سال 2017 - دِلوں پر چھائی رہنے والی شاعری

شاعری ادب کا ایک لازمی حصہ قرار دی جاتی ہے اور یہ حقیقی احساسات اور جذبات کا اظہار ہے- اردو ہماری ثقافت میں اردو شاعری کی جڑی انتہائی گہری ہیں- کئی مقبول ترین شعراﺀ جیسے کہ مرزا غالب٬ علامہ اقبال٬ احمد فراز٬ منیر نیازی اور پروین شاکر نے اردو شاعری کے شعبے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے-

سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر بھی اردو شاعری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور لوگوں نے اس میں اپنی خاص دلچسپی ظاہر کی- ہم یہاں آپ کے سامنے سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شاعری کی ایک فہرست پیش کر رہے ہیں جو یقیناً آپ کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہوگی-
 

image


ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں - View Poetry
معروف پاکستانی شاعر منیر نیازی کی نظم “ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں “ گزشتہ سال بہت زیادہ پسند کی گئی اور ہماری ویب پر اس نظم کو لوگوں نے سب سے زیادہ پڑھا- یہی وجہ ہے کہ ہماری ویب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شاعری کی اس فہرست میں یہ نظم پہلے نمبر ہے-

گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرح - View Poetry
ہماری ویب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شاعری کی اس فہرست میں دوسری پوزیشن مقبول شاعرہ پروین شاکر کی غزل “ گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرح “ کو حاصل ہے- پروین شاکر رومانوی شاعری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور ان کی اس غزل کو بھی گزشتہ سال ہماری ویب پر پےپناہ پسند کیا گیا-

رنجش ہی سہی دل دُکھانے کے لیے آ - View Poetry
یہ معروف شاعر احمد فراز کی ایک مقبول ترین غزل ہے اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے- اس غزل کو مشہور گلوکار مہدی حسن نے جب گایا تو انہیں بھی خوب پذیرائی ملی اور ایک طویل مدت گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس غزل کو پڑھنا یا سننا پسند کرتی ہے-
 

image


تم میری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گے - View Poetry
وصی شاہ نئی نسل کے دلوں میں گھر کرنے والے شاعر ہیں اور ان کی رومانوی شاعری نوجوانوں کے درمیان بہت مقبول ہے- یہی وجہ ہے کہ ہماری ویب پر بہت زیادہ پسند کی جانے والی شاعری کی اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر وصی شاہ کی یہ غزل “ تم میری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گے “ براجمان ہے-

اس شرط پر کھیلوں گی پیا پیار کی بازی - View Poetry
فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود پروین شاکر کا یہ شعر “ ﺍﺱ ﺷﺮﻁ ﭘﮧ ﮐﮭﯿﻠﻮﮞ ﮔﯽ ﭘِﯿﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﯼ ---- ﺟﯿﺘﻮﮞ ﺗﻮ ﺗُﺠﮭﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﮨﺎﺭﻭﮞ ﺗﻮ ﭘِﯿﺎ ﺗﯿﺮﯼ “ شاعری کے شوقین افراد کے دلوں پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے- یہاں تک کہ گزشتہ سال بھی ہماری ویب پر موجود اس شعر کو پسند کرنے والوں کی ایک قابلِ ذکر تعداد پائی گئی-

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا - View Poetry
مقبول شاعر محسن نقوی کی یہ غزل ناقابل یقین حد تک پسند کی گئی اور گزشتہ سال ہماری ویب پر بھی اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا- اور اسی پسندیدگی کی بنا پر یہ غزل اس فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی-

رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا - View Poetry
فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی یہ رومانوی غزل معروف شاعر فیض احمد فیض کی تخلیق ہے- ہماری ویب پر سال 2017 کے دوران یہ غزل مستقل چھائی رہی اور اسے پسند کرنے سامنے آتے رہے-
 

image

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر - View Poetry
وصی شاہ کی ایک اور رومانوی غزل “ کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر “ بھی سال 2017 میں ہماری ویب پر موجود شاعری کے شوقین افراد کے درمیان مقبول رہی- اسی مقبولیت کی بنا پر یہ غزل اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے-

وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا - View Poetry
نویں نمبر پر موجود یہ غزل “ وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا “ مقبول ترین اردو شاعر قتیل شفائی کی تخلیق ہے- سال 2017 میں ہماری ویب پر اس غزل کے چاہنے والے ایک قابلِ ذکر تعداد میں پائے گئے-

یہ اکثر تلخ کامی سی رہی کیا - View Poetry
یوں تو جون ایلیا کی تمام غزلیں ہی مقبول ہیں لیکن یہ ان کی یہ غزل “ یہ اکثر تلخ کامی سی رہی کیا “سال 2017 کے دوران ہماری ویب پر بڑے پیمانے پر پسند کی گئی- اور اسی پسندیدگی نے اس غزل کو ہماری ویب پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شاعری کی اس فہرست میں دسویں پوزیشن حاصل کی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Poetry is an essential part of literature. It regarded as the expression of one’s true feelings and emotions. Urdu poetry has its roots deep in our cultural heritage. Gems like Mirza Ghalib, Allama Iqbal, Ahmed Faraz, Munir Niazi, and Parveen Shakir have contributed majorly in the development of Urdu poetry. Presenting you an overview of most viewed poetry collections in the year 2017 on the platform of HamariWeb.