براؤن پانڈا ہو یا پھر گلابی ڈولفن٬ وہ 6 عام جانور جن کے انوکھے رنگ دیکھ کر ان کے اصلی ہونے پر یقین کرنا مشکل

image
 
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا میں اس وقت کچھ ایسے جانور بھی موجود ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی پینٹنگ سے اچانک باہر نکل آئے ہیں، کیونکہ ان کے رنگ اتنے غیر معمولی ہوتے ہیں کہ وہ تقریباً غیر حقیقی لگتے ہیں۔ دوسری جانب یہ اپنے انہیں غیر معمولی اور انوکھے رنگوں کی وجہ سے انتہائی نایاب بھی سمجھے جاتے ہیں-
 
Piebald Python
یہ دنیا کے نایاب ترین سانپوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں بہت سے البائنو (ایک طبی حالت) سانپ موجود ہیں ہیں۔ لیکن یہ سانپ صرف جزوی طور پر البائنو ہے۔ ان میں سے بہت زیادہ سانپ اب دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ اس لیے اب اس قسم کے جو زیادہ تر سانپ لوگوں کو دکھائی دیں گے وہ اس تصویر جیسے ہوں گے-
image
 
The Bicolored Peacock
مور اپنے خوبصورت اور چمکدار رنگوں کے لیے جانے جاتے ہیں بالخصوص جب وہ اپنے پروں کو کھولتے ہیں۔ یہ دنیا کے منفرد ترین موروں میں سے ایک ہے۔ اس کے پروں کا ایک حصہ سفید اور دوسری طرف کے حصے پر نیلے رنگ کے دائرے ہیں جن کے اندر سبز، سرخ اور سیاہ رنگ موجود ہیں۔
image
 
The Blue Lobster
لابسٹر جسے کچھ جگہوں پر جھینگا بھی کہا جاتا ہے لوگوں کی ایک مرغوب غذا ہے- یہ عام جھینگوں سے سائز بھی تھوڑا بڑا ہوتا ہے اور اس کے پنجے بڑے ہوتے ہیں- لیکن لابسٹر شوق سے کھانے والوں کے لیے ایک وارننگ بھی ہے کہ اگر آپ کے سامنے بلیو یعنی نیلے رنگ کے لابسٹرآتے ہیں، تو انہیں پکانا جرم ہوگا۔ یہ بہت نایاب قسم ہے اور اسی وجہ سے عام نہیں دکھائی دیتے- سائنسدانوں کے مطابق ہر دو ملین میں سے ایک لابسٹر نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ ان کا رنگ ایک خاص پروٹین کی مطلوبہ مقدار میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
image
 
The Rottweiler With Vitiligo
Rottweiler کتوں کی ایک خاص قسم ہوتی ہے لیکن یہ Rottweiler ان میں سے بھی ایک ہے جو بالکل ہی عجیب نظر آتا ہے- دراصل اس کی یہ حالت Vitiligo یعنی برص کے مرض کی وجہ سے ہے- اس مرض میں پگمنٹیشن کے ذمہ دار خلیے یا تو کام نہیں کر پاتے یا مر جاتے ہیں۔ جس سے جلد اور کھال کچھ ایسی نظر آنے لگتی ہے-
image
 
The Pink Dolphin
یہ ڈولفن نایاب رنگوں والے جانوروں کی فہرست میں جگہ کی زیادہ مستحق ہے کیونکہ اس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ واقعی حقیقت میں بھی موجود ہیں۔ زیادہ تر ڈالفن نیلے یا سرمئی رنگ کی ہوتی ہیں مگر یہ ڈولفن گلابی ہے۔ یہ دریائے ایمیزون میں پائی جاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بھی ایک عام ڈولفن کی طرح سرمئی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے یہ بڑی ہوتی جاتی ہے، اس کی جلد عجیب ہو جاتی ہے، جو خون کو ظاہر کرنے لگتی ہے اور یہی اس کے گلابی رنگ کی وجہ ہے۔
image
 
The Brown Panda
 زیادہ تر پانڈا سیاہ اور سفید ہوتے ہیں لیکن بھورا پانڈا انتہائی نایاب ہے اور صرف کنلنگ کے علاقے میں دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا سائنسی نام کنلنگ ریچھ ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس کی کھال اس کے ماحول اور اس کی جین کی وجہ سے بھوری ہے اور یہ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: