Hariyali Kerri Keema Biryani

Making delicious food is now easy. You can prepare all kind of food by just checking the recipes online. Get access to some unique and easy to make recipes at home. Give your feedback in this regard.

4444
4329 Views
Submited by Hina from
6 PERSON
0:35
0:15

INGREDIENTS اجزاء

ہریالی کیری قیمہ بریانی

بیف کا قیمہ ------ 750 کرام
 تیل ----- ایک کپ
 پیاز ----- ایک کپ
 نمک ---- حسب ذوق
 رائی دانہ ----- ایک چائے کا چمچ
 زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
 گرم مصالحہ پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچ
 الائچی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
 پسی لال مرچ ---- ایک کھانے کا چمچ
 دھنیا پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمچ
 کیوڑہ واٹر ----- ایک کھانے کا چمچ
 جائفل جاوتری پاؤڈر ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
 پیلا رنگ ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
 ادرک لہسن پیسٹ ---- دو کھانے کے چم
 دودھ ----- دو سے تین کھانے کے چمچ
 کری پتہ ----- بارہ سے پندرہ عدد
 پوٹاٹو ویجز ----- تین سے چار عدد
 ابلے چاول ----- ایک کلو
 
 چٹنی کے لیے:
 
 ہرا دھنیا ---- ایک گٹھی
 پودینہ ---- آدھی گٹھی
 ہری مرچ ---- پانچ سے چھ عدد
 لہسن ----- دو جوئے
 کیری ----- ایک کپ
 پانی ----- آدھا کپ
 زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
 پسا کھوپرا ----- دو کھانے کے چمچ
 

METHOD ترکیب

چاول ابالنے کے لیے:

ایک کلو چاول کو نمک٬ زیرہ٬ ثابت گرم مصالحہ٬ چھوٹی الائچی اور تیز پتہ کے ساتھ ابالیں- جب ایک کنی رہ جائے تو پانی سے نکال لیں-

چٹنی بنانے کے لیے:

ہرا دھنیا٬ پودینہ٬ بھنا کٹا زیرہ٬ ہری مرچیں٬ لہسن کے جوئے٬ کٹی کیری٬ پسا کھوپرا اور پانی کو گرائنڈر میں پیس کر چٹنی تیار کریں-

بریانی بنانے کے لیے:

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں کٹی پیاز٬ کری پتہ٬ رائی دانہ٬ ادرک لہسن کا پیسٹ٬ نمک٬ پسی لال مرچ٬ پسی ہلدی٬ پسا دھنیا٬ بھنا کٹا زیرہ٬ پسا گرم مصالحہ٬ پسی الائچی٬ جائفل جاوتری کا پاؤڈر اور قیمے کے ساتھ اچھی طرح بھون لیں-
اس کے بعد یہاں تک پکائیں کہ قیمہ گل جائے-
ایک پین میں تیار قیمے کی تہہ لگائیں- اوپر تیار چٹنی شامل کرلیں-
اب ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں- کیوڑہ اور زردہ رنگ دودھ میں گھول کر ڈالیں-
ایک چوتھائی کپ تیل اور تلی ہوئی پیاز شامل کر کے ڈھک کر 8 سے 10 منٹ دم لگائیں-
گرم گرم بریانی تلے آلوؤں کے ساتھ سرو کریں-

Advertisement

You may also like View More

TOP CHEFS View More

 

Reviews on Hariyali Kerri Keema Biryani

I am in the phase of noting down recipes in my notebook. I included this Hariyali Kerri Keema Biryani recipe given by your page. I am impressed by the way this website shows you various recipes online.
Affery - Islamabad 8/31/2016 12:58:59 AM
MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB