چکن کے لئے: تمام میری نیشن اجزاء کو چکن کے ساتھ مکس کرلیں اور تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
پھر پیاز اور لہسن کو چکن سے الگ کر لیں۔
چکن کو اسکیورز پر لگا کر باربی کیو یا پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کرلیں۔
چاول کے لئے: مکھن کو گرم کرکے چاولوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ فرائی کرلیں۔
سبزیوں کے لئے: مکھن گرم کرکے تمام سبزیوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کرلیں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہوجائیں۔
سرونگ کے لئے: چکن، چاول اور سبزیوں کو پلیٹر میں ڈال کر سرو کریں۔