زیرآب استعمال کیا جانے والا اسمارٹ فون

سمندر میں غوطہ خوری کے دوران فوٹو گرافی کے لئے اب کسی خاص کیمرے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب تو یہ کام موبائل فون کے ذریعے بھی ممکن ہوسکے گا۔

image


ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف کمپنی سونی نے نیا واٹر پروف اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جسے زیرآب ڈیڑھ میٹر گہرائی کے اندر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہاں تصاویر و ویڈیوز وغیرہ بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

گزشتہ روز متعارف کرائے گئے 6.4 انچ اسکرین کے سونی ایکسپیریا زیڈ الٹرا اسمارٹ فون کے بارے میں سونی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈسپلے اسکرین ہے۔
 

image


سونی کا کہنا ہے کہ ایکسپیریا زیڈ الٹرا کی اسکرین دیگر فونز کے مقابلے میں سب سے پتلی اور سب سے بڑی ہے اور اس میں دنیا کا سب سے تیز رفتار پروسیسر کوالکوم سنیپ ڈریگن 800 موجود ہے۔

اس فون میں ہینڈ رائٹنگ کی شناخت کا سافٹ ویئر بھی موجود ہے جس کے ذریعے اس پر پینسل یا سٹائی لس کے ذریعے بھی لکھا جاسکتا ہے۔
 

image


اس فون کو شنگھائی میں جاری ایشیاء موبائل ایکسپو کے دوران متعارف کرایا گیا جس کے ساتھ سونی نے اسمارٹ واچ ٹو بھی پیش کی۔

 
YOU MAY ALSO LIKE:

Sony has launched a new waterproof android smartphone. The Xperia Z Ultra can be used underwater up to a depth of 1.5m, even allowing people to take pictures and film video in full HD below the surface, the company said. Launching it today, Sony claimed the handset, which has a 6.4-inch screen, has the biggest display and is the thinnest large-screen smartphone on the market.