بیگن کے گول گول ٹکڑے کاٹ لیں۔ اور ہلکا اُبال دے کر دھوپ میں خشک کر لیں۔ سوکھنے کے بعد چینی کے برتن میں مندرجہ بالا مصالحہ باریک پیس کر اور تیل میں بھون کر ڈال دیں پھر اوپر سے تیل گرم کر کے ڈال دیں۔ یہ اچار کافی عرصہ تک خراب ہوئے بغیر آپ کو مزید لذت بخشتا رہے گا۔