امریکہ:19سالہ طالب علم میئر منتخب

واشنگٹن - 19سالہ امریکی نوجوان جون ٹیلر ریاست اوکلوہاما کے شہر مسکوجی کا میئر منتخب ہو گیا ہے،انہوں نے اپنے مدمقابل 70سالہ سابق میئر کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق اوکلوہاما یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر کے طالب علم جون ٹیلر مسکوجی کے میئر کے لئے ہونے والے انتخاب میں 70فیصد ووٹ حاصل کرکے میئر منتخب ہوگئے۔اپنی کامیابی کے بعد خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جون ٹیلر نے کہا کہ انتخابی مہم زبردست تھی ،اس میں کافی مزا آیااور میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا،اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جون ٹیلر نے کہا کہ وہ پہلے ریاست اوکلوہاما کے گورنر اور بعد ازاں امریکی صدر بننا چاہتے ہیں۔ جون ٹیلر پیر کو دوسالہ مدت کے لئے اپنی ذمہ داریا ں سنبھالیں گے۔

YOU MAY ALSO LIKE: