کراچی: شہر کے 19 خطرناک ترین مقامات کی نشاندہی

کراچی ٹریفک پولیس نے ایسے 19 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں لاپروائی یا غیر محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرنا مہلک ثابت ہوسکتا ہے-
 

image


ان مقامات پر حادثات کی صورت میں نہ صرف ڈرائیور کی جان جاسکتی ہے بلکہ چھوٹی سی غلطی دیگر مسافروں یا راہگیروں کی بھی موت کا سبب بن سکتی ہے-

کراچی کے 19 خطرناک ترین مقامات کی فہرست:
4K چورنگی - سرجانی ٹاؤن
ڈرگ روڈ
گلبائی
حکیم ابنِ سینا روڈ
حب ریور روڈ
آئی سی آئی برج
جوہر موڑ
خیابانِ محافظ - ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی
لیاقت آباد 10 نمبر
ایم اے جناح روڈ کے مختلف حصے
چمڑا چورنگی سے کورنگی میں ویٹا چورنگی تک
نیشنل ہائی وے سے ملیر 15 تک
ماڑی پور
سعید آباد پولیس اسٹیشن اور اس کے اطراف میں
گلبرگ کے مختلف علاقے
شاہراہ فیصل
شاہراہ پاکستان
تین ہٹی
راشد منہاس روڈ کے مختلف مقامات

ایک سال کے دوران ان مقامات پر 88 حادثات رونما ہوئے جن میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- جبکہ رواں سال میں اب تک ان مقامات پر 30 سے زائد حادثات پیش آچکے ہیں جن میں سے ایک حادثہ مہلک بھی ثابت ہوا-
 

image


کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ “ اگر عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کرے تو ان حادثات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے- لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے اور اپنی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Karachi Traffic Police have identified 19 dangerous spots across the metropolitan where careless and reckless driving can prove to be fatal. These hotspots are not just fatal for drivers, but a small mistake can make them deadly for passengers and bypassers as well.