پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی- چینی حکومت کا ماحولیاتی آلودگی پر اہم قدم

دنیا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور خاص طور پر دنیا کے گنجان آباد ممالک کے لیے ایک اہم مسئلہ بنتی جا رہی ہے- چین کی صنعتی ترقی جہاں عام چینی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی کا سبب بن رہی ہے وہیںنت نئے مسائل بھی عام لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں-

چینی حکومت نے حال ہی میں پلاسٹک تھیلیوں سے پھیلنے والی آلودگی کو کم کرنے کے لیے تمام شاپنگ مال اور دکانداروں کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ اب خریداروں کو مفت تھیلی دینا بند کر دیں اور ہر پلاسٹک بیگ کی قیمت وصول کریں تاکہ “تھیلی کلچر“ کو کم کیا جاسکے- اس کے علاوہ تمام پبلک پلیس بشمول بس٬ ٹرین اور ائیر پورٹس پر پلاسٹک تھیلی کے استعمال کی پابندی عائد کر دی ہے-
چینی عوام ایک دن میں تقریبا ً 3 ارب پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کرتے ہیں- حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کپڑے کے تھیلے اور ٹوکری کے استعمال کو بڑھائیں جیسا کہ ماضی میں یہ استعمال عام تھا-

یقینا ًًہمارے پاکستان کے لیے بھی یہ ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور چینی حکومت کے یہ اِقدام ہمارے لیے بھی قابلِ تقلید ہو سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: