کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا

Poetمحمد طلحہ فرید چشتی (گوہرِ حجازی) Submitted byMuhammad Talha Gohar Chishti
Text size

کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا
نبی ﷺ کا جو نہ ہو پائے ہمارا ہو نہیں سکتا

غلامِ مصطفٰی ہو اور جہنم میں چلا جائے
خدائے مصطفٰی کو یہ گوارا ہو نہیں سکتا

نزع کا وقت ہو اور سامنے تیرے مدینہ ہو
نصیب اس سے گہرؔ اچھا تمہارا ہو نہیں سکتا

جہاں ملتا ہے بے مانگے ، دَرِ قاسِم فقط لوگو
بَجُز اس کے کوئی ایسا دوارہ ہو نہیں سکتا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied