آئرلینڈ ایک ایسا جزیرہ ہے جو اپنی ہریالی اور بارشوں کی
وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- آئرلینڈ شمالی اٹلانٹک میں واقع ہے- اس
کے علاوہ آئرلینڈ یورپ کا تیسرا سب سے بڑا جزیرہ ہے- تاہم اس جزیرے سے کئی
اور ایسے چونکا دینے والے حقائق بھی منسلک ہیں جن سے بیشتر دنیا ناواقف ہے-
|
|
زمانے قدیم سے آئرلینڈ اپنے اولمپکس کا مالک ہے جسے Tailteann Games کے نام
سے جانا جاتا ہے-
|
|
بائیکاٹ کا لفظ آئرش کیپٹن James Boycott کے نام سے حاصل کیا گیا ہے-
|
|
آئرلینڈ میں واقع دنیا کا قدیم ترین Sean نامی بار 900 سن عیسوی میں قائم
کیا گیا اور یہ آج تک کھلا ہوا ہے-
|
|
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا John Tyndall دنیا کا پہلا ماہر طبعیات کہلانے
والا سائنسدان تھا-
|
|
ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ زیادہ آئرش باشندے آئرلینڈ میں رہنے کے بجائے
آئرلینڈ سے باہر رہتے ہیں-
|
|
چیک ری پبلک کے بعد آئرلینڈ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ بئیر استعمال کرنے
والا ملک ہے-
|
|
آئرلینڈ میں واقع The Royal Cork Yacht Club کا آغاز 1720 میں ہوا اور یہ
اس وقت دنیا کا سب سے قدیم ترین yacht club ہے جو اب تک اپنی خدمات سرانجام
دے رہا ہے-
|
|
آئرلینڈ میں وہاں کے باشندوں سے زیادہ موبائل فون پائے
جاتے ہیں-
|
|
مشہورِ زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک شمالی آئر لینڈ کے
علاقے Belfast میں تعمیر کیا گیا تھا-
|
|
مقبول ترین تہوار ہالووین ایک قدیم ترین آئرش تہوار کی
ہی شکل ہے جسے Samhain کے نام سے جانا جاتا تھا- |