کتاب الثقات لابن حبان کا منہج و اسلوب

کتاب الثقات لابن حبان
مصنف :محمد بن احمد بن حبان البستی (المتوفی:385ھ)
پیدائش:آپ بست شہر ميں پيدا ہوئے جو موجوده افغانستان كا علاقہ ہے۔آپ كى تاريخ پيدائش ميں اختلاف ہے۔ علماء کے اقوال كے مطابق آپ 270 اور 279 ہجرى كےدرميان پيد ا ہوئے۔
وفات:آپ جمعہ کی رات 22 شوال 354 ہجری کو اسی سال کی عمر میں اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ۔
مصنفات:صحيح ابن حبان، كتاب الثقات، المجروحين،مشاہير علماء الأنصار،روضۃ العقلاء ونزهۃ الفضلاء، السيرة النبویۃوأخبار الخلفاء،تاريخ الصحابۃ الذين روى عنہم الأخبار،علل أوہام المؤرخين، علل مناقب الزہري، وغيره ۔
ابن حبان کا کتاب میں منہج:
1. 354 ابن حبان نے یہ کتاب طبقات پر مرتب کی ہے۔ پہلی جلد میں طبقہ اول :صحابہ کرام ، دوسری جلد میں طبقہ ثانیہ: تابعین کرام ،تیسری جلد میں طبقہ ثالثہ اتباع تابعین اور تبع الاتباع اور باقی رجال بقیہ کتاب میں اسی ترتیب سے بیان کئے ہیں۔
2. صحابہ کرام میں خلفائے راشدین ،عشرہ مبشرہ کا ذکر کرنے کے بعد بقیہ صحابہ کرام کو حروف معجم کی ترتیب سے بیان کیا ہے ۔
3. تبع تابعین، اتباع تابعین اور ان کے بعد والوں کا ذکر ہر طبقہ میں حرومعجم کی ترتیب کے مطابق کیا ہے ہر حرف میں رجال کے بعد نساء کا ذکر کیا ہے، ہر طبقہ کے بعد کنیت سے مشہور رجال کا ذکر اور کنیت سے معروف خواتین کاذکر کیا ہے۔
4. ترجمہ میں راوی کا نام ،باپ کا نام، کنیت ،نسب اور بعض حالات میں ماں کا نام بھی لکھ دیتے ہیں۔
5. صحابہ کرام کے تراجم میں مکان اقامت اور روایت کے لحاظ سے معلومات مہیا کرتے ہیں بعض احادیث کی طرف اشارہ کرتے ہیں، غزوات اور فتوحات میں ان کی شرکت کا تذکرہ کرتے ہیں بعض تراجم میں سن وفات اور مقام وفات بیان کرتے ہیں۔
6. ابن حبان نے تراجم انتہائی اختصار سے عموماً ایک یا دو سطروں میں بیان کیے ہیں۔ بعض تراجم دس سطروں میں ہیں جیسے ابراہیم النخعی اور اسماعیل بن عبدالرحمن الانصاری اور بعض تراجم 20سطروں تک پہنچ گئے ہیں۔جیسے عبداللہ بن المبارک،مالک اور اوزاعی وغیرہ۔
کتاب:الثقات لابن شاہین
مصنف: ابو حفص عمر بن احمد بن عثمان بن احمد بن محمد بن ایوب بن ازداد البغدادی المعروف بابن شاہین (المتوفی 385ھ) ۔
تصانيف:
1. كتاب المختلف فيهم في آخر تاريخ جرجان للسهمي
2. تاريخ أسماء الضعفاء والكذابين
3. فضائل فاطمه
4. الترغيب في فضائل الأعمال والثواب والأعمال
5. الناسخ والمنسوخ
6. ابن شاہین کا کتاب میں منہج:
1. ابن شاہین کی کتاب متاخر ہونے کے باوجود ثقہ راویوں کے بارے میں اہم کتاب شمار ہوتی ہے ۔
2. کتاب میں تراجم کی تعداد سولہ سو ساٹھ ہے۔
3. ابن شاہین راوی کے حالات انتہائی اختصار سے ایک سطر میں بیان کرتے ہیں ۔
4. ابن شاہین اپنے سے مقدم علماء کے اقوال بیان کرتے ہیں۔
5. اختصار کے باوجود راوی میں اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہیں یا دو میں سے ایک قول اور بیان کر دیتے ہیں جو ان کے نزدیک راجح ہوتا ہے ۔
6. 68 ایسے رجال کا ذکر کیا ہے جن میں علماء جرح و تعدیل نے اختلاف کیا ہے۔ 29 کی جانب ثقہ، 16 کی جانب ظروف کو ترجیح دی ہے۔وفات اخبار 11ذوالحج 385ھ کو وفات پائی اور امام احمد بن حنبل کی قبر کے پاس دفن ہوئے۔

Mohammad Nadir Waseem
About the Author: Mohammad Nadir Waseem Read More Articles by Mohammad Nadir Waseem: 35 Articles with 128099 views I am student of MS (Hadith and its sciences). Want to become preacher of Islam and defend the allegations against Hadith and Sunnah... View More