دیو قامت موٹر سائیکل

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کا شوق لوگوں کو ایسے ایسے کام کروانے پر مجبور کر دیتا ہے جو شاید کوئی ذی عقل شخص عام حالات میں نہ کرے ایسا ہی ایک شوق گریگ نامی امریکن کو ہوا جس نے دنیا کا سب سے بلند اور بڑا موٹر سائیکل بنا ڈالا- اس دیو قامت موٹر سائیکل کی لمبائی 20 فِٹ اور اونچائی 12 فِٹ ہے جبکہ وزن 3 ٹن ہے- جبکہ ٹائروں کا سائز ایک اوسط قد کے آدمی کے برابر 5.7 فِٹ ہے

 
عام موٹر سائیکلوں کی طرح اس میں سائیڈ اسٹینڈ نہیں ہے کیونکہ سائیڈ اسٹینڈ پر کھڑا کرنے کے لیے کسی آدمی کی نہیں بلکہ کنگ کانگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے- البتہ اس کمی کو چھوٹے سائیڈ کے ٹائر لگا کر پورا کیا گیا ہے تاکہ بائیک ہر وقت کھڑی رہے- اگر اس موٹر بائیک کو کوئی شخص خریدنا چاہے تو 3 لاکھ ڈالر میں خرید سکتا ہے
YOU MAY ALSO LIKE: