Strawberry Stuffed Chocolate Egg

Taste new flavors of food. Make delicious recipes at home without any trouble. Get some mouth watering recipes along with its ingredients and step by step method online. Comment your suggestions.

4444
2127 Views
Submited by Naveen Khalid from
PERSON

INGREDIENTS اجزاء

اسٹرابری اسٹفڈ چاکلیٹ ایگ

میدہ ۔۔ ایک پیالی
 انڈے ۔۔ تین عدد
 چینی ۔۔ ایک پیالی
 اسٹرابری ۔۔ حسب ضرورت
 کوکونگ چاکلیٹ ۔۔ 100 گرام
 بناسپتی ۔۔ آدھی پیالی

METHOD ترکیب

انڈے کی سفیدی کو علیحدہ کر سخت ہونے تک اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں زردی ملا کر پھیٹ لیں۔ چینی اور بناستی کو ملا کر پھینٹ لیں۔ اس میں انڈے اور چھنا ہوا میدہ ڈال کر الیکٹرک بیٹر کو ہلکی اسپیڈ پر رکھ کر پھینٹیں۔ اوون کو بیس منٹ پہلے 180 سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ کیک بنانے والے سانچے میں ہلکا بناسپتی لگا لیں۔ اور کیک کے تیار شدہ مکسچر کو اس میں ڈال کر بیک کرلیں۔ آدھی چاکلیٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کر کے شیشے کے پیالے میں رکھیں اور پانی میں رکھ کر پگھلا لیں۔ بیس سے پچیس منٹ تک بیک کر کے اوون سے نکالیں اس میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں اور ہلکا سا ٹھنڈا ہونے پر اس کا چورا کرلیں۔ اسٹرابری کو صاف دھوں کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔ کیک کے چورے کو کباب کی طرح ہاتھ میں لے کر اس کے درمیان میں اسٹربیری رکھیں اور اسے انڈے کی شکل میں بند کردیں۔ تین سے چار گھنٹے کے کیئے فریج میں ٹھندا ہونے کے رکھ دیں تاکہ مکمل طور پر بند ہوجائے۔ اور پھر سرو کریں۔

You may also like View More

TOP CHEFS View More

 

Reviews on Strawberry Stuffed Chocolate Egg

MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB