Poetries by Afzal Chohan
آج پھر یادوں نے آگھیرا مجھے آج پھر یادوں نے آگھیرا مجھے
پھر خیال آہی گیا تیرا مجھے
بھر دیئے موسم نے گل میں رنگ کیا
ہر طرف تیرا لگے چہرہ مجھے
جب درودیوار چپ چپ سے لگیں
کاٹنے لگتا ہے گھر میرا مجھے
پہلے روگی اور پھر جوگی بنا
کتنا مہنگا پڑ گیا پھیرا مجھے
میں ہوا تھا عشق میں خود ہی اسیر
دل نے تو روکا تھا بہتیرا مجھے Afzal chohan
پھر خیال آہی گیا تیرا مجھے
بھر دیئے موسم نے گل میں رنگ کیا
ہر طرف تیرا لگے چہرہ مجھے
جب درودیوار چپ چپ سے لگیں
کاٹنے لگتا ہے گھر میرا مجھے
پہلے روگی اور پھر جوگی بنا
کتنا مہنگا پڑ گیا پھیرا مجھے
میں ہوا تھا عشق میں خود ہی اسیر
دل نے تو روکا تھا بہتیرا مجھے Afzal chohan