4 چیزیں جو آپ کا باس سننے کے لیے مرتا ہے!

آفس میں پیشہ ورانہ امور پر مبنی تبادلہ خیال آپ کی کامیابی کی پیشنگوئی کرتا ہے- بالخصوص اس وقت جب آپ اپنے باس سے پیشہ ورانہ معاملات پر بات چیت کرتے ہیں اور آپ کا لہجہ انتہائی پراعتماد ہوتا ہے- اور لگتا ہے کہ آپ واقعی کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کوشش بھی کر رہے ہیں- اگر آپ اپنے باس پر بہترین تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں اور جلد ترقی کی منزلیں طے کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی دن سے مندرجہ ذیل 4 باتوں پر عمل کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرلیں- یہ 4 باتیں ہر کمپنی کا باس اپنے ملازمین میں دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے-
 

image


جس کام کے لیے رکھا گیا ہے آپ وہی کر رہے ہیں:
اگر باس کا متاثر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آفس میں آپ کو جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے اچھی طرح اور توجہ کے ساتھ پورا کریں- یہ چیز آپ کی قابلیت میں مزید اضافہ کرے گی- اس کے علاوہ اپنے کام سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے وقت نکالیں تاکہ جب آپ سے آپ کے کام سے متعلق سوال کیا جائے تو آپ باس کو اطمینان بخش جواب دے سکیں- آپ کا معلومات سے بھرپور جواب یہ ظاہر کرتا ہے آپ اپنی ترجیحات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں- اور ساتھ ہی اس بات کا بھی انہیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ آپ نئی چیزیں بھی سیکھ رہے ہیں- یہ سب باس کو متاثر کرتا ہے-
 

image


میں مزید پراجیکٹس کی ذمہ داری اٹھا سکتا ہوں:
ایسے مواقع تلاش کریں جو آپ کو آپ کی جاب سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے اور نئی مہارتیں سیکھنے سے متعلق سہولیات فراہم کریں- اس سے آپ کے باس کو معلوم ہوجائے گا آپ مزید ذمہ داریاں اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- لہٰذا جب نئے پراجیکٹس سامنے آئیں گے تو آپ کے بارے میں ہی سوچا جائے گا- اور یقیناً ان کا یہ سوچنا آپ کی ترقی کی راہیں کھولنے کے مترادف ہوگا-
 

image


میرے پاس حل ہے:
بطورِ ملازم دفتر میں کئی ایسی پیشہ ورانہ چیزیں سامنے آتی ہیں جو کام نہیں کر رہی ہوتیں یا پھر انہیں مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے جس سے کمپنی کو مالی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے- آپ کو چاہیے کہ ایسے معاملات کے حل تلاش کر کے اپنے باس کے پاس لے جائیں اور ان کے سامنے یہ حل پیش کریں- ممکن ہے کہ آپ کا یہ حل کام نہ کرے لیکن اس سے اتنا تاثر ضرور قائم ہوگا کہ آپ نے اسے حل کرنے کی کوشش ضرور کی تھی- اور آپ کی اس کوشش کو یاد بھی رکھا جائے گا-
 

image


آپ مجھ پر اعتبار کرسکتے ہیں:
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے وارن بفٹ اپنی کمپنی میں ملازمت دیتے وقت درخواست گزار میں تین چیزیں دیکھتے ہیں ذہانت٬ آغاز کی صلاحیت اور دیانت داری- ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ میں ایمانداری نہیں ہے تو آپ کی پہلی دونوں چیزیں آپ کے کسی کام کی نہیں- آپ کا باس چاہتا ہے کہ آپ اپنی ملازمت کے تمام پہلوؤں سے متعلق دیانت داری کے ساتھ بات چیت کریں۔ جو ملازمین ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ قابل اعتماد ہوتے ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے- یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو زیادہ اہم ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں- اور اہم ذمہ داریوں کا مطلب ہے کہ آپ کمپنی کے کامیاب فرد بن گئے-
 

image


اب آپ عہد کریں:
مندرجہ بالا 4 باتیں جاننے کے بعد اب آپ سوچیں کہ آپ کو اپنے باس سے اب کیا بات چیت کرنی ہے اور کیا آپ اس وقت مثبت بات چیت کے لیے خود کو تیار سمجھتے ہیں؟ کیا آپ میں اتنا اعتماد موجود ہے کہ آپ تخلیقی آئیڈیاز وغیرہ پر مبنی گفتگو کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر آپ اپنا جائزہ لیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں اور کیسے آپ خود کو کامیاب ملازمین کی فہرست میں لا سکتے ہیں؟

YOU MAY ALSO LIKE:

Succeeding in the workplace is highly predicated upon communication. This is especially important when it comes to interactions with your boss.