آٹے میں نمک ملا کر گوندھ لیں۔ میدے میں پانی ملا کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ انڈوں میں گھی کے علاوہ باقی اجزاءملا کر پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کرکے انڈوں کو چمچہ چلاتے ہوئے تلیں اور پھر ڈش میں نکال لیں۔ آٹے کو برابر تقسیم کرکے پیڑے بنائیں اور روٹیاں بیل لیں۔ ایک روٹی پر انڈے کی تہہ لگائیں، دوسری روٹی اس کے اوپر رکھیں اور کنارے کو میدہ لگا کر دبا دیں اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی انڈے سے بھی پراٹھے بنا لیں۔ تو اگرم کریں اور پراٹھوں کو گھی لگاتے ہوئے دونوں جانب سے تل کر اتار لیں۔