پاکستانی شہری کو ایسا چینی ویزا جاری جس کی خواہش ہر کسی کو

ایک پاکستانی تاجر کو دیگر تین غیر ملکیوں سمیت چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Yiwu کی انتظامیہ کی جانب سے پہلا 5 سالہ ورکنگ ویزا جاری کیا گیا ہے-
 

image


پاکستان کے محمد عارف اور افغانستان٬ اردن اور عراق کے تین شہریوں کو نئی ویزا پالیسی کے تحت پہلا 5 سالہ چینی ورکنگ ویزا جاری کیا گیا ہے-

اس نئی پالیسی سے قبل چین کی جانب سے کسی بھی تاجر کو زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت پر مبنی ویزا جاری کیا جاتا ہے- یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی جانب سے 5 سالہ ورکنگ ویزا جاری کیا گیا ہے اور اس پہلے دستے میں تین دیگر ممالک کے شہریوں کے علاوہ 1 پاکستانی شہری بھی شامل ہے-

محمد عارف کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ چینی شہر Yiwu میں قیام پذیر تھے اور وہ یہاں متعدد پاکستانی اشیاﺀ امپورٹ کرتے تھے-

محمد عارف کے مطابق شہری انتظامیہ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 200 تاجروں کو 5 سالہ ورکنگ ویزا جاری کریں گے اور وہ یہ ویزا حاصل کرنے والے پہلے دستے کا حصہ بن گئے-

چینی شہر Yiwu دنیا کا سب سے بڑا سامان کی خریداری کا مرکز ہے اور اس شہر کا رقبہ 4.7 مربع میٹر ہے- یہاں ہزاروں کی تعداد میں دکانیں موجود ہیں جن میں لاکھوں قسم کا سامان فروخت کیا جاتا ہے-
 

image


ہر سال دنیا کے مختلف ممالک سے 4 لاکھ سے زائد تاجر خریداری کے لیے اس شہر کا رخ کرتے ہیں جبکہ دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 13 ہزار سے زائد تاجر اس شہر میں مقیم ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani businessman, along with three other foreigners, was issued the first working visa valid for five years by the administration of the China’s Yiwu city in Zhejiang province. Mohammad Arif and three nationals of Afghanistan, Jordan and Iraq were the first batch granted the First Class work permit by the Exit-Entry Administration of the Bureau of Yiwu’s Municipal Public Security Bureau under the new visa policy.