پتیلی میں پانی، چائے کی پتی ، چائے مصالحہ، الائچی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے تو اس میں دودھ شامل کردیں گیں اسکے بعد دودھ کو ابال لیں گیں ۔ جب تک چائے ابلے گی تب تک دوسرے چلھے میں مٹی کے کپ کو آگ کی آنچ میں گرم کریں گے ۔ چائے میں تنڈور ذائقہ لانے کے لیے ضروری ہے کہ مٹی کے کپ کو اچھی طرح سے تیز گرم کریں جب تک اسکا رنگ تبدیل نہ ہوجاے ۔ تاکہ اسکا ذائقہ چائے میں اچھی طرح شامل ہوجائے ۔ اسکے بعد ابلتی ہوئی چائے کو چھان کر کپ میں نکال لیں اور آخر میں گرم گرم مٹی کے کپ کو پتیلی کے اندر رکھ دیں پھر مٹی کے کپ میں چائے کو ڈال دیں ۔ مزیدار تندوری چائے تیار ہے ۔