✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Uzma Ahmad
Search
Add Poetry
Poetries by Uzma Ahmad
ختم ہوں گے قہقہے افسردگی رہ جائے گی
ختم ہوں گے قہقہے افسردگی رہ جائے گی
سب خُودی جاتی رہے گی بیخودی رہ جائے
ایک دِن آئے گا ایسا ہم نہ ہوں گے بزم میں
گُونجتی ہر کان میں اپنی ہنسی رہ جائے گی
دیکھ لو تُم آج تازہ گُل کا حُسن و شباب
کل کہاں گُلشن میں اتنی دِلکشی رہ جائے گی
Uzma Ahmad
Copy
مسرّت کا باعث ہے یہ خود فریبی
مسرّت کا باعث ہے یہ خود فریبی
تمہاری جفا کو وفا کہہ رہا ہوں
UZMA AHMAD
Copy
چند منتخب اشعار
ہم نے وہ لفظ شعر کی زینت بنا دیا
جِس کو زباں پہ لا نہ سکے تھے حجاب میں
------------------------------------------
میرا وجود پیکرِ اَخلاص تھا ندیم
رکھا ہے پِھر بھی وقت نے مجھ کو عتاب میں
------------------------------------------
اس کا قبضہ ہے میرے دِل پہ ندیم
اپنی چیزیں بھی اب پرائی ہیں
------------------------------------------
میں تو اپنی ہمّت سے بچ نِکلا ہوں
ورنہ اس کے زخم تو خاصے گہرے تھے
------------------------------------------
زیست کرنا سیکھا گیا ہے کوئی
دِل میں چپکے سے آگیا ہے کوئی
------------------------------------------
جو میرا ہو کے بھی نہ میرا تھا
اس کو اپنا بنا گیا ہے کوئی
------------------------------------------
جب بھی منزل کی راہ لی میں نے
میرے رستے میں آگیا ہے کوئی
------------------------------------------
ظلم و ستم کی یہ بھی ہھ اِک انتہا کہ آپ
ترکِ تعلقات پہ بھی ہاں نہ کر سکے
------------------------------------------
جنوں کی راہ میں ناکامیوں کا ہم کو غم کیوں ہو
جو اہلِ دِل ہیں ان کو شکوہءِ اہلِ ستم کیوں ہو
------------------------------------------
میں ابھی تک ہوں اِس لئے زندہ
آپ کا انتظار باقی ہے
------------------------------------------
پا کر بھی اس کو پا نہ سکا آج تک ندیم
وابستہ جِس سے ہے میرے شعر و سخن کی بات
------------------------------------------
بانٹا ہے اِس طرح ہمیں تقدیر نے ندیم
اپنائیں گے کِسی کو جئیں گے کِسی کے ساتھ
------------------------------------------
UZMA AHMAD
Copy
مہرباں ہم تیری عنایت کا
مہرباں ہم تیری عنایت کا
آج تک انتظار کرتے ہیں
ریگ زاروں پہ بیٹھ کر ہم لوگ
آرزوئے بہار کرتے ہیں
چوٹ پر چوٹ کھائے جاتے ہیں
اور پِھر اعتبار کرتے ہیں
uzma ahmad
Copy
وہ بڑا خوش نصیب ہے جسکو
وہ بڑا خوش نصیب ہے جسکو
لذّتِ انتظار مِل جائے
اِکل ذرا سوچئے تو، ہوگا کیا
گر جنوں کو قرار مِل جائے
uzma ahmad
Copy
میرا اس کا غم سانجھا تھا
میرا اس کا غم سانجھا تھا
میں اس کو کیسے بہلاتا
uzma ahmad
Copy
ہوتی رہیں حدود میں غیروں کی بارشیں
ہوتی رہیں حدود میں غیروں کی بارشیں
ہم حسرتوں سے ابرِ رواں دیکھتے رہے
uzma ahmad
Copy
میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
اسکی گلیوں میں امڈتی هوئی هر وحشت کو
نئی امید کی کرنوں سے منور کر دے
اسنے تھاما هے مجھے ماں کی ممتا کی طرح
اسکی آغوش-محبت کو تو قائم رکھنا
اس په پھیلے هیں جو نفرت کے گھنیرے بادل
انکو ایمان کی بوندوں میں بدل دے یا رب
یه جو دشمن هے میرے چاروں طرف ، تاک میں هے
انکو نابود کرمٹی میں ملا دے مولا
یه وطن دنیا کے نقشے په یوں ابھرے یا رب
جیسے مهتاب ابھرتا هے فلک پر تیرے
اس میں بستے سبھی چهرے صدا مسکاتے رهیں
اسکو خوشیوں کی کوئی ایسی دھنک دے مولا
آنچ نه آئے کوئی حرمتِ وطن په کبھی
اسکی عظمت کو صدا قائم و دائم رکھنا
هاتھ اٹھے هیں دعا کو که اس چمن کو میرے
هر بری نظر سے،آفت سے بچانا مالک
هم بھلے هوں یا نه هوں پر میرا دلدار وطن
تا قیامت رهے آباد میرے پیارے مولا
uzma ahmad
Copy
ہر ظلم تیرا یاد ہے بھولا تو نہیں ہوں
ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں
اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں
ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم، چلے جانا
میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
چپ چاپ سہی مصلحتاَ وقت کےہاتھوں
مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
مضطرؔ کیوں مجھے دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی، اُن کا تماشا تو نہیں ہوں
Uzma Ahmad
Copy
تمہیں معلوم ہے جاناں
تمہیں معلوم ہے “جاناں“ میں اکثر رات کو تنہا
ادھورا بیٹھ کے تم کو مکمل پاس پاتا ہوں
uzma ahmad
Copy
کہ ہم اوروں کی خاطِر---
ہمارے ہاتھ اور پاؤں تبھی تو رہتے ہیں زخمی
کہ ہم اوروں کی خاطِر راستہ ہموار کرتے ہیں
uzma ahmad
Copy
تمہارے شہر سے نِکلے تو----
تمہارے شہر سے نِکلے تو منزل ہی بھلا بیٹھے
جہاں ہم رک سکیں ایسا نہ پھر کوئی مقام آیا
Uzma Ahmad
Copy
خرد کی بات زباں پر----
خرد کی بات زباں پر کبھی نہیں آئی
ہمیں ازل سے مِلا ہے جنوں کا پیراہن
Uzma Ahmad
Copy
سوال
جِس نظر سے تھا اِک سوال میرا
جھک گئی وہ جواب کی صورت
uzma ahmad
Copy
آزاد نظم (میں نے لفظ لفظ لکھا تجھے)
میں نے حرف حرف پڑھا تجھے
میں نے لفظ لفظ لکھا تجھے
میرے بخت کی یه سیاهی دیکھ
که زباں سے نه تو ادا هوا
میرے رابطے،سبھی واسطے
میری دسترس سے نکل گئے
میرے جسم و جاں کا هر ایک زخم
تیری بے حسی کی صدا هوا
میرے هاتھ اٹھتے هی گر گئے
میرے لب بھی آخر کو سل گئے
میری هر دعا هی پلٹ گئی
میرا درد میری ردا هوا
میں الجھ گیا، میں بھٹک گیا
یونهی راستے سے پلٹ گیا
میری منزلوں کو خبر کرو
که میں راستوں سے جدا هوا
uzma ahmad
Copy
دلِ امید توڑا ہے کسی نے
دلِ امید توڑا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
نہ منزل ہے نہ منزل کا نشاں ہے
کہاں پہ لا کے چھوڑا ہے کسی نے
قفس کی تیلیاں رنگین کیوں ہیں
یہاں پہ سر کو پھوڑا ہے کسی نے
میں اِن شیشہ گروں سے پوچھتا ہوں
کہ ٹوٹا دِل بھی جوڑا ہے کسی نے
محبت میں مجھے برباد کر کے
لہو کا دل نچوڑا ہے کسی نے
دلِ امید توڑا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے
uzma ahmad
Copy
مجھے تم یاد رکھو گے
ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ ﻟﯿﮑﻦ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﮐﮯ ﺟُﮕﻨﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺷﺐ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ
ﺳِﺘﺎﺭﮦ ﺑﻦ ﮐﮯ ﭼﻤﮑﯿﮟ ﮔﮯ
ﺗُﻤﮩﯿﮟ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮔﮯ
ﺑﮩﺖ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ
ﺑﮩﺎﻧﮯ ﺗﻢ ﺑﻨﺎﺅ ﮔﮯ
ﺑﮩﺖ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗُﻢ
ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﻮﺳﻢ ﺟﻮ ﺑﺪﻟﯿﮟ ﺗﻮ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﻧﮧ ﺁﮰ
ﻣﮕﺮ
ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ
ﮐﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ
ﺩِﺳﻤﺒﺮ ﮐﯽ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ
ﺗُﻤﮭﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺟﻤﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﺮﻑ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ
ﻭﮦ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮕﮭﻠﯿﮟ ﮔﯽ
ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﮐﯽ ﺗﭙﺘﯽ ﺳُﺮﺥ ﮔﮭﮍﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﻮ ﺳﻮﭼﻮ ﮔﮯ
ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯿﮓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ
ﮔﮭﮍﯼ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﮌﮮ ﮔﯽ
ﮐﺌﯽ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﮔُﻢ ﮔﺸﺘﮧ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﺁﮰ ﮔﯽ
ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺅ !! ﻣﮕﺮ ﺳُﻦ ﻟﻮ
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﯾﺴﯽ
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮔﯽ
ﺟِﺴﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ
ﻣُﺠﮭﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ
uzma ahmad
Copy
سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور
اقبال تیرے نام پہ جو پارک بنا تھا
اس پارک میں شاہیں تیرے بےجان پڑے ہیں
uzma ahmad
Copy
لیکن بے نام
ہم کب سے ہیں یہاں
لیکن بےنام
ہم تب سے ہیں یہاں
uzma ahmad
Copy
وفاداری سے جی رہے تھے
وفاداری سے جی رہے تھے
بے وفائی نے مار ڈالا ہے
تم سے ملتے ہی جی اٹھے تھے
اب جدائی نے مار ڈالا ہے
UA
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets