آج اُسکی نوکری کا پہلا دن تھا- وہ نئے سوٹ بوٹ کے ساتھ،
مہنگا پرفیوم لگائے اور میچنگ کی ٹائی پہنے موٹر سائیکل سڑک پر تیزی سے
بھگارہا تھا- البتّہ سڑک پرموٹر گاڑیوں کا رش ھونے کی بدولت اُسے کافی
دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا- یکایک اُسے اپنے پیچھے ایمبولینس کے
سائرن کی آواز سنائی دی-کچھ دیر بعد اُسنے اپنی موٹر سایئیکل بائیں جانب
کرلی-
"تاکہ ایمبولینس کی آڑمیں اُسے بھی آگے نکلنے کا موقع مل جائےاور یوں اُسنے
نیکی بھی کمالی اور وقت پہ نوکری پر پہنچ کرعزّۤت بھی" |