قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس
کشمیر پالیسی اور اقدامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا
گیا ہے کمیٹی کے اجلاس میں حکام کیطرف سے پیش کردہ رپورٹ پر ارکان سیخ پاء
ہو گئے اور قرار دیا بین الااقوامی سطح پر ہماری طرف سے خارجہ محاز کمزور
ہے اور جتنی قوت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بے
نقاب کیا جاسکتا ہے اسکا فقدان ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ تحریک کشمیر سے
وابستہ کشمیری عوام ملت پاکستان کے جذبات کے پیش نظر تقاریر تو کر دی جاتی
ہیں مگر خارجہ محاز پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جارہا
جو دشمن کررہا ہے ، اس سلسلے میں بطور ریاست پاکستان کا کردار بہت موثر اور
جاندار ہونا چاہیے یہاں آزاد کشمیر میں اس سے جڑی کنٹرول لائن پر دو طرفہ
تجارت کے حوالے سے کوہالہ پار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث بہت سی مشکلات ہیں
تو اس پار جانے والوں ٹرکوں کے ڈرائیورز پرمدعا ڈال کر گرفتار کر لینا اس
دوطرفہ تجارت کیلئے زہر قاتل ہو سکتے ہیں جنکے متعلق سفارتی سطح پر بات
کرنے کی ضرورت ہے کشمیری قیادت میں کشمیر سے متعلق زیادہ تحریک انصاف کے
سربراہ بیرسٹر سلطان محمود بات کرتے نظر آتے ہیں مگر ان کو اندرون آزاد
کشمیر سیاسی ماحول کا بھی احساس رہتا ہے جنکی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد
میں تاجروں کے حوالے سے یکجہتی کا بیان آیا ہے اگرچہ اس میں حکومت کی
مخالفت کا عنصر سیاسی اخذ کیا جا سکتا ہے مگر صوبہ پنجاب ، اور صوبہ کے پی
کے سے تعلق رکھنے والے مزدور پیشہ افراد کے حوالے سے انکی فکر اور توجہ
دلاتا قومی سوچ کی عکاسی ہے ، آزاد کشمیر بھر میں تعمیراتی کا موں سے لے
کرتجارتی سرگرمیوں تک پنجاب کے پی کے کے مزدوروں کا کلیدی کردار ہے ، ان کو
بیرون علاقہ تعلق کی بنیاد پر بلا جواز دباؤ اور مشکلات کا شکار کرنا کسی
بھی طرح درست اقدام نہ ہے ملک کے ہر بڑے شہر اور دیہی علاقوں میں آزاد
کشمیر کے لوگ بڑی بڑی جائیدادوں اثاثوں کے مالک ہیں بلکہ قومی اسمبلی سے
لیکر بلدیاتی اسمبلیوں اور افواج سے لیکر سول اداروں میں نمایاں پوزیشنز
سمیت محنت مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کی پرورش کرتے ہیں جو آزاد کشمیر
حکومت مزید ایک صدی نہیں کر سکتی اس حوالے سے ایسی سرگرمیوں خرافات سے سختی
سے نمٹنا چاہیے جو نفرت حقارت کے باعث بنے تو حکومت پاکستان کو بھی آزاد
کشمیر میں سوئی گیس کی فراہمی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت میگا پراجیکٹس کے
اعلانات پر عمل درآمد کرنا چاہیے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے
سابق ممبر اسمبلی راجہ مسعودممتاز حسین راٹھور سے ملاقات میں یقین دلایا ہے
میاں نواز شریف کے بطور وزیراعظم ضلع حویلی میں حویلی ایکسپریس وے اور سی
ایم ایچ تعمیر کرنے کے اعلانات پر عمل درآمد کی کوشش کرینگے ، ان کو نا صرف
ان پر عمل بلکہ سب اعلانات کو زمین پر شروع ہوتا نظر آنا کے اقدامات کرنے
چاہیے پر محض باتوں سے کام چلانا دھوکہ ہوگا ۔ |