آپ اچھے ہیں

اللہ "احسن الخالقین" ہے۔ اللہ نے ہر انسان کو بہتر اور عمدہ شکل پر پیدا کیا ہے۔ اس دنیا میں اللہ نے کچھ چیزیں انسان کے لئے اپنے ہاتھ میں ہی رکھی ہیں۔ جیسا کہ انسان کا ماں باپ اور جائے پیدائش شکل و صورت ذات برادری۔ انسان ان کی قید سے باہر نہیں نکل سکتا۔ انسان کے لئے جو ماں باپ ہیں انسان ہمیشہ انکی ہی اولاد رہے گا۔
انسان کو اللہ نے جو شکل و صورت دی ہے وہ بھی وہی رہے گی۔ ہم انسانوں کا آج مسئلہ یہ آگیا ہے کہ ہم جدید سہولتوں کو اپنی آسانی کے لئے تو استعمال کر رہے ہیں پر ہم اللہ کا اختیار اور اپنے محدود اختیارات کو سمجھنے کو تیار نہیں۔
جو چیز ہمیں اللہ نے جیسی دی ہے اور جو زندگی بھر ویسی ہی رہنی ہے۔ ہمیں اسکو اُسی طرح قبول کرنا ہوگا۔ ہم اپنا رنگ گورا کرنے ، اپنے چھوٹے قد کو لممبا کرنے اور بالوں کا رنگ بدل بدل کر کچھ کا کچھ کرنے میں ایسے مگن ہوتے ہیں کہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ نے بدلنے کا اختیار دیا ہے اس پر بھی کام کر لیں۔
ہمیں اس بات کو جاننا اور جانچنا ہو گا کہ کیا بدل سکتے ہیں کس پر زور آزمائی کرنی ہہے کس پر زور آزمائی نہیں کرنی۔ کس کے لئے کتنا کرنا ہے۔ اپنی زندگی کے کس پہلو پر کام کرنا ہے کس پہلو کو چھوڑ دینا ہے۔ کس کو محنت کرکے آگے لے کر جانا ہے۔ ہم ان چیزوں پرہی سر پیٹتے ہیں اور ان پر ہی دن رات لگا تار کام کرنا چاہتے ہیں جنکے حوالے سے ہم کوئی بہت بااختیار نہیں ہوتے۔
1۔ انسان کے لئے بہت سی چیزیں اللہ کی طرف سے مختص ہیں ان چیزوں کو قبول کینجئے سمجھئیے۔ ان میں ماں باپ، وطن، ذات ، معاشرتی طبقہ، جسمانی خدو خال شامل ہیں ۔
2۔ اللہ نے جو جیسا دیا ہے یہ خالص اُسکی ہی مرضی ہے۔ اُسکی مرضی کو ایسے قبول کیجیئے جیسا کہ ایک اچھا مسلمان اللہ کی مرضی کے آگے سر کو جھکاتا ہے۔
3۔ جو کچھ اللہ نے دیا ہے اُس میں آپکو کچھ پسند نہیں ہے ۔ پھر بھی اللہ کا شکر ہی ادا کیجیئے۔
4۔ اللہ نے جو خاندان دیا وہ بہترین ہے۔ جس خاندان کے آپ فرد ہوں اسکی عزت و تکررییم کا خیال کریں باہر بیٹھ بیٹھ کر برائیاں کرنے سے گریز کریں۔
5۔ اللہ نے مرد یا عورت جو بنایا آپ ویسے ہی بہترین ہیں۔ اللہ کو علم تھا کہ آپ ایسے ہی اچھے ہوں گے اسی لئے اس نے آپکو ایسا بنایا۔
6۔ اللہ کو علم تھا کہ آپ کس طرح خوبصورت دکھیں گے اسی لئے اس نے آپکو جیسے ناک ہونٹ کان بال ماتھا دیئے ۔
7۔ اللہ نے جیسا دماغ دیا جو یونیک ذہانت دی وہ آپکی ذہانت ہے۔ اللہ نے کسی اور کو جو زدرتی ذہانت دی وہ اسکی ذہانت ہے۔
8۔ کسی اور کی جس وجہ سے تعریف ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ اسکی جتنی بھی نقل کرلیں آپ ویسےہو جائیں گے۔
9۔ آپ کسی بھی سپر سٹار جیسے کسی بھی رشتہ دار جیسے کسی کے بھی جیسے ہو جائیں مگر جو آپ ہیں جو آپکی اچھائیاں اور ذہانتیں ہیں وہ آپکی ہیں آپکو خود ہی انکا خیال کرنا ہوگا خود انکو نکھارنا ہو گا ۔
10۔ پھر ہی آپ اچھے لگیں گے اور پیارے لگیں گے اور زبردست لگیں گے۔
11۔ اندھا دھند نقل کرنے اور فلاں جیسے بننے کے شوق نے ہماری مت بھی ماری ہے اور زندگی سے سکون بھی نکال دیا ہے۔

 

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 292929 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More