یا رب اسے بچا لے.. سعودی شہری نے غیر ملکی کی جان کیسے بچائی اور سب کچھ نگلتا طوفان٬ ویڈیو دیکھیں اور جانیں سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے

image
 
"یا رب اسے بچا لے " اس جملے کے ساتھ ہی ایک سعودی باشندہ غیر ملکی شخص کی جان بچانے کے لیے اس کی جانب دوڑ پڑا۔ غیر ملکی شخص کی گاڑی طوفانی بارش میں پھنس گئی تھی اور بہترین اخلاق اور اعلیٰ سیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی شہری نے آگے بڑھ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس غیر ملکی شہری کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
 
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر ’’بیش‘‘ میں ریسکیو آپریشن کے اہم لمحات کو دکھایا گیا۔
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشیائی تارکین وطن کی کار کے اطراف پانی موجود ہے۔ ایسے میں غیر ملکی شہری گاڑی سے چھلانگ لگاتے ہوئے سمندری پانیوں میں تیراکی شروع کردیتا ہے۔ اس کے بعد سعودی نوجوان رسی پھینکنے کے لیے دوڑ پڑے اور پھر رسی پھینک دی جسے ڈوبتے شہری نے پکڑ لیا۔
 
 
ان نوجوانوں نے مصیبت میں پھنسے اس نوجوان کو حفاظت کے کنارے تک دھکیل دیا۔ اس موقع پر موت کے قریب جا کر بچ جانے والے غیر ملکی نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کام کرنے والوں نے ان جوانوں کی جانب سے مکینوں کو طوفانی بارشوں سے بچانے کے لیے کیے گئے بہادری کے کام کو سراہا۔
 
محقق اور ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقں میں فضائی دباؤ مزید گہرا ہو گیا ہے۔
 
سعودی سول ڈیفنس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ مملکت کے کچھ علاقوں میں موسمی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہدایات پر عمل کرنے اور طوفان کے بہاؤ کے دوران خطرناک مقامات سے دور رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
دوسری جانب ایک غیر معمولی واقعہ میں طائف شہر کے صحرا میں بھی ایک بہت بڑا طوفان آگیا جس نے سعودیوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا ہے۔ سعودی شہریوں نے ٹویٹر پر شہر کے شمال میں طائف میں اونٹ پل کے مشرق میں واقع العزب مقام سے طوفان کی خوفناک ویڈیو شیئر کی ۔
 
اس ویڈیو کلپ کو قدرتی مظاہر اور موسمیات میں مہارت رکھنے والے اکاؤنٹس سے شٍیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صحرائے طائف میں آسمان اور زمین کے درمیان ریت کا ایک بڑا حلقہ بن گیا اور پھر اس نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔ فوٹیج میں وہ لمحہ بھی دکھایا گیا جب سمندری طوفان کی انگوٹھی اپنے راستے میں موجود تمام پتھروں اور چٹانوں کو نگلتی چلی گئی۔ ان مناظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا۔
 
 
موسمیات، ماحولیات اور بنجر زمین کی زراعت کے کالج کے ماہر معاذ الاحمدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کل طائف کے شمال میں آنے والے سمندری طوفان سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور اس طوفان سے دیگر سنگین حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ رجحان عام طور پر موسم کی خرابی کی شدت کی وجہ سے گرم گیلی ہوا اور خشک ٹھنڈی ہوا کے درمیان عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: