنی زندگی کے آخری جملوں میں یہ بتارہی تھیں کہ انہوں نے ڈراموں میں کیسے کام شروع کیا“-

ریٹا سابق سرکاری ملازم تھیں اور حیران کن طور پر انہوں اسٹوڈیو آتے ہوئے اپنے ڈرائیور سے بھی اپنی موت کے بارے میں ہی بات کی تھی-

ریٹا نے ڈرائیور کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی کا اختتام بھی سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کی طرح ہو جو کہ اپنا کام کرتے ہوئے انتقال کر گئے تھے-

واضح رہے کہ سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام 2015 میں ایک لیکچر دیتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔
 

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
15 Sep, 2018 Total Views: 18839 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
It was an interview on her life but the end came suddenly for noted writer Rita Jitendra who collapsed while narrating her journey on a live TV show, leaving her friends and admirers in shock. This happened Monday morning when Rita Jitendra, an eminent educationist, was being interviewed on Doordarshan's 'Kashmir channel'.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB