پرانی کار اِز بیک

پرانی کار کیا لی پوری دنیا سے ہمیں مشورے آنے لگے،،،اوبامہ نے وائٹ ہاؤس
سے کال کی،،،پنجانی میں بولا،،،
ویل مسٹر خان!! میں بڑا ای متاثر ہویا،،،اینج گڈی لی کہ مینو لگیا ،،،پاکستان
سپر سونک طیارہ بنا لیا ہے گا،،،اے تے بعدوچ پتا لگیا،،،خان صاحب چول
ماری جے،،،

انڈیا سے موذی نے فون کیا،،،
ارے واہ واہ،،،کیا کار لی ہے،،،اسٹارٹ وہاں ہوتی ہے آواز میرے گھر تک آتی
ہے،،میں دو دفعہ باتھ روم میں کموڈ سے نیچے گرگیا،،میں سمجھا پاکستان
نے حملہ کردیا،،،
ارے رام رام کرو بھائی،،،جب بھی گاڑی سٹارٹ کیا کرو مجھے مس کال مار
دیا کرو،،،مجھے پتا ہونا چاہیے کہ یہ آپ کی کرپا ہے ،،، بھگوان کی نہیں،،،
اچھا رام رام،،،

ابھی مودی کا فون رکھا ہی تھا روشین پوٹن نے کال کردی،،،پشتو لہجے میں
بولا،،،وائی وائی میں قربان،،،پھٹ گئے میرے کان،،،
بھائی جان! مجھ سے کچھ پیسے لے کر ڈال دیتے،،،کم سے کم ایساگاڑی
لینا تھا بھائی،،،کہ اس میں سائلنسر تو ہوتا،،،خانہ خراب،،،

ابھی ہم نےکال کٹ آف ہی نہیں کی تھی کہ پھر سے بیل بج اٹھی،،،ہم حیران
ہو گئے،،،یہ کیا ماجرا ہے،،،ایک کال آن لائن،،،اوپر سے دوسری کا بھی ہوگیا
اعلان،،،
بعد میں پتا چلا کہ ہمارے ایک کمرے کے مکان کی بیل پر کوئی ہاتھ
رکھ کر سوگیا ہے،،،اور ہم خواب دیکھ رہے تھے،،،

ہم نے بیڈ سے ہی ہاتھ بڑھا کر دروازہ کھولا،،،سامنے بتیس دانت نظر آئے،،،،
ہم ڈر گئے باقی کا انسان کہاں گیا،،،
پھر پتا چلا کہ کالو کا ابا ہے،،،جس کی صرف بتیسی ہی نظر آتی ہے،،،

ہم بولے بھائی،،،یکدم سے سامنے نہ آیا کرو،،،ہم بہت کمزور دل کے ہیں،،،کالو
کے ابا کی بتیسی بند ہوگئی،،،یوں پھر سے غائب ہوگئے جیسے اس نے ،،،،
سلمانی ٹوپی پہن لی ہو،،،
وہ غرّا کے بولا،،،کیا میں بھوت ہوں؟؟،،،،!

ہم نے آہستہ سے کہا،،،خود کو بھوت نہ بولا کرو،،،کل ہی اک بھوتنی یعنی
بھوت کا بچہ اپنی اماں سے شکایت لگا رہا تھا،،،اماں یہاں سے نکل چلو،،،
کالو کے ابا سے ڈر لگتا ہے،،،

ہم بولے کالو کے ابا ایسی کوئی بات نہیں،،بس یکدم سے سامنے آنے سے
آپ کو نظر لگ سکتی ہے،،،
ہماری بات سن کے وہ بتیسی پھر سے نمودار ہوئی،،،کالو کا ابا بولا،،،یہ باہر
جنازہ آپ کاہے،،،؟؟؟
ہم بولے ،،،دنیا کے خوبصورت ترین انسان،،،ہم تو ابھی زندہ ہیں،،،

کالو کے اباکی بتیسی پھر سے غائب ہوگئی،،ہم سوچنے لگا کہیں نہ دکھنے
کی وجہ سے ہماری چپل نہ لے جائے،،،
ہم نے چپل اٹھا کر اپنے سر کے نیچے رکھ لی،،،اک دم سے بدبو آئی،،،ہم
نے چپل کو غور سے دیکھا،،،گائے کی گوبر چپل سے چپکی ہوئی تھی،،،ہم
نے ناک بند کرلی،،،
کالو کے ابا کو بہت غصہ آیا،،،اک دم غصے سے بولے،،مجھ سے بدبو آرہی
ہے کیا؟؟،،،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1263411 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.