زندگی عمل کی کھیتی

سو زندگی کا حساب کتاب بہت آسان ہے۔ یہ آپکو آزمائے گی ضرور۔ اگر آپ اللہ پر پختہ یقین رکھتے ہیں تب ذیادہ آزمائے گی۔ خالی خولی کہہ کر کہ میں ایمان لایا جان نہیں چھوٹے گی۔ آپکو ثابت بھی کرنا ہو گا کہ ہاں میں ایمان لایا ہوں اور اب ثابت قدم بھی ہوں۔ اسکو ثابت بھی کرنا ہوگا۔ کبھی اللہ کی طرف سے دی آزمائش میں پورا اُتر کر۔ کبھی اپنے اعمال کو جواب دہی کے احساس کی وجہ سے اچھا بنا کر۔

زندگی کو عمل کی کھیتی کہا جاتا ہے۔ یہاں آپ جو بووگے آپ وہی لو گے۔ زندگی میں ہم دوسروں کی برائیاں بہت مزے سے یہ سوچ کر کر رہے ہوتے ہیں۔ اسکو کونسا پتہ لگ رہا ہے۔ اس میں میرا کیا جارہا ہے۔ اس میں سامنے والے کا کیا بگڑ رہا ہے۔ اس میں ایسی کونسی بڑی بات ہے؟ سو اگر دیکھا جائے تو خسارے میں سامنے والا نظر آتاہے۔

اسی طرح روپے پیسے کے معاملے میں کسی سے بھی اینٹھتے ہوئے ہمیں لگتا ہے ہمارے پاس آرہا ہے۔ ہم سے جا تھوڑا ہی رہا ہے۔ مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جو آرہا ہے یا کسی کا ہتھیا رہے ہیں ۔ اس سے ہماری زندگی پر اثر کیا پڑے گا۔ اگر کسی کا پیسہ لینے کے بدلے ہمارا پیسہ جا نہیں رہا ہمیں لوٹانا نہیں پڑ رہا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا واقعی میں ہمیں نہیں لوٹانا پڑ رہا ۔

ہم کسی کے رشتے خراب کردیں جھوٹی سچی باتیں پھیلا کر، ہم کسی کے پرانے عیب بتا کر اسکی عزت اچھا ل دیں، ہم کسی کا بچپنا رنگین بنا بنا کر کسی کو بتائیں۔ ہم کسی کی لاعلمی کا مزاق اُڑائیں۔ ہم کسی کی سادگی کو بیوقوفی سمجھیں۔ کسی کی ادرتی خامی پر اسے نشانہ بنائیں۔ ہم کسی کے اچھے بھلے کام میں بھی کیڑے نکالیں۔۔ ہم کسی کے خلوص کو بھی شک اور وہم کی نظر کر دیں۔

سو زندگی کا حساب کتاب بہت آسان ہے۔ یہ آپکو آزمائے گی ضرور۔ اگر آپ اللہ پر پختہ یقین رکھتے ہیں تب ذیادہ آزمائے گی۔ خالی خولی کہہ کر کہ میں ایمان لایا جان نہیں چھوٹے گی۔ آپکو ثابت بھی کرنا ہو گا کہ ہاں میں ایمان لایا ہوں اور اب ثابت قدم بھی ہوں۔ اسکو ثابت بھی کرنا ہوگا۔ کبھی اللہ کی طرف سے دی آزمائش میں پورا اُتر کر۔ کبھی اپنے اعمال کو جواب دہی کے احساس کی وجہ سے اچھا بنا کر۔

قیامت کا دن اسی لئے آئیگا کہ انسان نے جو کچھ جتنا کچھ جتنے بھی اخلاص سے کیا ہے اللہ اُسے اُسکا پورا پورا بدل دے دے۔ انسان نے تنکا برابر بھی اچھائی کی تو اسکا بدلہ ملے گا۔ رائی برابر بھی برائی کی تو اسکا بھی بدلہ ملے گا۔ جس دن کوئی جان کسی کا بوجھ نہ اُٹھائے گی۔
سو
1۔ عمل کتنا ہی چھوٹا ہو اسکا بھی بدل ہے۔
2۔ آپکا ہر ہر عمل ایک بیج کی طرح ہے۔
3۔ آپ بیج جیسا بوئیں گے آپ اُسکا پھل ویسا ہی پائیں گے۔
4۔ ہر عمل کا ایک رد عمل ہے۔ وہ رد عمل آپ پر ہی آءیگا ۔ آپ اس رد عمل سے بچ نہیں سکتے۔
5۔ انسان کتنا ہی اچھا ہو کتنا ہی برا ہو ۔ وہ اپنے لئے ہی بو رہا ہے۔
6۔ اللہ انسان کا کوئی بھی عمل ضائع نہیں کرتا ۔ عمل یا تو اچھا ہوتا ہے یا برا ہوتا ہے۔ کوئی عمل کتنا خالص اچھا ہے اور کوئی کتنا خالص بد ہے یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے اور اللہ ہی اسکی جزا دیتا ہے۔
7۔ کس عمل کا بدل کس شکل میں ملے گا یہ اللہ ہی جانتا ہے۔
8۔ انسان کبھی بھی اپنے عمل کے بدل سے آزاد نہیں ہو سکتا
9۔ ہماری زندگی ہمارے اعمال کے بیج سے ہی تشکیل پا رہی ہوتی ہے۔
10۔ ہمیں اپنی زندگی کے نتائج بدلنے کے لئے اعمال کو بھی بدلنا ہوگا۔ آج سے اور ابھی سے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272928 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More