ٹیلی ویڑن ڈرامے کے بارے میں کہا جاتاہے اگر ایک
اچھا لکھاری لکھے اور ایک اچھا ہدایت کار اس کو ڈرامے کی شکل میں پیش کرے
تو یہ آرٹ کا حصہ بن جاتا ہے بلکل اسی طرحٹی وی ون کے دلچسپ ، سنسنی خیز
اور تجسس سے بھرپور میگا ڈرامہ سریل’ گھگھی‘ کی پہلی قسط آج دیکھی جسے دیکھ
کر یہ اندازہ ہوا کہ وطن عزیز میں ڈرامہ نگاری ابھی زندہ ہے ،عشق ، انتقام
اور نفر ت کی آگ میں جلتے رشتوں کی منفرد کہانی کو زبردست ڈرامائی انداز
میں پیش کیا گیاگزشتہ دنوں اس ڈرامے کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں
سوشل میڈیا کے بلاگرز کو مدعو کیا گیا تھا خاکسار کو اس ڈرامے کی ایک جھلک
کی تقریب میں شریک ہونے کا موقع ملا ،جہاں ڈرامے کے ہدایت کار اقبال حسین
نے بتایا تھا کہ ڈرامے کی کہانی پاکستان کی آزادی یعنی1947ء کے پس منظر میں
لکھی گئی کہانی ہے اس دوران ہونیوالے قتل عام امریتہ پریتم کے کردار پر
مبنی ہے ، کہانی ایک مسلمان اور ہندو کے درمیان پیار کے گرد گھومتی ہے جس
میں دو خاندان ،جن میں سے ایک ہندو ساہوکار اور دوسرا مسلمان شیخ سالہا سال
سے ایک گاوں میں آباد تھے۔ معاشی ناہمواری کے باعث، شیخ، ساہوکار وں کے
مقروض تھے۔ ساہوکاروں کے لفنگے لونڈوں نے اپنی عیاشی اور شیخوں کی غربت کا
فائدہ اٹھایا ، سونے پر سہاگا پنچایت کا غلط فیصلہ ، ایک ایسی دشمنی کی
بنیاد رکھ گیا جو کئی سال گزرنے پر بھی ختم نہ ہوئی۔ڈرامے میں یہ دکھانے کی
کوشش کی گئی ہے ہمیں تمام ہی کمیونٹیز کی خواتین کیخلاف ہونیوالے ظلم وتشدد
کیخلاف کھل کر بولنا چاہئے اوراس میں بنیادی طور پر یہ سوال اٹھایا گیا ہے
کہ مردوں کی لڑائی میں ہمیشہ عورت ہی کیوں نشانہ بنتی ہے۔
مضبوط اور اچھی کہانی کو اپنی کردار نگاری کے ذریعے پردہ اسکرین پر بہترین
انداز میں پیش کرنا ہی کسی ڈرامے کی کامیابی کی بنیادی ضمانت ہوتی ہے اور
پاکستان میں ٹی وی کی خوش قسمتی یہ رہی ہے کہ اسے شروع سے ہی ایسے اداکاروں
کی خدمات حاصل رہی ہیں،گھگھی کی کہانی پاکستان کی صف اول کی مصنفہ، ناول
نگار اور افسانہ نویس آمنہ مفتی نے لکھا جو کہ امریتہ پریتم کے شہرہ آفاق
ناول ـ"پنجر" سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے آمنہ اس سے قبل اقبال حسین کی فلم
بھی لکھ چکی ہیں ۔ ڈرامہ کی او ایس ٹی کی خالق ممتاز شاعرہ زہرہ نگاہ ہیں۔
پاکستانی ڈراموں کا جادو ہمیشہ سے لوگوں پر چلتا رہا ہے اور جب بھی ڈراموں
کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے لوگوں کے ذہنوں میں کچھ چہرے ابھر کر سامنے
آجاتے ہیں جن میں ایک نام عدنان صدیقی کا ہے،اس ڈرامے میں مرکزی کردارعدنان
صدیقی خود نبھ ارہے ہیں اور ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ
امر خان کو پہلی بارڈرامہ انڈسٹری میں متعارف کرایا گیا ، محسن گیلانی ،
عاصمہ عباس ، خالد بٹ، حمزہ فردوس و دیگر بھی شامل ہیں۔
عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں اس سے قبل بھی کئی ڈرامے بن چکے ہیں جنہیں
ناظرین کے جانب سے بے پناہ پزیرائی ملی ، ان ڈراموں میں گزشتہ سال آن ایئر
ہونے والا ڈرامہ سیتا بگڑی اور پجارن قابل ذکر ہیں یہ ڈرامے ٹی وی ون کے
پلیٹ فارم سے نشر کیے گئے تھے۔ |