✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
M.N.Khalid Major
Search
Add Poetry
Poetries by M.N.Khalid Major
کراچی کا نوحہ
کراچی کیسی بستی تھی
قدم قدم پہ رونق برستی تھی
میرے بچپن کی وہ کھوئی کہانی ھے
جہاں اب چار سو ویرانی ھے
کوئی پنجاب سے آیا کوئی کشمیر سے آیا
کوئی سرحد ، بلوچستان کوئی ایران سے آیا
کوئی بنگال کوئی بغداد کوئی فاران سے آیا
سبھی آئے اندرون سندھ سے، کوئی ھندوستان سے آیا
عجب لوگ تھے جن کو راس آئی جو ھجرت
کلاچی مائی کی بستی میں لا بسائی اک جنت
تھی زبانوں اور نسلوں کی امیں یہ چھوٹی سی بستی
بستے بستے بن گئی عروس البلاد یہ بستی
پانی میں فقط لیموں ملا کر جو رزق کماتے تھے
صبح سے بیٹھ کر وہ شام کو خوشحال جاتے تھے
اب ان کے ھونٹ سوکھے ھیں
اب ان کے پیٹ خالی ھیں
پھٹے کپڑوں کی اوٹ میں اب وہ
ھر در پر سوالی ھیں
ھر موڑ پر اک جلتی نشانی ھے
دھشت گروں کی اب حکمرانی ھے
کوئی پوچھے کہاں سے آئے ھیں قاتل
کوئی بتائے کس نے بلائے ھیں قاتل
فقط قاتل ھیں یہ ان کی قومیت نہ پوچھ
یہ نہ پوچھ ، وہ نہ پوچھ ، اس سے نہ پوچھ
پوچھ اس سے یہ صرف تجھ کو لایا ھے، کون
خون انساں سے تو اب اس کی رنگت نہ پوچھ
جو پناہ دیتا ھے اس کو ، وھ بھی مجرم ، تو بھی مجرم
تو چراتا ھے نظر ، کرتا ھے اس سے صرف نظر
چند ھیں جو ، ساتھ ھیں ان قاتلوں کے ھم رکاب
اور کروڑوں منتظر ھیں کب آئے ان پر شتاب
M.N.Khalid
Copy
یہ وطن ھمارا ھے ۔ اسے ھم نےبگاڑا ھے ۔
یہ وطن ھمارا ھے
اسے ھم نےبگاڑا ھے
اس ملک کا ھر راشی
دوست ھمارا ھے
راشی اور چوروں کا دستہ ھمارا ھے
قانون کی پاسداری ہمیں کہاں گوارا ھے
ھم چور و قاتل ھیں
ھم میں وہ بھی شامل ھیں
جو ملک کی سرحد پر
گھر اپنے بناتے ھیں
دو قوموں کے لوگوں سے
پہچان اپنی ملاتے ھیں
آئین ھمارے کو
دھجیوں میں اڑاتے ھیں
دکھ ملک پہ آئے جب
ھم بچوں کو اپنے تب
باھر بھجواتے ھیں
جو سکھ اٹھاتے ھیں
شانیں اپنی بڑھاتے ھیں
بھترین کھاتے ھیں
یہ وطن ھمارا ھے
اسے ھم نےبگاڑا ھے
اس ملک کا ھر راشی
دوست ھمارا ھے
M.N.Khalid
Copy
غذا سے علاج
جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے ۔ وہاں تک چاہیئے بچنا دوا سے
اگر خوں کم بنے ، بلغم زیادہ ۔ تو کھا گاجر ، چنے ، شلغم زیادہ
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا ۔ اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس ۔ مربّہ آملہ کھا یا انناس
اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی ۔ تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے ۔ تو فوراً دودھ گرما گرم پی لے
جو دکھتا ہو گلہ نزلہ کے مارے ۔ تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل ۔ تو انگل سے مسوڑھوں پر نمک مَل
جو طاقت میں کمی ہو تی ہے محسو س ۔ تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس
شفا چاہیئے اگر کھانسی سے جلدی ۔ تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
اگر کا نوں میں کچھ تکلیف ہو وے ۔ تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے
اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے ۔ تو دَکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے
تپ دق سے اگر چاہیئے رہائی ۔ بدل پانی کے گنّا چوس بھائی
دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی ۔ کٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی ۔ تو استعمال کر انڈے کی زردی
جو بد ہضمی میں چاہئے تو افاقہ ۔ تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ
متحدہ ہندوستان کے شہر راندھیر میں پچاس سال پہلے ایک حکیم کی رائے
M.N.Khalid Major
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets