ملکی بقاء کیلئے ھر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاھی ھے

امریکہ سی آئی اے چیف کی بھارت میں ہندوستانی را چیف سے خفیہ ملاقات.. حالات بہت سنجیدہ ہوتے جارہے ہیں، امریکی خبطے بڈھے ٹرمپ نے صرف دھمکیاں ہی نہیں دیں بلکہ پاکستان کے خلاف عملی اقدام بھی اٹھانے کے پلان بنا چکا ہے۔ امریکی سی آئی اے چیف نے ہندوستانی را چیف سے خفیہ ملاقات کی ہے اور دونوں نے افغان ایجنسی این ڈی ایس سے بھی ملاقات کی ہے۔ امریکہ اور بھارت تو ہمارے شروع سے دشمن رہے ہیں لیکن افغانستان ان کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہے جس کی افغانستان کو آنے والے وقت میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

جب سے پاکستان ڈو مور کے جواب میں No More کہہ دیا ہے، ٹرمپ پاگل ہوگیا ہے، اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان ایسا کیسے کر سکتا ہے، یعنی وہ امریکی غلامی سے کیسے نکل سکتا ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان کے No More پر سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے یعنی اب پاکستان میں ایک نئی دہشت گردی کی لہر داخل کی جائے گی۔ سی آئی اے چیف کی ہندوستانی را چیف سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ دونوں افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گرد بھیجیں گے، خودکش حملہ آور بھیجیں گے اور پاکستان میں بم دھماکے کروائیں گے۔ مت بھولیے بھارت پہلے ہی اس سال اپریل تک جنگ کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ پچھلے ایک سال سے خفیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ سی آئی اے یعنی امریکہ کے ساتھ مل کر اب یہ حتمی پلان ترتیب دے رہے ہیں جس کے بعد پاکستان میں ایک ہی وقت میں کئی محاز کھولے جاسکتے ہیں۔ جیسے انڈیا اپنے بارڈر سے جنگ شروع کردے گا تو دوسری طرف امریکہ افغانستان کے بارڈر سے دہشت گرد بھیج کر پاکستان کے شہری علاقوں میں پانچویں نسل کی جنگی حکمت عملی کے تحت خون خرابہ کروائے گا۔

لیکن جنگ شروع کرنے سے پہلے پاکستان کے حالات خراب ہونا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے نواز شریف کو آگے کررکھا ہے۔ نواز شریف ہر دوسرے روز اداروں کو آپس میں لڑانے کے بیان دے رہا ہے۔ کبھی فوج کو دبے الفاظ میں للکار رہا ہے تو کبھی اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ سب ایسے ہی نہیں کر رہا بلکہ یہ سب انڈیا کے پلان کے مطابق کر رہا ہے۔ اب تو آصف زرداری اور باقی تمام سیاستدان بھی نواز شریف کی چال سمجھ چکے ہیں، سب کہہ رہے ہیں میاں صاحب پاکستان دشمنی پر اتر آیا ہے، نواز شریف تو یہاں تک دھمکی دے چکا ہے کہ پاکستان کے راز کھول کے رکھ دوں گا، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے اہم ترین راز دشمنوں کو بھی پہنچا سکتا ہے۔ یہ انسان اتنا خبیث ہے کہ بدلہ لینے کے لیے پاکستان کو بھی آگ لگانی پڑے تو گریز نہیں کرے گا۔ نواز شریف اسی طرح کے بیانات اور دھمکیاں اپریل تک جاری رکھے گا تاکہ کسی طرح پاکستان کے اندرونی حالات خراب کیے جاسکیں اور بھارت امریکہ کے لیے بہترین ماحول بنایا جائے تاکہ وہ آسانی سے جنگ شروع کرسکیں۔

دشمن پانچویں نسل(fifth generation War) کی جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس میں معلوماتی جنگ بھی شامل ہے۔ جیسے ہی جنگ شروع کرنی ہوگی سب سے پہلا کام دشمن یہ کریں گے کہ افواج پاکستان کے خلاف من گھڑت جھوٹی کہانیاں اور خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے پھیلائیں گے، میڈیا تو ان کے پیسوں پر چلتا ہے اس کے زریعے وہ بہت پروپگنڈہ کرلیں گے لیکن سوشل میڈیا ـ فیس بک، ٹویٹر) وغیرہ پر وہ یہ کام فیک آئی ڈیز کے زریعے پھیلائیں گے۔ اور ایسی ایسی تراشی ہوئی جھوٹی من گھڑت کہانیاں گھڑیں گے کہ عام پاکستانی ایک دم کنفیوژ ہوجائے گا۔ ایسی صورت میں عوام افواج پاکستان کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھیں گے، پھر جب جنگ ہوگی تو عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے بجائے لاتعلقی سے گھروں میں بیٹھے رہے گی، سوشل میڈیا پر بھی کوئی فوج کے حق میں نہیں بولے گا اور یوں دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوجائے گا ....!

کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کے اس دن کا انتظار کریں کہ دشمن اپنا کام شروع کرے پھر دیکھا جائے گا ؟ یعنی جب پانی سر سے گزر جائے تب ہم ہوش کریں گے؟ بنگلادیش میں بھی تو یہی ہوا تھا، پھر بہت دیر ہوچکی تھی، دشمن نے زبردست پروپیگنڈہ کرواکے پاک فوج کو بدنام کیا تھا، میڈیا کنفیوژ ہوگیا تھا کوئی پاک فوج کے حق میں نہیں بول رہا تھا یہاں تک آج بھی کئی لبرل بےغیرت پاکستانی بنگال الگ ہونے پر پاک فوج کو طعنے دیتے ہیں۔ یہ طعنے دینا اسی پروپیگنڈہ کا نتیجہ تھا جو آج تک لبرلوں کے دماغ میں محفوظ ہے اور اسی جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر دشمن آج بھی پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں پرانی غلطیاں نہیں دہرانی، ہمیں اب وقت سے پہلے تیاری کرنی ہے۔

تیاری کیسی کریں .......؟

اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں، اچھی طرح سمجھ لیں کہ انڈیا جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ دشمن زبردست پروپیگنڈہ کرنے والا ہے، ن لیگ کا سوشل میڈیا ونگ جو ملک دشمن مریم نواز چلاتی ہے یہ بھی دشمن کے پروپیگنڈے میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے میں ساتھ دیں گے۔ ہمیں اس دن سے پہلے خود کو تیار کرنا ہے، ہمیں فوج مخالف ہر پوسٹ پر وار کرنا ہے۔ ملکی بقاء کیلئے ہر پاکستان آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے اس لیے سوشل میڈیا پر موجود آپ سب بھی پاک فوج کے محافظ سپاہی ہیں۔ آپ نے فوج مخالف تمام پوسٹس پر فوراََ جوابی وار کرنا ہے، اپنی افواج کو سپورٹ کرنا ہے، دشمن کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا ہے۔ جس کا جواب نہیں آتا اس پر دوستوں کو ٹیگ/مینشن کرکے انہیں جواب دینے کے لیے مدد کی درخواست کرنا ہے، آپ کو جواب نہیں آتا تو مجھے انباکس کرکے بتانا ہے میں وہاں آپ کی مدد کے لیے پہنچ جاؤں گا۔ لیکن خبردار خبردار کبھی بھی پروپیگنڈے کو نظرانداز نہیں کرنا ہے۔ کیونکہ بلاشبہ آپ جانتے ہوں کہ فلاں پوسٹ پروپیگنڈہ اور جھوٹ ہے آپ اس کو نظرانداز بھی کرسکتے ہیں لیکن آپ کے نظراندار کرنے کے بعد جو دوسرے لاعلم پاکستانی اس پوسٹ کو پڑھیں گے یا انجانے میں لائک یا شیئر کریں گے تو وہ پوسٹ مزید پھیلتی جائے گی اور یوں دشمن کا پھیلایا پروپیگنڈے اپنا کام کر دکھائے گا۔ یہ سوشل میڈیا ہے ہم روک نہیں سکتے، ایک آئی پر روکیں گے تو دشمن دوسری فیک آئی ڈی بناکر آجائیں گے لیکن اگر ہم پروپیگنڈے کا جواب دیں گے تو پھر وہاں آنے والے لاعلم پاکستانی ضرور ہمارا جواب بھی پڑھیں گے اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ یہ پروپیگنڈہ ہے۔

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 299104 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More