ہر طرف سے رونے کی آوازیں آرہی تھیں، باپ کی میّت کفن میں
لپٹےسامنے پڑی تھی ـاُس کی آنکھ سے آنسو کا اک قطرہ تک جاری نہ ہواـ نہ
اُسے باپ کے جانے کا رنج تھا- ہوتا بھی تو کیسے؟ اُس کی پیدائش سے لے کر
جوانی تک ساری زندگی اُس کے باپ نے دولت کمانے کی غرض سے باہر جو گزاری تھی-
اُسکے نزدیک ایک ایسا شخص مرہ تھا، جو اُنھیں ماھانہ پیسے بھجوایا کرتا تھا-
اُسکا باپ تو کئی سالوں پہلے ہی مر چکا تھا---- |