Mince Stuffed Naan Recipe In Urdu

Taste new flavors of food. Make delicious recipes at home without any trouble. Get some mouth watering recipes along with its ingredients and step by step method online. Comment your suggestions.

1111
10258 Views
Submited by Asad Ghouri from
2 PERSON
00:25 For Keema
00:05

INGREDIENTS اجزاء

قیمہ بھرے نان

میدہ چھنا ہوا ۔۔ دو پیالی
 خمیر ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
 چینی ۔۔ دو چائے کے چمچے
 دہی ۔۔ دو کھانے کے چمچے
 نیم گرم پانی ۔۔ حسب ضرورت
 نمک ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
 تیل ۔۔ 4/1 پیالی
 مکھن ۔۔ دو کھانے کا چمچے
 
 بھرنے کے اجزاء:
 گائے کا قیمہ ۔۔ 250 گرام
 پیاز چوپ کی ہوئی ۔۔ ایک عدد
 پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔ دو چائے کے چمچے
 پسی ہوئی لال مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
 پسا ہوا گرم مصالحہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
 پسی ہوئی ہلدی ۔۔ 4/1 چائے کا چمچہ
 ہری مرچیں ۔۔ چار عدد
 ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا ۔۔ 4/1 پیالی
 کٹا ہوا دھنیا ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
 کٹا ہوا سفید زیرہ ۔۔ 4/1 چائے کا چمچہ
 نمک ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
 تیل ۔۔ تین کھانے کے چمچے

METHOD ترکیب

دیگچی میں تیل گرم کریں اور لہسن، ادرک کو سنہری کرلیں۔ اس میں قیمہ ملا کر بھونیں، پھر کٹی اور پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، دھنیا، زیرہ اور نمک ملا کر قیمہ گلنے تک پکائیں۔ اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ،ملا کر تھنڈا کریں۔ میدے میں تمام اجزاء ملا کر گوندھیں اور ڈھاک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ آٹے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا کر روٹیاں بیل لیں۔ روٹیوں کے درمیان میں تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور دوبارہ پیڑا بنا کر ہاتھ سے پھیلاتے ہوئے روٹی بیل لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی پیڑوں کی بھی روٹیاں تیار کرلیں۔ روٹیوں کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور انہیں پہلے سے گرم اوون میں 210 سینٹی گریڈ پر دس منٹ پکا کر نکال لیں۔ اس پر برش کی مدد سے مکھن لگا کر گرما گرما پیش کریں۔

You may also like View More

TOP CHEFS View More

 

Reviews on Mince Stuffed Naan Recipe In Urdu

My mother cooks delicious food. But I am still in my learning phase. I check out recipes and try them at home. This Eid I will definitely be making this Mince Stuffed Naan for dinner on 1st day.
Babul - Faisalabad 8/31/2016 12:58:58 AM
MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB