مظہر چوھدری کے کالم "بینظیر بھٹو شہید" پر میرے تاثرات

*میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں جب سٹوڈنٹ تھا تب پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن 'ضلع لاھور' کا 'جنرل سیکرٹری' اور پی یو لاء کالج ڈیپارٹمنٹ کا PSF 'صدر' تھا.. 1989ء میں وزیراعظم بینظیر کے کوٹے سے میرا نام گورنر پنجاب ' ٹکہ خان' نے بنک ملازمت کیلئے جہانگیر بدر کی Recmendation کیساتھ بھیجا۔۔ ایک ماہ بعد مجھے گریڈ تھری آفیسر حبیب بنک کی جاب بغیر کسی انٹرویو مل گئی۔۔ یہ بینظیر شہید ہی تھی جس نے اپنے پہلے دور اقتدار میں مجھ جیسے عام گھرانوں کے پڑھے لکھے بیروزگاروں کو 50 ھزار ملازمتیں دی۔۔ اور دوسرے دور اقتدار میں ایک لاکھ نوکریاں دیں ۔۔ نواز شریف نے ان میں سے ایک لاکھ افراد کو اپنے پہلے اور دوسرے دور اقتدار میں باری باری نکال باھر کیا اور ھم اسطرح سے بچ گئےکہ 1990ء میں جب شہبازشریف ھمارے حلقے این اے 96 میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے آئے تو انہوں نے ھمارے نوجوانوں کے علاقائی گروپ " یوتھ ایکشن کمیٹی Y.A.C جسکا میں چیئرمین تھا اور تمام ممبران یونیورسٹیز و کالجز کے ماسٹرز لیول کےسٹوڈنٹس تھے۔۔ شہبازشریف کی دعوت خاص پر انکی رھائش گاہ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔۔ ھماری بڑی عزت افزائی کی گئی اور ھم مسلم لیگ میں شامل ھوگئے۔۔ یہ ھمارا انتہائی غلط فیصلہ تھا جس پر یوسف صلاح الدین نے مجھے اپنی حویلی بلاکر منع کیا کہ ایسا مت کرو۔۔ مگر شہبازشریف سبز باغ دکھا چکا تھا کہ تمام نوجوان تھانیدار، نائب تحصیلدار، کسٹم انسپکٹر، ایف آئی اے وغیرہ میں بھرتی ھوں گے۔۔۔ مگر 9 سال میں یعنی پہلی بار شہبازشریف ھمارے علاقے سے وزیراعلی بھی منتخب ھوئے اور جلاوطنی تک 2 تھانیدار 2 کسٹم انسپکٹر بھرتی کئے بقیہ 150 نوجوان منہ تکتے رہ گئے۔۔ حالانکہ اگر پیپلزپارٹی میں رہتے تو دوسرے دوار اقتدار میں سارے کے سارے سکیل 16 میں SST سرکاری ٹیچرز بھرتی ھوسکتے تھے جسکا ھمارے علاقے کے MNA کا کوٹہ 400 بیروزگار نوجوانوں کیلئے تھا۔۔*

*شہبازشریف نے اپنی جلاوطنی کے دوران مجھے لاھور مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنادیا مجھے پرویز الہی نے ق لیگ میں شمولیت کا پیغام بھیجا ۔۔ انکار پر 5 بار دھشتگردی کے سیاسی مقدمات میں جیل گیا مجھے میرے عزیز معتوف کالمسٹ و تجزیہ کار جناب "حسن نثار" صاحب نے اپنے گھر واقع سندر اسٹیٹ بیلی پورہ رائیونڈ بلا کر سمجھایا کہ تم ق لیگ جوائن کرلو، فائدے میں رھوگے مگر میں نے انکار کردیا اور اسی دوران مجھے شہبازشریف نے اپنا میڈیا سیکرٹری بنادیا ایک سال بعد مجھے اپنا ترجمان مقرر کردیا۔۔ وطن واپسی پر اپنی خاندانی گھٹیا اوقات گھٹیا ذات اثرات پر آگیا ۔۔۔ 2008ء الیکشن کے بعد دوسری بار وزیراعلی بن گیا اور 2013ء انتخابات میں جنرل کیانی، افتخار چوھدری اور الیکشن کمیشن کو خرید کر شہبازشریف ڈون بن گیا اور انجینئرڈ دھاندلی سے نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بن گیا ۔۔ دنیاجہان کے بدنام لوٹے پرلوٹے اور سارے مافیاز ن لیگ میں چلےآئے اور سب پر بھرپور نوازشات کردی گئیں ۔۔ مجھے 2 سال حمزہ شہباز کا سیکرٹری بنایا گیا اور 2012ء میں مجھے سنٹرل میڈیا سیل، سنٹرل سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن ( اردو سیکشن) کا انچارج بناکر مریم نواز کے ماتحت کردیا جہاں دوسرے پارٹی اھم راہنماؤں کے دفاترز بھی موجود تھے۔۔ میڈیا سیل میں آنے پر حمزہ شہباز نے مجھے غدار قرار دیدیاکہ وہ اسکے اور اسکے والد کے کیمپ کو چھوڑ کر نوازشریف گروپ میں کیوں گیا؟ مگر مجھے مریم نواز نے تسلی دی کہ تم محنت سے کام کرو ھم تمھیں PTV میں پرکشش تنخواہ پر کنٹریکٹ دیں گے۔۔ اب جھرلو سے ن لیگ جیت گئی اور حکومت بن گئی اور مریم نواز وزیراعظم ھاؤس چلی گئی ۔۔ ساڑھے 4 سال بعد اپنی والدہ کے الیکشن پر اسی عمارت کو آباد کرنے آگئی اور دوبارہ ڈرامے بازی شروع کردی ۔۔ وھی دھوکہ بازی، طفل تسلیاں مگر اس بار لاھور نوازشریف گروپ سے ناراض تھا اور رھےگا کہ وہ ساڑھے 4 سال لاھور سے لاتعلق رھا اور ایک بار بھی سنٹرل سیکرٹریٹ ن لیگ ماڈل ٹاؤن نہ آیا اور نہ مریم آئی اور نہ کسی کا کام کیا بلکہ اس دفتر کو باقاعدہ تالے لگادیئے۔۔ جسے شہبازشریف نے اپنا وزیراعلی کیمپ ھاؤس ڈکلیئر کر دیا۔۔*

*اور آجکل اسے آباد کرنے کی مریم نواز کوششیں کررھی ھے مگر اب لاھور میں شہبازشریف گروپ کا مکمل ھولڈ ھے۔۔ ن لیگ شہبازشریف کے مرھون منت ھے۔۔ مریم نواز مکمل فارغ ھے۔۔*

*بہرحال بات شہید بینظیر بھٹو کی ھو رھی تھی جب وہ شہید ھوئی تب میری آنکھیں بھی اشکبار تھیں کہ وہ اپنے کارکنان کا بہت خیال رکھتی تھیں اور* *جتنی بار لاھور گورنر ھاؤس آئی ھمیں ملاقات کیلئے مکمل وقت دیا اور ھدایات بھی دیں۔۔*
*آج وہ دنیا میں نہیں*
*اور پیپلزپارٹی بھی پلاننگ کیساتھ بکھیردی گئی۔۔*
*جسکاذمہ دار زرداری ھے جس نے اسٹیبلشمنٹ کی اس شرط کو پورا کیاکہ پنجاب تنظیم کے سارے نظریاتی افراد نکال کر لوٹوں کو لے آیا اور یوں پارٹی کا صوبائی دارالخلافہ لاھور جو PPP کا گڑھ تھا اسکا خانہ خراب کردیا اور این اے حلقہ 120 میں صرف 535 ووٹ حاصل کرکے اپنے امیدوار کی ضمانت ضبط کرالی۔۔ لاھور شہر پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور آج اسکا بیڑہ غرق زرداری نے نوازشریف سے فرینڈلی اپوزیشن کیصورت میں کرلیا اور اسکا مکمل فائدہ تحریک انصاف نے اٹھا لیا*

*اللہ تعالی بینظیر، اسکی والدہ، والد اور شہید دونوں بھائیوں کو جنت الفردوس کے اعلی مقام سے سرفراز فرمائے کہ دو بھائیوں ، والد اور خود شہادت کا رتبہ پایا جبکہ والدہ صدمات سے دوچار ھوکر ذھنی توازن کھو بیٹھی اللہ تعالی اسکے بھی درجات بلند فرمائے، آمین ثم آمین*

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 298541 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More