451. (longitudinal wave)طولی
موجیں: ایسی موجیں جن میں واسطے کے ذرّات موجیں کی اشاعت کی سمت میں ہی
حرکت کرتے ہیں۔
452. (loudness)بلندی(آواز کی ): آواز کی لہروں کا حیطہ (amplitude) جتنا
زیادہ ہوگا اتنی ہی آواز زیادہ بلند ہو گی۔
نگہ بلند، سُخن دل نواز، جاں پُر سوز یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے (اقبالؒ)
453. (lunar eclipse)چاند گرہن / خسوف (نمازِ خسوف):چاند کا جُزوی یا کُلّی
طور پر تاریک ہونا
454. (lungs)پھیپھڑے:نظامِ تنفّس کے دو بڑے اعضاء جن کا کا م سانس اندر
کھینچنا اور باہر نکالنا ہے۔
455. (luster)چمک / دمک : چیزوں کی ظاہری چمک دمک سے انسان دھوکہ کھا جاتا
ہے۔
چمک دکھا کے وہ ہر شئے کو لوٹ لیتے ہیں کہ میرے شہر کے اکثر ہیں لوگ
سوداگر(اشتیاق احمد)
m
456. (machine)مشین / آلہ:ہاتھ کی نسبت کام کو آسان بنانے والا آلہ۔
گھر کی مسجد میں وہ نورانی اذاں سے چہرے ان مشینوں میں دعاؤں کے شجر یاد
آئے (بشیر بدرؔ)
457. (magma)لاوا : معدنی یا نامیاتی مادے کی رقیق یا نرم مقدار۔وہ سیال یا
نیم سیال مادہ جو ٹھنڈا ہو کر آتش فشانی چٹان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
458. (magnet)مقناطیس:سنگِ مقناطیس کا ٹکڑا جو لوہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
سنگِ مقناطیس ہیں ہم سخت جان کھینچ کے قاتل ذرا شمشیر کھینچ (گلزارِ داغ)
459. (magnetic field)مقناطیسی میدان: مناطیس کے ارد گرد کا علاقہ جہاں اس
کی مقناطیسی قوت محسوس کی جا سکتی ہے۔
460. (magnetic force)مقناطیسی قوّت: مقنا طیس کی قوّت جس سے وہ لوہے کی
چیزوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
461. (magnetism)مقناطیسیت: مقناطیس کی لوہے کی چیزوں کو اپنی طرف کھینچنے
کی صلاحیت۔
462. (magnifier)مکبّر / کلاں کار: جسامت بڑھانے والا آلہ یا عدسہ۔
463. (maintain)برقرار رکھنا / قائم رکھنا / بحال رکھنا: حساب کتاب برقرار
رکھنا لین دین کی اوّلین شرط ہے۔
464. (major)بڑا / اہم : شہروں کا دھواں اور گردوغبار سانس کی بیماریاں
پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
465. (mammals)پِستانیے / دُدھیلیے / ممالیا: دودھ دینے والے یا پستانوں
والے جانور۔
466. (manage)انتظام کرنا:قدرت نے ہر ذی روح کے رزق کا انتظام کر رکھا ہے۔
467. (mantle) غلاف / تہہ / پرت: زمین کے مرکزی اور بالائی خول کے درمیان
کا حصہ۔
عجب راحت ، عجب ٹھنڈک مرے دل کو پہنچتی ہے غلافِ روضہء حضرتؑ جو آنکھوں سے
لگاتا ہوں (محامد خاتم النبّین)
468. (mass)تول / کمیّت / مقدارِ مادہ: کپاس کی اس گانٹھ کا تول 80 کلو
گرام ہے۔
469. (material)مادہ / مواد: اس دوکان سے ہمہ قسم کا تعمیراتی مواد ملتا ہے۔
470. (material science)مادی سائنس۔ سائنس کی وہ شاخ جس میں مادے کے اجزائے
ترکیبی کا گہرائی سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔
471. مادہ: (matter)ہر وہ چیز مادہ ہے جو وزن رکھتی اور جگہ گھیرتی ہے۔
472. (measure)ماپنا / پیمائش کرنا / کچھنا اور مِنتی کرنا (پنجابی میں):
سائنس پڑھتے ہوئے مختلف چیزوں کی پیمائش مختلف پیمانوں سے کرنا پڑتی ہے۔
473. (measurement)پیمائش / ناپ / ماپ / کچھ: چھوٹی چیزوں کی پیمائش
مائیکرومیٹر یا سکریوگیج سے کی جاتی ہے۔
سنتے ہیں کہ حساب میں ہیں آپ باکمال طولِ شبِ فراق ذرا ماپ دیجئے
474. (mechanical energy)میکانی توانائی / کامی توانائی : کام کرنے کے لیے
درکار توانائی۔
475. (mechanical weathering)میکانی فرسودگی / میکانی ریزگی(ریزہ ریزہ ہونا)/میکانی
انحطاط پزیری: کسی بیرونی محرّک کے نتیجے میں مٹی کے تودوں کا ریزہ ریزہ ہو
کر گرنا۔
476. (medium)واسطہ / وسیلہ: واسطے تین قسم کے ہوتے ہیں ۔1 شفاف 2۔ غیر
شفّاف 3۔ نیم شفّاف۔
سوداؔ خدا کے واسطے کر قصہ مختصر اپنی تو نیند اُڑ گئی تیرے فسانے میں (سوداؔ)
477. (meiosis)تخفیفی انقسام(تقسیم ہو کر کم ہونا):جینیاتی مادے کی تقسیم
کے ذریعے تخفیف یا ایک خلیے کا مزید خلیوںمیں تقسیم ہونا۔
478. (melt)پگھلنا / پگھلانا: سورج کی گرمی سے پہاڑوں کی برف پگھلتی ہے اور
دریاؤں میں پانی آتا ہے۔
جذبے کی تمازت سے پتھر کوئی پگھلانا دشوار تو بے شک ہے لیکن نہیں ناممکن (مرتضیٰ
برلاس)
479. (melting point)نقطہء پگھلاؤ / گداختی نقطہ۔ وہ درجہ حرارت جس پر کوئی
ٹھوس شئے پگھل جائے۔
480. (memory) یاد داشت / حافظہ: انسان اور کمپیوٹر وغیرہ کی مواد کو مفوئظ
کرنے کی صلاحیت۔
یادِ ماضی عذاب ہے یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
481. (metal)دھات: سونا ایک قیمتی دھات ہے۔
آنے والے دور میں یارو دل نہ ہوں گے دھاتیں ہوں گی (سبحان اللہ اظہرؔ)
482. (metallic bond)دھاتی بندھن: دھاتوں کے ایٹم بیرونی مداروں میں موجود
الیکٹرانوں کی شراکت سے مضبوط بندھن بناتے ہیں جو دھاتی بندھن کہلاتا ہے۔
483. (metalloid)دھات نما / فلزیاتی : دھات جیسی خصوصیات کے حامل عناصر
جیسے بورون، سلیکون اور جرمینیم۔
484. (metamorphic) کایا پلٹ / انقلاب پزیر / مُنقَلِب:ایسی چیز جو انقلابی
تبدیلی سے گذرکر اپنی ہیئت تبدیل کر لے ۔
485. (metamorphic rock)کایا پلٹ چٹان / انقلاب پزیر چٹان / مُنقَلِب
چٹان:ایسی چٹان جس میں تبدیلیوں کے بعد اس کی ہیئت ہی بدل جائے۔مثال کے طور
پر آتشی چٹان کا تہہ دار چٹان میں بدل جانا۔
486. (metamorphosis)قلبِ ماہیت / کایا پلٹ / انقلابی تبدیلی: کوئی عمل جس
میں کسی چیز کی کایا پلٹ جائے۔
487. (meter)میٹر: لمبائی یا فاصلے کی اکائی۔
488. (meter stick)میٹر پیمانہ : ایک میٹر لمبا پیمانہ جس پر سینٹی میٹروں
اور ملی میٹروں کے نشان لگے ہوتے ہیں۔
489. (method)طریقہ/ اُسلوب / طریق: کوئی بھی چیز سکھانے کا طریقہ یہ ہے کہ
آسان سے مشکل کی طرف جایا جائے۔
مِرا طریق امیری نہیں فقیری ہے خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر (اقبالؒ)
490. (metric ruler) پیمائشی مِسطر: لمبائی کی پیمائش کرنے والا پیمانہ۔
491. (microscope)خوردبین: چھوٹی چیزوں کو بڑا کر کے دکھانے والا آلہ۔
خورد بینوں سے نہیں دیکھے جاتے دل کے کچھ داغ نہاں ہوتے ہیں (اشتیاق احمد)
492. (mid- ocean ridge) وسط سمندری ابھار: زیرِ آب پہاڑی سلسلہ جو ایک
ابھار سا تشکیل دیتا ہے۔
493. (migration) نقل مکانی / ہجرت: انسان یا جانوروں کی موزوں حالات کی
تلاش میں نقل مکانی۔
پھر یہ ہوا ، سفر کو وتیرہ بنا لیا پھر یہ ہوا کہ نقلِ مکانی بِسر گئی (بیدلؔ
حیدری)
494. (milky way)کہکشاں/ آکاس گنگا: آسمان پر تاروں کے جھرمٹ سے بنا ہوا
دودھیا سا راستہ۔
کہکشاں کہتی ہے قسمت کا ستارہ چمکا ہو گا اس راہ سے حضرت کا گذر آج کی رات
(امیر مینائی)
495. (milligram) ملی گرام: کمیت یا تول کی اکائی۔ 1000ملی گرام 1 گرام کے
برابر ہوتے ہیں۔
496. (milliliter)ملی لیٹر: حجم کی اکائی: 1000 ملی لٹر 1 لٹر کے برابر
ہوتے ہیں۔
497. (mineral)کانی (کان سے نکلنے والی) / معدنی : الحمدُ للہ پاکستان میں
معدنیات کی فراوانی ہے مگر ان کو نکال کر استعمال کرنے والے دماغ معلوم
نہیں کہاں ہیں؟
498. (mitochondria)خیطی ریزہ / خیطی ذرّہ: تولیدی خلیوں میں پایا جانے
والا جسیمہ جس میں تنفّس اور توانائی کی پیدائش کے لیے خامرے (enzymes)
موجود ہوتے ہیں۔
499. (mitosis)خیطیت: سادہ خلوی تقسیم جو غیر تولیدی خلیوں میں ہوتی ہے ۔
اس میں ایک سے دو خلیے بنتے ہیں اور چتر ریشوں کی تعداد ایک جیسی رہتی ہے۔)
500. (mixture)آمیزہ:دو یا دو سے زیادہ چیزوں کے ملاپ سے بننے والی شئے جس
میں چیزیں کسی بھی تناسب اور ترکیب سے مل سکتی ہیں۔
سمندروں کی طرح میری آنکھ ساکت ہے مگر سکوت میں کس بے کلی کی آمیزش (پروین
شاکر)
501. (model)نمونہ/ سانچہ :معلم کی ذات سب کے لیے نمونہ ہوتی ہے۔
ستوں چشمِ بد دور ہیں آپ دیں کے نمونہ ہیں خُلقِ رسولِ امیں کے (حالیؔ)
502. (moisture)نمی / رطوبت / تری / گیلاپن / سیلاپن (سِلّی پنجابی میں
گیلے پن کو کہتے ہیں): فضا میں نمی کی مقدار پودوں کی نشوونما کے لیے بڑی
اہمیت رکھتی ہے۔
نمی بہم ہوئی اس سر زمیں کو آخر کار یہ سبزہ اب کے بہت دیر میں ہرا ہوا ہے
(ظفرؔ اقبال)
503. (molecule) سالمہ (سالم طور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی صلاحیّت
رکھنے والا): کسی مرکّب کا سب سے چھوٹا ذرّہ جو آزادانہ طور پر اپنا وجود
برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
504. (mollusk)گھونگا / صدفیہ : نرم جسم والے حشرے جو سخت خول میں رہتے ہیں۔
آنکھوں سے میری کون میرے خواب لے گیا چشمِ صدف سے گوہرِ نایاب لے گیا (پروین
شاکر)
اس قدر پھیلا دہن تیرا کہ گھونگا بن گیا اس قدر سمٹی تیری آنکھیں کہ ٹیّاں
ہو گئیں
505. (monera)مونیرا: متروک حیواناتی حلقے کی ایک قسم۔
506. (monoculture)یک جنسی کاشت:کسی بڑے رقبے پر ایک ہی جنس کی فصل کاشت
کرنا۔مثال کے طور پر مکئی ہی کی اکیلی فصل کئی مربع زمین پر کاشت کرنا۔
507. (moon)چاند/ ماہ / قمر / چندرماں / ماہتاب: سمندر میں پیدا ہونے والی
مدّوجذر چاند کی زمین پر کشش کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
روشنی پائی نہیں رات بھی باقی ہے ابھی چاند سے ربط مگر ٹوٹ رہا ہو جیسے
(پروین شاکر)
508. (motion)حرکت: وقت کے لحظ سے اپنی جگہ بدلنے والا جسم حرکت میں ہوتا
ہے۔
نہ بستر سے حرکت نہ جنبش مکاں سے اجل کے ہیں آثار جس پر عیاں سے (حالیؔ)
509. (motor)موٹر گاڑی / مشین کی موٹر: آج جدید ترین موٹر گاڑیاں ایجاد ہو
چکی ہیں۔
عوام النّاس پیدل ہیں روانہ مشائخ موٹروں پر آ رہے ہیں (عدمؔ)
510. (motor nerve)حرکی عصبہ / عصبہ محرّکہ : دماغ سے ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے
عضلات تک پیغام پہنچانے والا عصبہ (جمع اعصاب)۔
511. (mountain)پہاڑ / کوہ / پربت : پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے سرسبز و
شاداب ہیں۔
جواں پِسر کی جدائی پہاڑ ہوتی ہے نظر میں باپ کی دنیا اُجاڑ ہوتی ہے
512. (mouth)منہ / دہانہ : مسلسل مسواک کرنے سے منہ کی بدبو جاتی رہتی
ہے۔غار کا دہانہ بند ہو چکا ہے۔
میری جانب سے وہ منہ پھیر کے بیٹھے ہیں شکیل کون سمجھے گا کہ مدّت کی
شناسائی ہے (شکیل بدایونی)
513. (movable pully)حرکی پُلی / حرکی چرخی: حرکی چرخی میں لج یا رسہ ساکن
اور چرخی حرکت کرتی ہے۔
514. (mucus)لعاب / مُخاط / چیپ / لسیلا مادہ / لعابی مادہ :لُعابِ دہن
خوراک کے ہاضمہ میں مدد کرتا ہے۔
وہ غذائیں جو لعابِ مصطفیٰ سے پائی تھیں ہو کے سب جزوِ بدن جوشِ طبیعت ہو
گئیں (صحیفہء ولا)
515. (muscle) عصب (جمع اعصاب)/عضلہ / پٹھہ / مچھلی (گوشت والا حصہ): لمبے
ریشوں پر مشتمل بافت جو تحریک پر سکڑنے اور پھیلنے سے حرکت پیدا کرتی ہے۔
بروزِ حشر نہ جانے کیا ہو اے دانشؔ ابھی سے شَل مِرے اعصاب ہوئے جاتے ہیں
(احسان دانشؔ)
516. (muscle tissue)عضلاتی بافت:پٹھوں والی بافتیں جو حرکت کے کام آتی
ہیں۔
517. (muscular system)عضلاتی نظام / پٹھوں کا نظام: جسم میں حرکت پیدا
کرنے کا ذمہ دار نظام عضلاتی نظام کہلاتا ہے۔
518. (mutation)تغیّر / تبدّل / ترمیم: ہئیت یا عمل میں تبدیلی۔ توارثی
مادے یا ڈی این اے میں تبدیلی کے لیے یہ لفظ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
تغیّر سے یہ حال اس کا ہوا تھا کہ مکروہ تھی بو تو کڑوا مزہ تھا (حالیؔ)
519. (multicellular)کثیر خلوی:ایک سے زائد خلیوں پر مشتمل جانور یا عضو۔
n
520. (natural gas): قدرتی گیس / معدنی گیس:ایندھن کے طور پر استعمال ہونے
والی گیس جسے میتھین بھی کہتے ہیں۔
521. (natural resources)قدرتی وسائل: قدرتی طور پر پائے جانے والے ذرائع
جن سے معاشی فائدہ اٹھایا جا سکے۔
522. (natural selection)فطری انتخاب: وہ نظریہ جِس کی رو سے وہ انواع بقا
اور افزائش پاتی ہیں جو ماحول سے پوری طرح ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتی
ہوں ۔
523. (nature)فطرت / طینت / قدرت: مشہور محاورہ ہے کہ " فطرت کبھی نہیں
بدلتی"۔
کریں کیا کہ ہے عشق طینت میں ان کی حرارت بھری ہے طبیعت میں ان کی (حالیؔ)
524. (nebula) سحابیہ۔ سدیم:گیسوں اور خاک کے ذرات سے بننے والا بادل۔
525. (negative)منفی / نفی : کسی رقم سے کوئی رقم نکالنا۔ نفی میں جواب
دینا ۔ منفی اثرات مرتب ہونا وغیرہ۔
دو منفیوں کی ضرب کا مثبت جواب ہے ظالم خدا کے واسطے کہ دے نہیں نہیں
(غالب)
526. (nervous system)اعصابی نظام: جسم میں عصبی خلیوں کا وسیع نظام۔
527. (net force)حاصل قوّت: اگر کسی جسم پر لگنے والی تمام قوتوں کی حاصل
قوّت صفر ہو جسم متوازن ہو گا۔
528. (neuron)عصبی خلیہ: دماغی بیماریاں عام طور پر عصبی خلیات میں نقص آ
جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
529. (neutron)نیوٹران: ایٹم کے مرکزے میں موجود بے چارجا یا معتدل ذرّہ
530. (Newton)نیوٹن : ایک سائنسدان کا نام جس کے حرکت اور تجاذب کے قوانین
دریافت کیے۔
531. (niche)جوف / خلا: جسم کا خلا دار حصہ۔
سوئے نہ باز پرسِ قیامت کے خوف سے بیٹھا رہے خموش پہاڑوں کے جوف میں (ظہورِ
رحمت)
532. (nimbus)گھنگھور گھٹا / برسنے والا بادل۔گھنگھور گھٹا چھا گئی اور
دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل کر گئی۔
غم کا غبار لے کے جو آہِ رسا گئی کالی گھٹا سی چرخ پہ گھنگور چھا گئی
(کلامِ محرومؔ)
533. (nitrogen)نائٹروجن: ایک بے رنگ و بو اور بے ذائقہ گیس جو کرہ ہوائی
کا% 4.5 حصہ ہے ۔
534. (noble gas)غیر عامل گیس / جامد گیس: ایسے گیسی عناصر جن کے بیرونی
مدار الیکٹرانوں سے مکمل طور پر بھرے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کیمیائی
تعامل میں حصہ نہیں لے سکتے۔
535. (nonmetals)غیر دھاتیں: ایسے عناصر جو دھاتی خصوصیات نہ رکھتے ہوں۔ یہ
بجلی اور حرارت کے اچھے موصل نہیں ہوتے۔
536. (nonrenewable sources) ناقابلِ تجدید وسائل:ایسے وسائل جو محدود اور
متعیّن مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ان کی تجدید ممکن نہیں ہوتی۔ مثال کے طور
پر پٹرول، گیس ، کوئلہ وغیرہ۔
537. (nose)ناک: انسانی منہ کے اوپر دو نتھنوں والا عضو۔
ہو نہ کسی سے ہم کو ندامت ناک رہے کنبے کی سلامت (بیوہ کی مناجات)
538. (nuclear energy)جوہری توانائی: ایسی توانائی جو ایٹم کے مرکزے کو توڑ
کر حاصل کی جاتی ہے۔
539. (nuclear fission)جوہری انشقاق : انشقاق لفظ شق سے نکلا ہے جس کا مطلب
ہے ٹوٹنا۔ ایسا عمل جس میں ایٹم کا ایک مرکزہ ٹوٹ کر دو یا تین چھوٹے
مرکزوں میں بٹ جاتا ہے اور ساتھ بہت سی توانائی خارج ہوتی ہے۔
540. (nuclear fusion)جوہری اِدغام / جوہری گداخت / جوہری اِنضمام / جوہری
ایتلاف / جوہری پیوستگی / جوہری جُڑاؤ اک مِک ہونا : اس عمل میں دو چھوٹے
مرکزے باہم ضم ہو کر ایک بڑا مرکزہ بناتے ہیں جس کے دوران زبردست توانائی
خارج ہوتی ہے۔
ملّت سے تو رابطہء استوار رکھ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ (اقبالؒ)
541. (nucleus)مرکزہ / گبھا (پنجابی میں): ایٹم کا مرکزی حصہ جس میں پروٹان
اور نیوٹران ہوتے ہیں۔
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے خاک ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
(مظفر وارثی)
542. (nutrient)غذائیت سے بھرپور/ غذا بخش: تمام دالیں اورخشک میوہ جات
غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
غذا بخش کھانے کھلاتے رہو میاں ہر گھڑی مسکراتے رہو-
543. (objective lens)دہانی عدسہ : دور بین یا خوردبین کا بیرونی عدسہ۔
o
544. (observation)مشاہدہ: اللہ تعالیٰ نے کائنات کا بغور مشاہدہ کرنے کا
حکم دیا ہے۔
جہاں میں علم و خِرَد کی جو قصّہ خوانی ہے مشاہدات و تجارت کی سب کہانی ہے
(بے نظیرؔ)
545. (observe)مشاہدہ کرنا: تحقیقی دماغ اشیاء کا بغور مشاہدہ کرتے ہیں۔
546. (obtain)لینا / حاصل کرنا: اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے درست سمت میں
محنت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
نامِ نیک اہلِ حکومت کو کہاں حاصل ہوا خَلق میں مشہور اک نوشیرواں عادل ہوا
(دیوانِ ناسخ)
547. (occur)واقع ہونا/ پایا جانا:تمام معدنیات قشرِ ارض میں ہی پائی جاتی
ہیں۔
جدا ہم سے ہوا تھا ایک دن جو اپنے یاروں میں خبر پھر کچھ نہ پائی کیا ہوا
واقع خدا جانے(یقینؔ)
548. (ocean)بحر / سمندر: بحری حیات بھی انسانوں کو غذا اور قیمتی جواہرات
فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
کہیں قطرے کی غمخواری کرے ہے سمندر ہے ادا کاری کرے ہے (شمیم بریلوی)
549. (odor)بو / مہک / باشنا / باس: امونیا گیس تیز اور چبھتی ہوئی بُو
رکھتی ہے۔
بوئے گُل ، نالہءدل ، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
(غالبؔ)
550. (offspring)بچے / اولاد/ بالک / جواک / نیانے: پیارے بچو! پُختہ فیصلہ
کر لو کہ آپ بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرح عظیم سائنس دان بنیں گے۔
میرے بچے مر رہے ہیں بھوک سے کیوں؟ اے زمیں تیرے خزانے کس لیے ہیں؟
551. (omnivore)ہمہ خور: ہمہ قسم کی غذا کھانے والے جانور۔
ہمہ خور جو جانور ہیں ہمارے ہر اک چیز کھا جاتے ہیں یہ بیچارے (اشتیاق
احمد)
552. (ooze)رسنےیا ٹپکنے کا عمل:پانی پائپ سے ساری رات ٹپکتا رہا۔
ٹپک رہا ہے لہو میری انگلیوں سے تو کیا میری طرح سے بتا کون خار چُنتا ہے؟
553. (opinion)رائے:میری رائے میں ہمیں ہر چیز خود تیار کرنی چاہیے تاکہ
خود انحصاری کی منزل پا سکیں۔
فتاووں پہ بالکل مدارِ عمل ہے ہر اک رائے قرآں کا نعم البدل ہے (حالیؔ)
554. (orbit)مدار / راستہ: ایٹم کے مرکزے کے گرد الیکٹران مخصوص مداروں میں
گردش کرتے ہیں۔
تفوّق ہے ان کو کہین و مہیں پر مدار آدمیت کا ہے اب انہیں پر (حالیؔ)
555. (order)ترتیب دینا / باقاعدہ کرنا: ٹھوس قلموں کے ایٹموں کی اندرونی
ترتیب اس قدر باقاعدہ اور خوبصورت ہوتی ہے کہ حسنِ ترتیب کا یہ منظر رب کی
کاریگری کا ایک انوکھا مظہر دکھائی دیتا ہے۔
556. (organ)عضو / لِنگ (پنجابی میں) / نین پرین (اعضاء) / آرغن(انگریزی کا
لفظ organعربی کے لفظ آرغن سے بنا ہے): جسم کا ایک عضو تکلیف میں ہو تو
سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے (حدیثِ مبارکہ کے الفاظ کم و بیش ایسے
ہی ہیں)
مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے
آنکھ (اقبالؒ)
557. (organ system)اعضائے جسمانی کا نظام: اعضائے جسمانی میں تھکاوٹ اور
کمزوری بخار کا عندیہ دیتی ہے۔
558. (organelle)عضویہ / خلوی عضو:خلیے کے ذیلی حصے عضویے یا خلوی اعضا
کہلاتے ہیں۔
559. (organism)جاندار:جانداروں کی دو قسمیں ہیں1۔ جانور 2۔ پودے۔
وہ جاندار مکمل نہیں ادھورا ہے وہ جس کے دُم نہیں ہوتی ہے وہ لنڈورا ہے
(عادل لکھنوی)
560. (organize)منظّم کرنا/ ترتیب میں لانا: ہم اپنے وقت کو منظّم کر کے
اپنی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں۔
نہ ہم متحد تھے نہ تم تھے منظّم گئے ولولے رائگاں کیسے کیسے
561. (original)اصل / اوّلین / قدیمی: یہ استری اصل اور جاپانی ہے۔
بندِ حیات و قیدِ غم ، اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات
پائے کیوں (غالب)
562. (ovary)رِحم / تُخم دانی / بیضہ دانی: عملِ زیرگی میں پھول کے نر حصے
سے زردانے نکل کر مادہ حصے تخم دانی میں پہنچتے ہیں۔
563. (overabundance)بہت فاضل مقدار/ کثیر تر مقدار/ وافر: ہماری زمین کے
مرکزی حصے میں پگھلا ہوا مادہ پلازما بہت فاضل مقدار میں ہے۔
مہیا ہو گیا سامانِ بے اندازہ و وافر شرابِ کُہنہ کے شیشے ، طعامِ تازہ و
وافر (حفیظؔ جالندھری)
564. (overcome)غالب آنا : قابو پانا / فوق ہونا: ہمیں اپنے قومی مسائل پر
قابو پانے کے لیے اب اپنی ذمّہ داری ادا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔
ہر ایک بات پہ غالب ہے یہ خیال مرا کہ اہلِ شہر سے آج آئی ہے کسی کی قضا
(دلگیرؔ)
565. (overpopulation)کثرتِ آبادی: کثرتِ آبادی ہمارے شہروں میں مسائل پیدا
کر رہی ہے۔
566. (ovule)خام تخم / غیر بارور تخم / بریضہ/ بیضک: بیضہ دان میں خام تخم
وقت کے ساتھ ساتھ بارور ہوتا ہے اور بالآخر پُختگی کو پہنچ جاتا ہے۔
567. (oxygen)آکسیجن : ہمیں سانس لینے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ
ایک بے رنگ ، بے بو اوربے ذائقہ گیسی عنصر ہے جو حیوانات و نباتات کی زندگی
کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
568. (ozone)اوزون: کرّہ ہوائی میں آکسیجن کی تہہ جو سورج سے بالائے بنفشی
شعاعوں کو روک لیتی ہے۔
P
569. (parallel circuit) متوازی سرکٹ: ایسا برقی سرکٹ جس میں پرزے ایک
دوسرے کے متوازی لگے ہوں۔
570. (parasite)طفیلی: وہ جانور یا پودا جو دوسروں کے طفیل زندگی گذارتا
ہے۔ یہ اپنے میزبان کے جسم سے خوراک حاصل کر کے زندہ رہتا ہے۔
جہاں کی ہے سب دھوم دھام ان کے دم سے فقیر اور غنی سب طفیلی ہیں ان کے
(حالیؔ)
571. (parent cell)والدینی خلیہ / موروثی خلیہ / جدّی خلیہ:والدینی خلیہ جو
افزائشِ نسل کا لازمی جزو ہوتا ہے۔
572. (particle)ذرّہ : فضا میں چھوٹے چھوٹے ذرّات ہوتے ہیں جو سانس کے
ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔
حقیر ذرّے فضا میں بکھر گئے ہوتے تباہیوں کی حدوں سے گذر گئے ہوتے (نوازؔ
دیوبندی)
573. (pattern)نمونہ / سلسلہ/ سانچا : قلموں کی اندرونی ساخت میں ایٹموں کا
نمونہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔
جس نے ہمارے دل کا نمونہ بنا دیا اِس آئینہ کو خاک میں اُس نے ملا دیا
(آفتابِ داغ)
574. (pedigree chart)نسبی چارٹ / شجرہ ء نسب : آجکل بہت کم لوگ اپنا شجرہ
نسب جانتے ہیں۔
اللہ اللہ وہ تنویر ہے شاخوں سے عیاں شجرہء طور کا ایک ایک شجر پر ہے گماں
(بیاضِ شمیمؔ)
575. (perceive)دریافت کرنا / سمجھنا / ادراک کرنا / محسوس کرنا: انسان
حواسِ خمسہ کے ذریعے بہت کچھ جان سکتا ہے۔
خوگرِ پیکرِ محسوس تھی انساں کی نظر مانتا پھر کوئی ان دیکھے خدا کو کیونکر
(اقبالؒ)
576. (percent)فیصد: زکواۃ کل نصاب کا اڑھائی فیصد ہوتی ہے۔
577. (period)دورانیہ / وقفہ: ایک سال کا دورانیہ 365 دن ہوتے ہیں۔
تم کو وقفہ نہ دیا ہائے اخی ہائے اخی جلد سر کاٹ لیا ہائے اخی ہائے اخی
(دبیرؔ)
578. (periodic table)دوری جدول:ایسا نقشہ جس میں عناصر اپنے ایٹمی وزن اور
دیگر خصوصیات کے لحاظ سے ترتیب دیے گئے ہوں۔
579. (permanent magnet)مستقل مقناطیس: ایسا مقناطیس جس کی مقناطیسیت مستقل
ہو ۔ اس کے برعکس عارضی مقناطیس کسی لوہے کی چیز میں سے بجلی گذارنے سے
بنتا ہے ۔
580. (pesticide)کیڑے مار دوا / حشرات کُش دوا: کیڑے مار دوائی کا چھڑکاؤ
کیے بغیر کپاس کی فصل کا بچاؤ ممکن نہیں ہوتا۔
581. (petroleum)پٹرولیم: پٹرولیم مصنوعات مثلاً پلاسٹک وغیرہ ہائیڈروجن
اور کاربن سے مل کر بنی ہوتی ہیں۔
582. (phase)مرحلہ / تدریجی عمل (درجہ بدرجہ)/ حالت: برف، پانی اور بخارات
پانی کی تین حالتیں ہیں۔
بار بار اس کے در پہ جاتا ہوں حالت اب اضطراب کی سی ہے (میرؔ)
583. (phenomena)مظاہر / عمل: روشنی لطیف سے کثیف واسطے میں جاتی ہے تو
عمود کی طرف جھک جاتی ہے۔ اس مظہر کو روشنی کا انعطاف کہتے ہیں۔
فرشتوں سے جو سمجھے اپنے کو بڑھ کر خدا کا بنے جوکہ دنیا میں مظہر (حالیؔ)
584. (phosphorus)فاسفورس: فاسفورس ایک عنصر ہے جو کھادوں، ادویات اور
بارود وغیرہ تیار کرنے کے کام آتا ہے۔
585. (photosynthesis)ضیائی تالیف: پودوں کے پتوں میں روشنی کی موجودگی میں
خوراک تیار کرنے کا عمل۔ضیا کا مطلب روشنی اور تالیف کا مطلب ہے جُڑنا ۔
تالیفِ نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میں مجموعہء خیال ابھی فرد فرد تھا
(غالبؔ)
586. (physical change)طبعی تبدیلی: ایک عارضی تبدیلی جس میں سے گذرنے کے
بعد چیز اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتی ہے۔مثلاً پانی کا برف بننا۔
587. (physical property)طبعی خصوصیت:ایسی خصوصیت جس کا تعلق طبعی تبدیلی
ہو۔
نہ تشریح کی لے کسی پر کھلی ہے نہ علمِ طبیعی نہ کیمسٹری ہے (حالیؔ)
588. (physical weathering)طبعی فرسودگی/ طبعی شکست و ریخت: پہاڑوں یا
چٹانوں وغیرہ کا ریزہ ریزہ ہو کر گرنے کا عمل۔
589. (pie chart)مدوّر چارٹ (دائروں کا نقشہ): ایسا چارٹ یا نقشہ جس میں
مقداروں کا تناسب دائرے کے حصوں کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔
590. (pie graph)مدوّر گراف(دائرہ نما گراف): مدوّر چارٹ اور مدوّر گراف
ایک ہی چیز ہیں۔
591. (pistil)مادان / بُقچہء گُل : پھول کا مادہ حصہ جو بیج پیدا کرتا ہے۔
592. (pitch)تیکھا پن: عورتوں کی آواز میں تیکھا پن مردوں سے زیادہ ہوتا
ہے۔
جواں تھا اور گٹھیلا کسا تھا اس کا بدن عیاں سے بشرے سے اس کے غضب کا تیکھا
پن (جگ بیتی)
593. (planet)سیّارہ / جرمِ فلکی:وہِ فلکی جسم جو سورج کے گرد چکر لگاتا
ہے۔
سیّارے ثابت و سیّار تجھ سے فلک کی گردش و رفتار تجھ سے (فائز دہلوی)
594. (plants)پودے / نباتات : پودے زمین کا زیور ہیں۔
نہ ان کو نباتات سے آگہی ہے نہ اصلا خبر معدنیات کی ہے (حالیؔ)
595. (plant kingdom) جہانِ نباتات /عالمِ نباتات / دنیائے نباتات / پود
شاہی: جانداروں کو دو جہانوں میں تقسیم کیا گیا ہے 1۔ جہانِ نباتات 2۔
جہانِ حیوانات۔
596. (plasma)خو ناب:خون میں سرخ و سفید خلیے نکال لیے تو بقیہ پانی والا
حصہ خوناب کہلاتا ہے ۔
تم مصحفی اتنا کبھی رویا نہ کرو شب کو خوناب سے سب تر ہیں تکیے بھی سرہانے
کے (مصحفیؔ)
597. (platelets)رکابیے / تھالیے: رکابی نماجھلی دار ذرات جو خون میں گردش
کرتے ہیں اور بہتے خون کو بند کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
598. (plate tectonics)ساختمانی ارضیاتی پلیٹ: سطح زمین کی ساخت کی بابت یہ
نظریہ کہ یہ کُرہ حجری کے سختاۓ ہوۓ حِصّوں کے غلاف زمین پر آہِستہ آہِستہ
حرکت کرنے اور ایک دُوسرے سے ٹکرانے سے بنے ہیں۔
599. (poison)زہر: بعض پودوں میں زہر ہوتا ہے۔ انسان کھا لے تو موت واقع ہو
سکتی ہے۔
ظلمتِ شب ہے میسّر تو کبھی نورِ سحر زہر دیتے ہیں کبھی خاکِ شفا دیتے ہیں
(حصارِ اَنا)
600. (pole)قطب / سرا۔ زمین کا شمالی قطب انتہائی سرد ہے اور برف سے ڈھکا
ہوا ہے۔
گردشِ چرخ میں آسیب نہیں عاشق کوں غم میں ہے قطب کی مانند اوسے استقلال
(کلیاتِ سراج)
601. (pole)قطب / سرا: مقناطیس کے دو قطب ہوتے ہیں 1۔ شمالی قطب 2۔ جنوبی
قطب۔ مقناطیس کے ایک جیسے قطب دفع اور مخالف قطب کشش کرتے ہیں۔
602. (polar)قطبی: قطبی ریچھ عام طور پر سفید رنگ کا ہوتا ہے۔قطبی تارا بھی
مشہور ہے۔
603. (pollen grains)زردانے (زیرے جیسے دانے) / زرگُل:پودے کے نر حصے میں
بننے والے زردانے یا زر ریشے۔
اے فصلِ گل! زیادہ زرِ گل نہ خرچ کر آکر حساب لے گی خزاں پائی پائی کا
(بیدلؔ حیدری)
604. (pollinate)زرگل کا چھڑکاؤ: پھول کے نر حصے زردان میں بننے والےزرگُل
کا پھول کے مادہ حصے کلغی (stigma) پر چھڑکاؤ۔
605. (pollination)زیرگی: زردانوں کے کلغی پر گرنے کا عمل۔
زیرگی ، بارآوری اور پھول پھل سارے فطرت کے عوامل ہیں اٹل (اشتیاق احمد)
606. (pollutant)آلودہ کار: آلودہ یا گندا کرنے والی چیز مثلاً کوڑاکرکٹ۔
607. (pollution)آلودگی: پاکستان کے بڑے چھوٹے تمام شہر دھوئیں اور شور کی
آلودگی سے اٹے پڑے ہیں۔
یہ ہوا ہوتی تھی آلودہ دھوئیں سے پہلے اب تو ہوتا ہے ہوا سے بھی دھواں
آلودہ (مرتضیٰ برلاس)
608. (population)آبادی: اس وقت پاکستان کی آبادی اٹھارہ کروڑ تک پہنچ چکی
ہے۔
ایک مجلس کر کے میں نے دل کا ماتم کر لیا جب نظر آئی کہیں تھوڑی سی آبادی
مجھے (عزیز لکھنوی)
609. (position)حالت / مقام / مرتبہ:اپنے اپنے مقام پر رکھی ہوئی چیزیں ہی
اچھی لگتی ہیں۔
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
(فیضؔ)
610. (positive)مثبت / جمع / ہاں: ایٹم کے مرکزے میں موجود پروٹانوں پر
مثبت چارج ہوتا ہے۔
دو منفیوں کی ضرب کا مثبت جواب ہے ظالم خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں
(غالبؔ)
611. (potential energy)مخفی توانائی / ہیئتی توانائی / توانائی بالقوّہ:
کسی جسم کے محلِ وقوع ، حالت یا اس میں کساؤ کی وجہ سے پائی جانے والی
توانائی۔مثلاً کَسے ہوئے سپرنگ میں یا الماری میں پڑی ہوئی چیز میں موجود
توانائی۔
612. (precipitation)رسوب سازی / جلد بازی / شتابی:کیمیا کے کئی تجربات میں
رسوب سازی کا عمل وقوع پزیر ہوتا ہے۔
613. (predator)شکاری/ غارت گر/ درندہ : شکاری کتے بڑے بڑے جانوروں کو بے
بس کرکے کھا جاتے ہیں۔
یوں خاک پر گرا کہ لعینوں کے سر پھرے جیسے شکار کھیلے ہوئے شیرِ نر پھرے
(انیسؔ)
614. (predict)پیشین گوئی کرنا / قیاس آرائی کرنا: محکمہ موسمیات نے آئندہ
چوبیس گھنٹوں میں موسم خُشک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔
615. (predict)پیشین گوئی / پیش گوئی / قیاس آرائی:کبھی کبھار محکمہ
موسمیات کی پیشین گوئی درست ثابت نہیں ہوتی۔
پیش گوئی ہم جو کرتے آ رہے تھے آج تک تم خدا لگتی کہو ، وہ کچھ ہوا ہے یا
نہیں (مرتضیٰ برلاس)
616. (presence)موجودگی:پودے روشنی کی موجودگی میں اپنے پتوں میں خوراک
تیار کرتے ہیں۔
شیدائی غائب نہ رہ ، دیوانہء موجود ہو غالب ہے اب اقوام پر معبودِ حاضر کا
اثر (اقبالؒ)
617. (preserve)محفوظ کرنا / موجودہ حالت برقرار رکھنا:اچار کو محفوظ رکھنے
کے لیے تیل یا سرکہ استعمال کیا جاتا ہے۔
پکارتے رہے محفوظ کشتیوں والے میں ڈوبتا ہوا دریا کے پار اتر بھی گیا (احمد
فرازؔ)
618. (pressure)دباؤ: ٹائروں میں گرمی کے موسم میں ہوا کا دباؤ بڑھ جانے سے
اکثر ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔
619. (prevail)پھیلنا / چھانا / غالب آنا: سورج غروب ہوتے ہی جنگل میں ہر
طرف اندھیرا چھا جاتا ہے۔
پوری آتی ہی نہیں کوئی بھی چادر تن پر اتنے پھیلے ہوئے کیوں پائے طلب آپ کے
ہیں (مرتضیٰ برلاس)
620. (previous)سابقہ / پچھلا / گزشتہ: گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی
مہنگائی میں کمر توڑ اضافہ ہوا۔
مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے لے گئے ساتھ مری عمرِ گذشتہ کی
کتاب (فیضؔ)
621. (prey)شکار کرنا / شکار بن جانا:شیر اپنے سے کئی گنا بھاری بھینسے کا
شکار کر لیتا ہے۔
آوے ولیؔ ہماری طرف تیغِ ناز لے اس شوخ کوں خیال اگر ہے شکار کا (ولیؔ
دکنی)
622. (primary)ابتدائی / اوّلین:بچوں کو ابتدائی تعلیم ان کی قومی زبان میں
ہی دینا ضروری ہے۔
وہی برق تھا خرمنِ ہوش میں تفاوت نہ تھا اوّلیں جوش میں (کلیاتِ سراج)
623. (probable)ممکن / قابلِ وقوع / شدنی: انسان کا فطرت کے قوانین سے
انحراف کرکے ترقی کرناممکن ہی نہیں۔
جس کے ملنے کا امکان نہیں ہے کوئی بھولنا بھی اسے آسان نہیں ہے کوئی
(مرتضیٰ برلاس)
624. (procedure)عمل / طریقہ/ مرحلہ: اس عمل سے گذرے بغیر وہ کامیاب نہیں
ہو سکتا۔
کچھ اِس طریقے سے ردِّ عمل ہوا کرتا گذرتی دل پہ تو دُم پہ اثر ہوا کرتا
(دُم۔ عادل لکھنوی)
625. (process)عمل / طریقہ / مرحلہ: کمپیوٹر میں درآمدی ڈیٹا کئی مراحل سے
گذر کر برآمدی ڈیٹا میں بدلتا ہے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنّت بھی جہنّم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے
نہ ناری ہے (اقبالؒ)
626. (producer)پیدا کار / پیدا کُنندہ: پودے پیدا کار ہیں اور جانور صارف
(consumer)۔
کون ہیں پیدا کُنندہ کون صارف ہیں یہاں دیجئے گا میرے بچو ان سوالوں کا
جواب (اشتیاق احمد)
627. (product)پیداوار / ماحصل / حاصل: کیمیائی مساوات میں متعاملات بائیں
طرف اور حاصلات دائیں طرف لکھے جاتے ہیں۔
میں اپنے ہر خطِ فاصل سے گذرا مرا حاصل بھی لا حاصل سے گذرا(ساجد علی
ساجدؔ)
628. (prokaryotic cell)مجازی المرکز خلیہ:ایسا خلیہ جس میں ایک ترقی یافتہ
اور حقیقی مرکزہ نہیں پایا جاتا۔
629. (property)خصوصیّت: قلمی ٹھوس اشیاء کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے
ایٹموں اور سالموں میں ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔
630. (protect)حفاظت کرنا/ تحفظ کرنا: فصلوں کے تحفظ کے لیے کیڑے مار
ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
631. (protein)لحمیہ: ایسے پیچیدہ کیمیائی مرکبات کی ایک قسم جو زندہ مادے
کے لازمی اجزائے ترکیبی کی شکل میں پائے جاتے ہیں ۔
کھاتا ہے خوب ذہنی غلامی کی یہ غذا دِکھتا اسی لیے تو لحیم و شحیم
ہے(اشتیاق )
632. (protista)یک خلوی عضویاتی:یک خلوی جانداروں کا گروہ مثلاً بکٹیریا
۔ابتدائی حیویوں میں سے کوئی جس میں نبا تاتی اور حیوانی دونوں خصوصیات
ہوں۔
633. (proton)پروٹان: مثبت چارج کا حامل ذرّہ جو ایٹم کے مرکزے میں واقع
ہوتا ہے۔
634. (provide)مہیا کرنا / فراہم کرنا:بارش کے پانی میں گھرے ہوئے افراد کو
لوگوں نے امدادی سامان فراہم کیا۔
635. (pulley)پُلّی / چرخی: ایک زمانہ ایسا تھا کہ لوگ چرخیوں کے ذریعے
کنووں سے پانی نکالا کرتے تھے۔
636. (punnet)چھابا / ٹوکری: عام طور دیہاتوں میں روٹی یا پھل وغیرہ رکھنے
کے لیے ہاتھ سے بُنے گئے چھابے استعمال ہوتے ہیں۔
637. (pupa)منجھ روپ : انڈے سے نکلنے کے بعد حشرے کی دوسری حالت جو بالغ
حشرہ بننے تک رہتی ہے۔
638. (pupil)پُتلی (آنکھ کی ): آنکھ کی پُتلی آنکھ کی حفاظت کرتی ہے۔
آنکھوں کی پُتلیوں میں وہی عکسِ آرزو آنکھوں سے آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں گیا
(آغا نثار)
R
639. (radiation)شعاع ریزی / اشعاعِ حرارت: شعاع ریزی میں حرارت کی منتقلی
براہِ راست شعاعوں کے ذریعے ہوتی ہے۔جیسے سورج سے براہِ راست شعاعیں زمین
پر پڑتی ہیں۔
640. (radioactivity)تاب کاری : ایسے عناصر جن کے مرکزے میں پروٹانوں کی
تعداد 82 سے زیادہ ہو وہ قدرتی طور پر ناپائیدار ہوتے ہیں اور الفا، بیٹا
اور گیما شعاعیں خارج کرتے ہیں۔ شعاعیں خارج ہونے کے اس عمل کو تابکاری
کہتے ہیں۔
عجب نہیں کہ جھلسنے لگیں بدن سارے نفس نفس میں عناصر کی تابکاری ہے (احمد
ادریس)
641. (radioisotope)تابکار ہم جاء: کسی عنصر کے ایسے ایٹم جن میں پروٹانوں
کی تعداد ایک جیسی ہو مگر نیوٹرانوں کی تعداد مختلف ہو۔یورینیم۔ 235 اور
یورینیم۔238 یورینیم کے دو تابکار ہم جاء ہیں۔
642. (rarefaction)تلطیف / ہلکاؤ / کھولاؤ: آواز کی موجوں میں جہاں ہوا کے
ذرات دور دور ہوں۔
643. (rate)شرح : وقت کے لحاظ سے کسی چیز میں تبدیلی۔
644. (ray)شعاع / کرن : سورج کی شعاعوں کو ہم تک پہنچنے کے لیے کسی واسطے
کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک آوارہ کِرن کا بھی نہیں جس میں گذر کوئی بتلاؤ ہمیں دل ہے کہ زنداں
یارو
645. (react) ردّ عمل ظاہر کرنا: عمل اور ردّ عمل باہم برابر مگر سمت میں
مخالف ہوتے ہیں۔
عشق کا ردِّ عمل تو دیکھئے آج وہ بدنام ہیں میرے لیے
646. (reactants)متعاملات: کیمیائی عمل میں باہم تعامل کرنے والی اشیاء جو
حاصلات پیدا کرتی ہیں۔
647. (rearrange)ترتیبِ نو کرنا: بکھری ہوئی چیزوں کی ترتیب نو کرو۔
648. (reason)وجہ / سبب : ہمیں رٹہ لگانے کی وجوہات کا تجزیہ کرنا چاہیے
اور سائنس کو معنی اور مفہوم کے ساتھ سمجھنا چاہیے۔
تُف یہ اولادِ بے حس کہ جس کے سبب رائیگاں کار ہائے سَلَف ہو گئے (مرتضیٰ
برلاس)
649. (receive)وصول کرنا: ریڈیو سٹیشن سے آنے والی لہروں کو ہمارے کان
براہِ راست وصول نہیں کرتے بلکہ ان کی وصولی کے لیے ریڈیو سیٹ کی ضرورت
ہوتی ہے۔ بھلا کیوں؟
650. (recessive gene)رجعی جین (دست بردار جین) / پسپا جین:مغلوب جین جو
تولیدی عمل میں حصہ لینے کا اہل نہ ہو۔
651. (recognize)پہچاننا / شناخت کرنا: ہمارے ہاں ایک ان پڑھ کسان ایک ایم
ایس سی نباتات سے زیادہ پودوں کی شناخت اور پہچان رکھتا ہے۔ ذرا سوچئے
کیوں؟
کبھی مقطع نہ کہا اور نہ تخلّص رکھا اپنی پہچان ہے اسلوبِ سُخن سے اپنے
(مرتضیٰ برلاس)
652. (record)قلمبند کرنا / محفوظ کرنا : کمپیوٹر میں بہت سا مواد محفوظ
کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
653. (rectum)سَرم / امعائے مستقیم / ریکٹم: بڑی آنت کا نچلا سِرا جو مقعد
میں کھلتا ہے۔
654. (recycle)بازگردانی کرنا: دوبارہ کار آمد بنانا خصوصاً نئی شکل دینا ۔
655. (reduce)گھٹانا / چھوٹا کرنا / تخفیف کرنا : ٹرانسفارمر برقی رو کو
بڑھاتا بھی ہے اور گھٹاتا بھی۔
656. (refer)حوالہ دینا / حوالے کرنا / مختص کرنا: کسی معتبر حوالے سے کئی
گئی بات بڑی مؤثر ہوتی ہے۔
657. (reference)حوالہ /اختصاص: کسی کتاب کا حوالہ دے کر اپنی بات ثابت
کرو۔
مجھ سے مانگے تو سہی کوئی حوالہ تیرا میں تیرا ذکر سنانے کے لیے نکلا ہوں
(اے غفار پاشا)
658. (reflect)منعکس کرنا / عکس ڈالنا: آئینہ روشنی کو منعکس کرتا ہے تو ہم
اپنی شکل دیکھتے ہیں۔
659. (reflection)انعکاس / پَرتَو:شام کو سورج غروبِ آفتاب کے بعد بھی کچھ
دیر تک ہمیں سورج کی روشنی نظر آتی رہتی ہے۔ ایسا بے قاعدہ انعکاسِ نور کی
وجہ سے ہوتا ہے۔
660. (reflex) اضطراری حرکت / انعکاسی حرکت:بعض عُضلات کا غیر اختیاری طور
پر دماغی تحریک کے بغیر حرکت میں آ جانا۔
661. (refract)منعطف کرنا / جھکنا : روشنی کی کرن کا ایک واسطے سے کسی
دوسرے واسطے میں داخل ہوتے وقت مڑ جانا ۔
تخاطب نامِ نامی سے کیا جس دم سوالی نے توجہ مُنعَطِف کی اس طرف سرکارِ
عالی نے (حفیظؔ جالندھری)
سبز گنبد کی چھاؤں میں ہوں میں سایہء عاطفت میسّر ہے (افضال انورؔ)
662. (refraction)انعطاف / جھکاؤ:روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں
داخل ہوتے وقت جھکاؤ۔لفظ "عاطِف" کا مطلب ہے جھکنے والا یا فرمانبردار۔
663. (regulation)مقررہ ضابطہ / حکم: مقررہ ضوابط سے ہٹ کر کیا گیا کوئی
بھی کام ہمیشہ پریشانی اور انتشار کا باعث بنتا ہے۔
664. (relationship)رشتہ / تعلّق : پودوں اور جانوروں کا بڑا گہرا رشتہ ہے۔
یہ دونوں ہمارے ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے
ہیں۔
قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی (غالبؔ)
665. (relative humidity)اضافی مرطوبیت / نسبتی نمی: ہوا میں آبی بُخارات
کی فی صد شرح بمُقابلہ اُن بُخارات کے جو اُسی درجہ حرارت میں زیادہ سے
زیادہ ہو سکتے ہیں ۔موجود ہیں اور ہوسکتے ہیں میں نسبت۔
666. (release)آزاد کرنا / نجات دینا / خلاصی پانا / نکل جانا: کسی ایٹم کے
بیرونی مدار میں سے اگر ایک الیکٹران نکل جائے تو اس پر اکائی مثبت چارج آ
جاتا ہے اور وہ آئن بن جاتا ہے۔
قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات
پائے کیوں (غالبؔ)
667. (relevant)متعلّقہ / زیرِ غور معاملے سے مربوط:یہ معاملہ میرے متعلقہ
نہیں ہے اس لیے مجھے اس میں ملوّث نہ کریں۔
ترکِ تعلّقات پہ رویا نہ تو نہ میں یہ کم ہے کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ
میں
668. (remain the same) یکساں رہنا / ایک سا رہنا / برابر ہی رہنا: کائنات
میں کل توانائی کی مقدار یکساں ہی رہتی ہے البتہ توانائی ایک شکل سے دوسری
شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
غم نہ کر اے میرے ہم نشیں ایک سا وقت رہتا نہیں
669. (remains)بقیہ اجزا / باقیات: موہن جوداڑو اور ہڑپہ کی باقیات ان
قوموں کی تہذیبوں کی عکّاس ہیں۔
670. (renewable resources)قابلِ تجدید وسائل: توانائی کے ایسے ذرائع جن کو
ہم دوبارہ قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں ۔ارضی حرارتی توانائی ، لکڑی ، پانی
اور حیاتیاتی مواد (bio-mass) وغیرہ قابل ِ تجدید توانائی کے ذرائع ہیں۔اس
کے بالمقابل قدرتی گیس، پٹرول ، کوئلہ وغیرہ توانائی کے ناقابلِ تجدید
وسائل ہیں۔
671. represent))نمائندگی کرنا /ترجمانی کرنا / پیشکش دکھانا / ظاہر کرنا :
قوم کی نمائندگی ان لوگوں کو کرنی چاہیے جو دیانت دار اور حب الوطنی کے
جذبے سے سرشار ہوں۔
مِری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو مرا مجلسی تبسّم مرا ترجماں نہیں ہے
(مصطفیٰ زیدی)
672. (reproduce)از سرِ نو تخلیق کرنا / دوبارہ پیدا کرنا / پیدا کرنا:ہمیں
حقیقی اور محبِ وطن ماہرینِ تعلیم کے ذریعے اپنا نظامِ تعلیم از سرِ نو
تخلیق کرنا پڑے گا۔
673. (reproduction)تولید / باز تخلیق: نسل جاری رکھنے کا عمل۔
674. (reptile)ہوّام / خزندے / رینکنیے: رینگنے والے جانور جیسے سانپ ،
چھپکلی، بچھو ، مگرمچھ وغیرہ۔
675. (required)مطلوبہ / مطلوب : کافی تلاش کے بعد مجھے میری مطلوبہ کتاب
نہیں مل سکی۔
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی (اقبالؒ)
676. (resist)مزاحمت کرنا / روکنا /حائل ہونا: موٹی تار کی نسبت باریک تار
برقی رو کے آگے زیادہ مزاحمت پیش کرتی ہے۔
ہیں نئے پودوں کی جو نشوونما میں حائل جھاڑیاں چھانٹنی ہوں گی وہ چمن سے
پہلے (مرتضیٰ برلاس)
677. (resistant to): روکنا / انسداد کرنا:کسی شئے کے اثر کو روکنے یا سست
کرنے کا عمل۔
ظالموں کو دعائیں دے دے کر ظلم کا انسداد کرتے ہیں (عدمؔ)
678. (resource)وسیلہ / ذریعہ: ہمارا ملک توانائی کے قدرتی وسائل سے مالا
مال ہے صرف ضرورت ہے ان وسائل کو دماغوں کی۔
679. (respiration)عملِ تنفّس / سانس لینے کا عمل: ہوا کو پھیپھڑوں میں لے
جانے اور باہر نکالنے کا عمل۔
جی پائیں گے کب تک ہم مصنوعی تنفّس سے اپنی ہوں اگر سانسیں ہوتی ہے بقا
ممکن (مرتضیٰ برلاس)
680. (respiratory system)نظامِ تنفّس: جانداروں میں سانس لینے کا نظام۔
681. (respond)جواب دینا / ردِّ عمل ظاہر کرنا: بہت فون کیے مگر جواب
ندارد۔
اُس نے لکھا ہے مرے خط کا جواب تم نظر آتے ہو دنیا ساز سے (یادگارِ داغ)
682. (response) ردِّ عمل / جواب / نتیجہ: تمام جاندار اپنے مزاج اور ماحول
کے مطابق ردِّ عمل ظاہر کرتے ہیں۔
683. (responsible)ذمّہ دار / جوابدہ : بیٹری کی وولٹیج یا مخفی قوّت سرکٹ
میں سے برقی رو کے بہاؤ کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
ہاں سچ ہے ذمہ دار ِ عمل ہے مرا وجود لیکن وجود جبر ہے یا اختیار ہے (نقوشِ
مانی)
684. (restore)بحال کرنا / پہلی حالت میں واپس لانا :تندرستی کی بحالی کے
لیے مریض کو چاہیے کہ کُل وقتی آرام کرے۔
جس کی موقوفی ہوئی ہوتا نہیں پھر وہ بحال عشق کی سرکار میں قانون جاری ہے
یہی (یادگارِ داغ)
685. (result)نتیجہ: کامیابی کیا ہے؟ فقط درست سمت میں کی گئی محنت کا
نتیجہ۔
نتیجہ خیز ہے ہر روئدادِ مظلومی بقدرِ صبر ملی سب کو دادِ مظلومی (نقوشِ
مانی)
686. (reuse)مکرّر استعمال / دوبارہ استعمال:ایٹمی بھٹی (atomic reactor)
میں استعمال ہونے والے جوہری ایندھن کا مکرّر استعمال ہلکا جوہری اسلحہ
بنانے کے لیے ہوتا ہے۔
نہ لکاا ایک بھی بھولے سے جواب اے قاصد میں نے ہرچند لکھے اس کو مکرّر کاغذ
(بیدارؔ)
687. (reverse)الٹنا / پلٹنا / سمت مخالف کرنا:کیمیا میں کچھ تعامل یک طرفہ
ہوتے ہیں جن میں متعاملات حاصلات میں بدلتے ہیں اور کچھ دوطرفہ بھی ہوتے
ہیں جن میں حاصلات اور متعاملات کا باہم تبادلہ ہوتا رہتا ہے ۔
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ (علامہ اقبالؒ)
688. (revolution)انقلاب/ گردش:اگر ہماری لائبریریاں ہمارے اپنے لوگوں کی
اور اپنی زبان میں لکھی ہوئی کتابوں سے بھر جائیں تو ہمارے ہاں سائنس و
ٹیکنالوجی میں عظیم الشّان انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔
کیوں گردشِ مُدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
(غالبؔ)
689. (revolve)گردش کرنا / چکر لگانا: ایٹم کے مرکزے کے گرد الیکٹران مخصوص
مداروں میں گردش کرتے ہیں۔
وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے جو ہر نَفَس سے کرے عمرِ جاوداں پیدا
(علامہ اقبالؒ)
690. (rock)چٹان / زمین کا پتھریلا طبق :بلوچستان میں زیادہ تر پہاڑ سنگلاخ
چٹانوں پر مشتمل ہیں۔
اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوں مگر ترے بعد حوصلہ ہے کہ جی رہا ہوں
(محسن نقوی)
691. (rock cycle)چٹانی دور : چٹان بننے کے مختلف مراحل ۔
692. (role)کردار: انسان کی صحبت اور ماحول اس کی کردار سازی میں اہم کردار
ادا کرتے ہیں۔
نوجوانانِ وطن سے ہے شکایت بے جا کچھ سینما میں تو کردار نظر آتے ہیں (سنگِ
وحشت)
693. (root)جڑ / اصل: اگر الفاظ کی جڑوں اور ان کے استعمال کا علم حاصل ہو
جائے تو علوم و فنون سیکھنے کے تمام مراحل آسان ہو جاتے ہیں۔
میں برگ برگ اس کو نمو بخشتی رہی وہ شاخ شاخ میری جڑیں کاٹتا رہا (پروین
شاکر)
694. (rotate)گھومنا / گھمانا / چکر کاٹنا : زمین سوج کے گرد مخصوص مدار
میں گھومتی ہے اور ایک سال میں ایک چکر پورا کرتی ہے۔
پڑھ دوگانہ اور حجرِ اسود کو چوم پھر صفا مروہ کے اندر جا کے گھوم (کنز
آلاخرۃ)
695. (run off)بہنا:نہر ٹوٹ گئی اور بہتا ہوا پانی کئی گھروں کو بہا لے
گیا۔
ناسور نہیں ہیں تو یہ کیوں بہتے ہیں دن رات جرّاح یہ ہیں زخم تو کیوں بھر
نہیں جاتے (دیوانِ سُخن)
696. (rust)زنگ / جنگال(پنجابی میں ) / جَر(پنجابی میں): لوہے کی چیزیں نم
دار جگہوں پر پڑی رہیں تو انہیں زنگ لگ جاتا ہے۔
لوہا نہیں ہے ذہن کی تلوار کا خراب یاں بے مہارتی کے سبب سے چڑھا ہے زنگ
(بے نظیر)
S
697. (saliva)تھوک / رال : بھُنا ہوا مرغِ مسلّم دیکھ کر منہ سے رال ٹپکنے
لگی۔تھوک سے وڑیاں پکانا بھی محاورہ ہے۔
698. (salivate)تھوک یا لعابِ دہن پیدا کرنا: کھانا کھاتے ہوئے منہ کے
خامروں سے لعابِ دہن پیدا ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
699. (scale)آلہء پیمائش / پیمانہ / ترازو / میزان/ تکڑی (پنجابی میں) :حجم
، مقدارِ مادہ اور وزن معلوم کرنے کے الگ الگ پیمانے ہیں۔
مری سادہ دلی میزان کا پلڑا جھکا دے گی قیامت کو فرشتے جب مرے اعمال تولیں
گے (مرتضیٰ برلاس)
700. (scarce)قلیل / ناکافی /کمیاب: یورینیم کی قلیل مقدار سے کثیر مقدار
میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
جہاں میں تھے مشہور شیرِ خدا کثیر العبادت ، قلیل الغذا(مثنوی ناسخ)
701. (scientific inquiry)سائنسی استفسار/ سائنسی کُرید: دماغ میں سائنسی
استفسار کا مادہ ہر شخص کو تقریباً برابر ملتا ہے مگر جدوجہد، عزم اور
رہنمائی کسی شخص کو سائنس دان بنا دیتی ہے۔
غرض کہ دیکھ کے اس جا کے مرتبہ کے تئیں لگا زمین سے کرنے فلک یہ استفسار
(سوداؔ)
702. (scientific investigation)سائنسی تحقیق / سائنسی کھوج / سائنسی
تفتیش: سائنسی تحقیق اور کھوج میں مگن رہنے والے ایک دن فطرت کے کسی نہ کسی
پوشیدہ راز کو ضرور پا لیتے ہیں۔
703. (scientific law)سائنسی قانون: مشاہدے ، تجربے اور اس کے عملی اطلاق
سے کوئی سائنسی حقیقت سائنسی قانون کا درجہ حاصل کر لیتی ہے۔
704. (scientific name)سائنسی نام: خوردنی نمک کا سائنسی نام سوڈیم
کلورائیڈ ہے۔
705. (scientific thinking)سائنسی سوچ / سائنسی فکر: سائنسی سوچ رکھنے والا
آدمی چیزوں کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنے کا عادی ہوتا ہے۔
706. (scrape)چھیلنا / کھُرچنا / ہموار بنانا: لڑکے زمین کی اوپر والی تہہ
چھیل کر کرکٹ کے میدان کو ہموار بنا رہے ہیں۔
707. (screw)پیچ کسنا / پیچ / ٹِبری:پیچ مشینوں کا اہم جُز ہوتا ہے۔
708. (sea floor spreading)سمندری تہہ کا پھیلنا : جب دو پلیٹیں الگ الگ ہو
جاتی ہیں تو چٹان ٹوٹ کر پلیٹوں کے درمیان خلا یا دراڑ بن جاتی ہے۔اس عمل
کے دوران زلزلے جیسا جھٹکا لگتا ہے۔اس درمیانی خلا میں لاوا بھر جاتا ہے
اور سمندر کے نیچے ایک بڑی اور ہموار تہہ کی صورت میں جم جاتا ہے۔
709. (sea level)سطح سمندر: سَمَندَر کی سَطَح کے مُطابِق آس پاس کی اُفقی
ہَموار سَطَح ۔
710. (season)موسم: اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمہ قسم کے موسموں کی
خوبصورتی سے نوازا ہے۔
یہاں موسم خزاں کا تھا کہ تم تشریف لے آئے ہمارے گھر میں بھی آیا قدم بادِ
بہاری کا (عاصیؔ کرنالی)
711. (secondary)ثانوی / دوئم درجے کا: اسلم اور اکرم ایک اعلیٰ ثانوی سکول
میں زیرِ تعلیم ہیں۔
712. (sediment)رسوب / تلچھٹ/ گاد / دُرد: مٹیالے اور گدلےپانی کو پھٹکڑی
لگائیں تو مٹی رسوب یا گاد کی شکل میں تہ نشیں ہو جاتی ہے اور اوپر سے صاف
پانی حاصل ہو جاتا ہے۔
713. (sedimentary rock)رسوبی چٹان: زمین کی سطح پر رسوبی مادہ جمنے سے
بننے والی چٹان۔
714. (sedimentation)عملِ تہہ نشینی / رسوبی عمل:رسوبی عمل کے دوران پانی
سے رسوب علیحدہ ہو کر تہہ نشیں ہو جاتا ہے اور چٹان کی صورت اختیار کر لیتا
ہے۔
715. (seed)بیج / تُخم: گرمیوں میں لوگ تخمِ بالنگو ٹھنڈے دودھ میں ڈال کر
پیتے ہیں۔
716. (seedling)تخمی پودا : ایسا پودا جو شاخ کی بجائے بیج سے پیدا ہوا ہو۔
717. (seep)رِسنا / ٹپکنا / چونا (پنجابی میں)۔پائپ سے پانی نے رِس رِس کر
مٹی کو کیچڑ بنا دیا ۔
اس موسم برسات میں ویکھو ساڈے ساتھ کیہ ہویا مینہ برسا تھا ادھا گھنٹہ
کوٹھا دو دن چویا (خالد مسعود)
718. (select)انتخاب کرنا / چُننا:طلباء و طالبات کو میٹرک میں اپنی ذہنی
رغبت کو مدِ نظر رکھ کر مضامین کا انتخاب کرنا چاہیے۔
رہ گیا ہے پاس کیا اب اس کی یادوں کے سوا سوچ کے اوراق سے اب اس کی اک اک
بات چُن
719. (selective breeding)انتخابی نسل کَشی:مخصوص خصوصیات کے حامل پودوں
اور جانوروں کی نسل تیار کرنے کا عمل۔
720. (sense)حِس / فہم / شعور / عقل: نشے کی حالت میں انسان کی دماغی حِس
کم ہو جاتی ہے۔
زاہد کسے وصالِ صنم کی ہوس نہیں پتھر کا بُت ہے تو کہ تجھے حِس و مَس نہیں
(ریاض البحر)
721. (sense organ)حِسّی عضو: حواسِ خمسہ انسان کے حِسّی اعضاء ہیں۔
722. (series circuit)سلسلہ وار سرکٹ: ایسا برقی سرکٹ جس میں پرزے سلسلہ
وار طریقے سے لگے ہوتے ہیں۔
723. (settle)جمنا / ٹھہرنا / اتفاق کرنا / سمجھوتہ کرنا:جنگل میں درندے
بڑی بڑی غاروں میں ٹھہرتے ہیں۔
قبر میں رکھ کر نہ ٹھہرا کوئی دوست میں نئے گھر میں اکیلا رہ گیا
724. (sewage)گند نکاسی / غِلاظت: گند اور غلاظت کا نالیوں کے ذریعے بہا لے
جانے کا عمل۔
غلاظت خیالات کی دُھل گئی تصوّر میں آیا جو نامِ محمدؐ (اشتیاق احمد)
725. (sex cell)جنسی خلیہ / گُمٹہ:مذکر اور مؤنث اجسام سے جرثومہ اور انڈہ
جنسی خلیہ کہلاتے ہیں۔
726. (sex)جنس / صنف: مذکر یا مؤنث۔شناختی کارڈ میں ایک خانہ جنس کا بھی
بنا ہوا ہے۔
وہ جنسِ نامقبول ہوں بازارِ دہر میں رخ اس طرف کبھی نہ خریدار نے کیا
(دیوانِ رندؔ)
727. (shape)شکل و صورت / ڈیل ڈول:ہر شخص شکل و صورت اور عادات و اطوار کے
لحاظ سے دوسرے شخص سے مختلف ضرور ہے۔
قبر کی صورت نہ تھا میرا بدن ہرگز مگر دفن ہو کر رہ گیا ہوں یوسفؔ اپنے آپ
میں
728. (shell) خول : گھونگے اپنے سخت اور مضبوط خولوں میں رہتے ہیں۔
قفس کے خول میں آرام کی تلاش نہ کر وگرنہ اور بھی بڑھ جائے گی پریشانی
729. (shield volcano)ڈھال آتش فشاں:ڈھالو کناروں والی چوڑی گنبد نما آتش
فشاں چوٹی۔
730. (shiver)تھرتھرانا / کانپنا: سردی سے بچے تھر تھرا رہے ہیں۔
فضائے شب ہے کہ حسرت کدے کا سنّاٹا نوائے تارِ نفَس سے بھی کانپ اُٹھتا ہوں
731. (significant)اہم / نمایاں / بامعنی:سوکھا چارہ بھی ہڑپ کر جانا ٹیڈی
بکریوں کی نمایاں خوبی ہے۔
چھپانے سے کہیں چھپتی ہے دل کی آرزو واصفؔ اگر دل نے چھپا رکھی تو آنکھوں
نے نمایاں کی
732. (similarity)مماثلت / مشابہت / یکسانیت:ماحول میں یکسانیت طبیعت میں
اکتاہٹ سی پیدا کر دیتی ہے۔
مجھے دوسروں سے مماثلت نہیں چاہیے مجھے اپنے طور پہ خلق کر ، میرے کوزہ گر
(بیدلؔ حیدری)
733. (simple machine)سادہ مشین:متعدد بنیادی میکانی آلات میں سے کوئی ایک
مثلاً ڈھلوان سطح، پیچ ، فانہ وغیرہ۔
734. (siren)بِگل /مسلسل اونچی آواز نکالنے والا آلہ:پرانے وقتوں میں بگل
بجا کر خطرے سے آگاہ کیا جاتا تھا۔
735. (situation)موقع / صورتِ حال:صورتِ حال پیچیدہ ہونے سے پہلے مسائل کا
حل تلاش کر لینا چاہیے۔
اوروں کو اس نے اذن دیا بارِ عام کا ہم ڈھونڈھتے ہیں دور سے موقع سلام کا
(گلستانِ سُخن)
736. (skeletal muscle)عضلاتی پِنجر/عضلاتی ڈھانچہ:گوشت پوست کا
دھانچہ:عضلاتی ڈھانچہ دو ہڈیوں کے مابین جُڑا ہوتا ہے۔ان عضلات کے سکڑنے
اور پھیلنے سے ہڈیاں حرکت کرتی ہیں۔پورے انسانی جسم میں یہ عضلاتی ڈھانچے
640 کی تعداد میں ہوتے ہیں۔
737. (skeletal system)ڈھانچے کا نظام: وہ نظام جو جانوروں اور انسانوں کی
ہڈیوں اور ساتھ جڑے ہوئے گوشت سے وجود میں آتا ہے ۔
738. (slope)ڈھلوان / سطح مائل: ایسی سطح تو ایک طرف سے اونچی اور دوسری
طرف سے نیچی ہو۔
تنویرؔ دکھاتا ہے شب و روز قیامت اشکوں کی ندی روک کے ڈھلوان سا چہرہ
(تنویر شاہد محمد زئی)
739. (small intestine)چھوٹی آنت: یہ معدے کے نِچلے سِرے سے شروع ہوتی ہے
اور تقریباً آٹھ فُٹ لمبی ہوتی ہے اور بڑی آنت سے جا کر مِل جاتی ہے ۔
740. (smog)دُخانی دُھند / دھوئیں کی گھٹا :کسان گندم کے ناڑ کو جلاتا ہے
تو گہری دُخانی دُھند چھا جاتی ہے۔
741. (smooth muscle)ہموار عُضلہ:کوئی ہموار اور چکنا عُضلہ جو قوتِ ارادی
کے تابع نہیں ہوتا۔
742. (soil)مٹی:اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو سنگِ مر مر پہ چلو گے
تو پھسل جاؤ گے (مظفرؔ وارثی)
743. (soil texture)مٹی کے اجزا کی کیفیت:ماہرینِ زراعت کسانوں کی زمین میں
مٹی کے اجزاء کی کیفیت کا تجزیہ کرتے ہیں اور فصلوں کی بابت مفت مشورے دیتے
ہیں۔
744. (solar cell)شمسی سیل: شمسی سیل سورج کی روشنی سے کام کرتے ہیں اور
برقی توانائی مہیا کرتے ہیں۔
745. (solar eclipse)سورج گرہن:جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے
تو سورج کی روشنی زمین پر نہ پہنچنے کی وجہ سے مکمل یا جزوی اندھیرا چھا
جاتا ہے۔اسے سورج گرہن کہتے ہیں۔
746. (solar energy)شمسی توانائی: سورج کی روشنی اور حرارت سے حاصل کردہ
توانائی .
747. (solar system)شمسی نظام: سورج اور اسکے گرد گھومنے والے سیاروں کا
نظام۔
748. (solid)ٹھوس: ایس سخت اور معیّن حجم رکھنے والی چیز جس کے ایٹم یا
سالمے مائعات کی نسبت قریب قریب ہوتے ہیں۔
749. (solidification)جماؤ / انجمادَ: پانی کا جماؤ صفر درجے سینٹی گریڈ پر
واقع ہوتا ہے۔
750. (solubility)حل پزیری: کسی چیز کی کسی دوسری چیز میں حل ہو جانے کی
خاصیت۔
751. (solute)منحل: حل ہونے والی چیز مثلاً چینی پانی میں حل ہوتی ہے تو
چینی منحل ہے۔
752. (solution)محلول: منحل اور محلّل کے ملنے سے بننے والی چیز۔مثلاً چینی
اور پانی سے مل کر شربت بنتا ہے تو شربت محلول ہے۔
753. (sound)آواز / صوت:فضا میں موجود ہوا کے ذرّات میں پیدا ہونے والے خلل
کو آواز کہتے ہیں۔
جب بھی کوئی اس پار بلاتا ہے مجھے آواز کا چہرہ نظر آتا ہے مجھے (پرویز
ساحرؔ)
754. (sound recorder)آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ: بہت سے موبائل فونوں میں
آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگا ہوتا ہے۔
755. (source)منبع / مخرج / ذریعہ / وسیلہ: سورج روشنی اور حرارت کا سب سے
بڑا منبع ہے۔
کبھی حیات کی ضامن کبھی وسیلہء مرگ نگاہِ دوست تیرا کوئی اعتبار نہیں
756. (space)خلا / فضا: خلا میں انسان بے وزنی کی کیفیّت میں ہوتا ہے۔
نہ جانے کیسا منظر تھا خلا کا زمین و آسماں ہونے سے پہلے (احمد امتیازؔ)
757. (specialize)ماہر بنانا / مخصوص کرنا: اس نے امراضِ چشم میں مہارت کا
کورس کیا۔
758. (species)جنس / قسم / نوع: اس دھرتی پر ہزاروں انواع و اقسام کے پرندے
ہیں۔
اک مقدّس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں قسمتِ نوعِ بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں
(اقبالؔ)
759. (specific)مخصوص / تخصیص کیا گیا :کچھ اجسام مخصوص قسم کی شعاعیں کو
گذرنے دیتے ہیں باقی کو جذب کر لیتے ہیں۔
کوئی تخصیص نہیں اپنے پرائے کی ظفرؔ سارے انسانوں کے ہم ناز اُٹھاتے رہیں
گے(ظفر عجمی)
760. (speed)رفتار: اکائی وقت میں طے کردہ فاصلہ۔
آسماں مجبور ہے، شمس و قمر مجبور ہیں انجمِ سیمآب پا، رفتار پر مجبور ہیں
(اقبالؒ)
761. (sperm)نطفہ/بیج / تُخم : کچھ پودوں کے بیج پھل کے اندر اور کچھ کے
باہر ہوتے ہیں۔
واہ ری بنجر زمیں پھوٹا نہ تخمِ آرزو لاکھ بار اس خاک پر ابرِ بہاری ہو گیا
(دیوانِ ہوسؔ)
762. (spill)گرنا / ابل پڑنا / چھلکنا:خیال رکھنا کہیں دودھ ابل کر نیچے نہ
گر جائے۔
غمِ دل سے ان آنکھوں کو چھلک جانا بھی آتا ہے تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے ٹرپانا
بھی آتا ہے
763. (spinal cord)حرام مغز / نخاع :مرکزی اعصابی نظام کا کسی قدر مخروطی
ڈھانچہ جو ریڑھ کی ہڈی کے اندر واقع ہے اور جسم کے ہر حصّے کو دماغ سے
ملاتا ہے۔
764. (spiral)مرغولہ نما / بَل دار / چکر دار : مہنگائی کے خلاف ٹائر جلانے
سے پوری فضا دھوئیں کے مرغولوں میں چھپ گئی۔
قسمت ہماری گیسوئے جاناں سے کم نہیں جتنا سنوارتے رہے اُتنے ہی بَل پڑے
765. (sponge)اِسفنج / مسامی (مسام دار): اِسفنج ایسے جانور ہیں جو سمندر
میں کالونیاں بنا کر رہتے ہیں اور ان کے جسم مسام دار ہوتے ہیں۔مصنوعی
اسفنج بطورِ جھاڑن بھی استعمال ہوتا ہے۔
766. (spore)تُخمک / بَذرہ / بُوردانہ / خشخشی دانہ: بعض پودوں کے پھلوں
میں چھوٹے چھوٹے بذرے پیدا ہوتے ہیں جو بطورِ بیج استعمال ہوتے ہیں مثلاً
کھمبی وغیرہ۔
767. (spring)چشمہ / موسمِ بہار: ہمارے شمالی پہاڑوں سے بہت سے چشمے پھوٹتے
ہیں۔
اُُتر جاؤں گی میں سرسبز گہری وادیوں میں میں چشمہ ہوں کہ دریاؤں میں ڈھلنا
چاہتی ہوں(طاہرہ صفی)
یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں ، لا الٰہ الااللہ
(علامہ اقبالؒ)
768. (spring scale)کمانی دار ترازو: کمانی دار ترازو کسی چیز کا وزن معلوم
کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
769. (sprout)پھوٹنا / نمو پانا / پودے کی تازہ کونپل / بھونڈ نکلنا (کپاس
کے بھونڈ):زمین سےپھوٹتے پودوں پر بارش کی بوندیں پڑیں تو کرنڈ ہو جاتی ہے۔
وقت پر دانے بوئے جاتے ہیں کب وہ اک دن میں پھوٹ آتے ہیں (سورج نرائن)
770. (squint)بھینگی آنکھ سے دیکھنا / کیری آنکھ سے دیکھنا / ادھ کھلی آنکھ
سے دیکھنا:دیکھو ! چھوٹی سی بچی کیری آنکھ سے دیکھ کر کسی کی نقل اُتار رہی
ہے۔
771. (stable)مضبوط / مستحکم / قائم پزیر: کاروبار چلنے سے اس کی مالی حالت
کافی مستحکم ہو گئی ہے۔
کچے گھڑے نے جیت لی ندّی چڑھی ہوئی مضبوط کشتیوں کو سہارا نہیں ملا
772. (stages)مراحل /ا دوار: انڈے کے بعد حشرے کی زندگی کے تین مراحل ہیں
1۔پہل روپ 2۔ منجھ روپ 3۔ بالغ روپ۔
مدارس وہ تعلیمِ دیں کے کہاں ہیں مراحل وہ علم و یقیں کے کہاں ہیں (حالیؔ)
773. (stamen)زردان: پھول کا نر حصہ جس میں زردانے ہوتے ہیں۔
کلغیاں ، زردان ، زردانے، سبھی کچھ جل گیا پھول میری آس کا سارے کا سارا جل
گیا (اشتیاق احمد)
774. (star)ستارہ / جرمِ فلکی: آسمان پر انگنت ستارے ٹمٹماتے ہیں۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں (علامہ
اقبالؒ)
775. (starch)نشاستہ: نشاستہ دار غذائیں انسانی جسم کو فربہ کرتی ہیں۔
776. (state)حالت / کیفیّت : ایٹم عام حالت میں تعدیلی ہوتا ہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے
بدلنے کا (مولانا ظفر علی خاں)
777. (static charge)ساکن چارج / برقِ سکونی : ایسا چارج جو برقی رو کے
بہاؤ میں حصہ نہ لے رہا ہو۔
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
778. (static electricity)ساکن برقی رو / برقِ سکونی: پلیٹوں پر ساکن
چارجوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی برقی رو۔
779. (stem)تنا / ساق:پودے کا زمین سے باہر والا حصہ جس میں پتے شامل نہ
ہو۔
تنا درخت کا جیسے اکھاڑ پھینکا ہے یہ اپنی زیست بھی ان آندھیوں کے رحم پہ
ہے (اشتیاق احمد)
780. (stigma)کلغی: پھول کے مادہ حصے کا سب سے اوپر والا حصہ جہاں پر زر
دان سے نکل کر زر دانے گرتے ہیں۔
کلغیاں ، زردان ، زردانے، سبھی کچھ جل گیا پھول میری آس کا سارے کا سارا جل
گیا (اشتیاق احمد)
781. (stimulus)محرّک / مُہیج :کسی عضو یا حصے کی عاملیت کو تیز کرنے والا۔
پھر محرّک ستم شعاری ہے پھر انہیں جستجو ہماری ہے (شیفتہؔ)
782. (stomach) معدہ / پیٹ : جسم کا ایسا عضو جو کھانے کو ہضم کرنے کے قابل
بناتا ہے۔
ہضم کامل اس قدر معدہ نے پہنچایا بہم جیّد الکیمیوس ہے جو حلق سے اُتری غذا
(ذوقؔ)
783. (stop watch)چل رُکنی گھڑی: ایسی گھڑی جو اپنی مرضی سے چلا کر اور
مرضی سے روک کر وقت کا وقفہ نوٹ کیا جاتا ہے۔
784. (strain) تناؤ / کھنچاؤ: دماغ کی نسوں میں جب تناؤ پیدا ہوتا ہے تو
آدمی پریشان ہو جاتا ہے۔
یہ تناؤ قدرت نے دو دلوں میں کیوں رکھا مجھ کو کج کلاہی دی اس کو کج ادائی
دی (بشیر بدرؔ)
785. (strategy)حکمتِ عملی: کامیاب لوگ کسی حکمتِ عملی کے تحت زندگی گذارتے
ہیں۔
بچ گیا کل کسی حکمت سے نشیمن اپنا آج کی تُند ہوا دیکھیئے کیا کرتی ہے
(اعجازِ نوح)
786. (strato)تہ بہ تہ یا طبق در طبق بادلوں کے بارے میں ۔
787. (stratus cloud)اُفقی بادل: یہ بارش یا اولہ باری کا باعث بننے والے
بادل ہوتے ہیں۔ ہلکے سلیٹی رنگ میں یہ کم بلندی پر واقع ہوتے ہیں۔یہ بادل
اُفقی تہوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
788. (streak)دھاری / لہر:زیبرے کے جسم پر سیاہ رنگ کی لمبی لمبی دھاریاں
ہوتی ہیں۔
بیت چکے گی رات تو آخر اُبھرے گی دور اُفق پر ایک سیندور سی دھاری سی
789. (structural adaptation)ساختی مطابقت پزیری:جانوروں کے طبعی خدوخال جن
سے وہ ماحول سے مطابقت پیدا کرتے ہیں۔مثلاً سفید ریچھ کے بال سفید ہوتے ہیں
تاکہ برف میں اس کی تلبیس camouflage))ممکن ہو سکے۔
790. (structure)ساخت / بَنتر / بناوٹ: ایٹم کی ساخت کے مطالعہ نے ایٹم کے
اندر توانائی کا بحرِ بے کراں دریافت کر لیا۔
اُس کی یہ سب ساخت ہے ہوشیار جسے کہتے ہیں پاک پروردگار (عجائبُ القصص)
791. (sublimation)ترفّع / تصعید: کسی چیز کا ٹھوس حالت سے براہِ راست
بخارات میں تبدیل ہونے کا عمل۔
سحق ، تکلیس ، تصفیہ، تصعید غسل ، تقطیر ، تسقیہ ، تحمید (ساقی نامہ
شقشقیہ)
792. (subsoil)ذیلی مٹی/ زیریں مٹی :راجہ ہل چلا کر زیریں مٹی کو اوپر لایا
جاتا ہے تاکہ پیداوار بڑھ سکے۔
793. (substance)چیز / شئے / اصل مادہ:روزمرّہ کی اشیائے ضرورت کی چیزوں کے
بھاؤ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں
(اقبالؔ)
794. (sugar)چینی / شکر / قند: جسم میں شکر کی مقدار بڑھ جائے تو انسولین
لگا کر متوازن کی جاتی ہے۔
خدا کی دین کا کیا پوچھنا ہے شکر خورے کو مل رہتی ہے شکر (تحفہء احسن)
795. (sulfuric acid)گندھک کا تیزاب / سلفیورک ایسڈ: گندھک کا تیزاب مسلمان
سائنس دان جابر بن حیان کی ایجاد ہے۔
796. (summarize)خلاصہ کرنا / تلخیص کرنا / لُبِّ لباب بیان کرنا:اس پورے
سبق کا خلاصہ اپنے لفظوں میں بیان کرو۔
ظفرؔ کی دوسری سنیئے غزل اس کا ہے کیا عالم خلاصہ کر کے مطلب اس نے ہی
تقریر کم کر دی (کلیاتِ ظفر)
797. (sun)سورج / آفتاب / شمس / خورشید:سورج توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے
شہرِ وفا میں دھوپ کا ساتھی کوئی نہیں سورج سروں پہ آیا تو سائے بھی گھٹ
گئے (پروین شاکر)
798. (supernova)عظیم نوتارا: کبھی کبھار نظر آنے والا ایک انفجاری ستارہ
(جس میں دھماکے ہوتے ہیں)۔ انتہائی روشن تارا جو شعاعوں کی طاقت ور دھار
خارج کرتا ہے۔
799. (support)سہارا / مدد: دوسروں کی امداد کے سہارے جینے والی قومیں
ہمیشہ غلام رہتی ہیں۔
جڑیں جس کی اندر سے ہوں کھوکھلی سہارا نہ لے ایسی دیوار کا (سنگِ وحشت)
800. (surface)سطح: پانی کی سطح پر بھی تناؤ کی قوت ہوتی ہے جس کی وجہ سے
ایک چھوٹا سا کیڑا بعض اوقات سطحِ آب پر تیرتا نظر آتا ہے۔
انسان کی نظر ہی سطحِ بین ہے ورنہ ہر شئے میں ہیں اسرارِ نہانی کیا کیا
(نغمہء فردوس)
801. (survey)سروے / جائزہ:پختہ سڑک بنانے سے پہلے راستے کا سروے کیا جاتا
ہے۔
802. (survival)زندہ بچنا / زندگی کی جنگ لڑنا:مشکل حالات میں وہ اتنے
زیادہ خاندانی بوجھ کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
803. (swamp)دلدلی علاقہ: دلدلی علاقوں میں فوجی دستوں کی نقل و حمل کافی
مشکل ہوتی ہے۔
804. (sweat)پسینہ/ عرق / مُڑکا (پنجابی میں):پسینہ آنا صحت کی علامت ہے
کیونکہ اس کے ذریعے جسم کے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں۔
نہ ہم سمجھے نہ تم آئے کہیں سے پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے
805. (switch) سوئچ / بٹن : برقی سرکٹ میں لگایا جانے والا بٹن جو سرکٹ میں
برقی رو کے بہاؤ کو روکتا اور جاری کرتا ہے۔
ان کا سوئچ تو غیر کے ہاتھوں میں جا چکا کشکول توڑنے کے جو پیماں تھے
باندھتے (اشتیاق احمد)
806. (system)نظام: لارڈ میکالے کا نظامِ تعلیم ہماری بقا کے لیے خطرہ ہے۔
سلام اُس پر کہ جو ہیں صاحبِ امّ الکتاب نظامِ کُن کا جن کے نام سے ہے
انتساب (زمزمہء درود)
T
807. (table salt)پِسا ہوا نمک:کھانے کی میز پر رکھا جانے والا نمک۔
808. (tadpole)غوکچہ / نوزائیدہ مینڈک: بارش ہونے سے ہر طرف غوکچوں کی
ٹرٹرا ہٹ سنائی دے رہی ہے۔
809. (tape measure)پیمائشی فیتہ: ہر درزی کے پاس پیمائشی فیتہ ضرور ہوتا
ہے۔
810. (technology)ٹیکنالوجی / فنّیات: سائنس اور انجیئرنگ میں مشینی کام او
ر اسکے طریق کار کا استعمال تاکہ نبی نوع انسان کی حالت زار میں بہتری یا
ترقی لائی جاسکے یا کم از کم کسی معاملے میں انسانی استعداد کار میں اضافہ
کیا جاسکے ۔
811. (telescope)دوربین: دور دراز کی چیزوں کو دیکھنے والا آلہ۔
کہا کہیے نظیر اپنی تمنّا بڑے ہی آپ صاحب دوربیں ہیں (نظیرؔ اکبرآبادی)
812. (temperate)معتدل / دھیما: کمرے کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنا چاہیے
تاکہ صحت کے لیے موزوں رہے۔
زبس باغ کی معتدِل ہے ہوا ادب سے رکھے ہے قدم کو صبا (کلیاتِ سِراج)
813. (temperature)درجہ حرارت: ملتان کا درجہ حرارت گرمیوں میں بعض اوقات
47 درجے سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جاتا ہے۔
درجہ حرارت بڑھ گیا اتنی سی بات پر یہ دوستی تو بہت ہی آگے کی چیز ہے
(اشتیاق احمد)
814. (temporary magnet)عارضی مقناطیس:جب لوہے یا سٹیل کےکیل میں سے برقی
رو گذاری جائے تو وہ عارضی مقناطیس بن جاتا ہے۔
815. (terrestrial planets)زمین نما سیّارے: مریخ، مشتری اور زحل وغیرہ
زمین نما سیّارے ہیں۔
816. (test)جانچ / امتحان / پرکھ: تجربہ گاہ میں کسی مادے کی جانچ کرنے کے
لیے امتحانی نلی (test tube) استعمال ہوتی ہے۔
کاش کوئی ہم سب کے دُکھ کو جانچ سکے اکِ انگریزی سب کو ان پڑھ رکھتی ہے
(اشتیاق احمد)
817. (theory)نظریہ / مفروضہ/ قیافہ: علوم و فنون میں نئے نئے نظریات آگے
بڑھنے کے راستے مہیا کرتے ہیں۔
تیرے نفس کی خوشبو صد رشکِ مشکِ نافہ تیری جبیں درخشاں روشن ترا قیافہ
(خروشِ خم)
818. (thermal energy)حرارتی توانائی:جہاں بھی ایندھن استعمال ہوتا ہے وہاں
حرارتی توانائی ہی کام میں لائی جاتی ہے۔
819. (thermometer)حرارت پیما/ تپش پیما : شیشے کی ایک چھوٹی نلی جس کے
پیندے میں عموماً پارہ ہوتا ہے۔
820. (thunderstorm)طوفانِ بادوباراں / طوفانِ برق و باد:طوفانِ باد و
باراں نے بہت سے لوگوں کو بے گھر کر دیا۔
ہمرنگ لاغری سے ہوں گُل کی شمیم کا طوفانِ باد ہے مجھے جھونکا نسیم کا
(مومنؔ)
821. (tide)جوار بھاٹا / مدّ و جذر/ اُتار چڑھاؤ: ساحلِ سمندر پر ڈیم بنا
کر سمندری لہروں کی مدوجذر کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کہ نااتّفاقی نے کھویا ہے ہم کو اسی جزر و مد نے ڈبویا ہے ہم کو (حالیؒ)
822. (tilt)جھُکانا / ٹیڑھا کرنا / خَم دینا:شیشے کی نالی کو گرم کر کے خم
دیا جا سکتا ہے۔
سبق سے پیشتر قرآں کو جھُک کر چومتے جانا وہ کیف انگیز قرات کے اثر سے
جھومتے جانا (حفیظ جالندھری)
823. (time)وقت / زمانہ / عہد:وقت کی پابندی زندہ قوموں کا شعار ہے۔
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
824. (tissue)بافت / ریشہ / نسیج : خلیات مل کر بافتیں اور بافتیں مل کر
اعضا ء بناتی ہیں۔
بافت کی اس کی کیا کروں تعریف تھا وہ بافندہ بسکہ ذات شریف (مصحفی)
825. (tools)اوزار /ہتھیار / آلات:ہر مکینک کے پاس اوزاروں کا ایک تھیلا
ہوتا ہے۔
یہ تم دو تین سو افراد بے ہتھیار ناکارے فنونِ جنگ سے عاری فلاکت آشنا
سارے(حفیظ جالندھری)
826. (topsoil)بلائی مٹی: زمین کی بالائی تہہ اگر میرا مٹی کی ہو تو وہ فصل
کے لیے سب سے بہترین ہوتی ہے۔
827. (tornado)بگولا / جھَکّڑ / طوفانِ گرد و باد/ واورولا(پنجابی
میں):جنوبی پنجاب میں گرمیوں میں خوب بگولے چلتے ہیں۔
زندگی کیا ہے بگولوں کا سلگتا طوفاں کتنے بے رحم ہو جینے کی دعا دیتے ہو
828. (toys)کھلونے : بچوں کے تمام کھلونے سائنسی اُصولوں کے مطابق بنے ہوتے
ہیں۔
میرے بچوں کے لیے آئیں کھلونے کِس طرح ہے بہت ہی جیب اور بازار تک کا فاصلہ
(دامنؔ انصاری)
829. (trachea)ہوائی نالی: ہوا کی نالی جس کے ذریعے پھیپھڑوں میں سانس کی
آمد و رفت ہوتی ہے۔
830. (trait)خَصلت / خاصیّت / خصال :ڈنگ مارنا بچھو کی خصلت ہے۔
مظہر خدا کے حُسن کا ہے ، خوش خصال ہے بی آمنہ کا لال ، فقید المثال ہے
(افضال انورؔ)
831. (transfer)تبادلہ/ نقلِ مکانی:انتہائی سرد موسم میں سائبیریا سے
مرغابی برِ صغیر پاک و ہند کی طرف نقلِ مکانی کرتی ہے۔
خیمہ ہستی کا سوئے گور رواں کرتی ہوں میں بھی بیمار ہوں اب نقلِ مکاں کرتی
ہوں (دبیرؔ)
832. (transformer)ٹرانسفارمر۔کھمبوں پر لگے ہوئے بڑے بڑے ٹرانسفارمر11000
وولٹ اے سی کو 220 وولٹ اے سی میں بدلتے ہیں۔
833. (transport)نقل و حمل / ڈھونا: نقل و حمل کے جدید ذرائع نے انسان کو
سہل پسند بنا دیا ہے۔
اب جان جسمِ خاک سے تنگ آگئی بہت کب تک اس ایک ٹوکری مٹی کو ڈھوئیے (میرؔ)
834. (transport system)نقل و حمل کا نظام: نقل و حمل کے قدیم نظام میں
کبوتر کا بھی کردار تھا (واسطہ ای رب دا توں جاویں وے کبوترا)۔
835. (transverse waves)عرضی موجیں/ آڈیاں موجاں (پنجابی میں):ایسی موجیں
جن میں واسطے کے ذرّات ان کی اشاعت کے عموداً حرکت کرتے ہیں۔ مثلاً پانی
اور رسی کی موجیں۔
836. (trench)کھائی / خندق:بس گہری کھائی میں جا گری اور بہت سے مسافر موقع
پر جاں بحق ہو گئے۔
نہیں مقدور کوئی کھائی سے باہر نکلے بسکہ ہے شہر کا ہرخُرد و کلاں پہرے میں
(سوداؔ)
837. (trial)آزمائش / امتحان:ہڈ بیتیاں اور آزمائشیں ہی انسان کو حالات کی
بھٹی میں تپا کر کندن بناتی ہیں۔
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں کسی کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں
کیوں ہو (غالبؔ)
838. (tropical)منطقہ حارا (گرم خطّہ)کے بارے میں: منطقہ حارا زمین کا وہ
حصہ ہے جہاں گرمی نسبتاً زیادہ پڑتی ہے۔
839. (troposphere) کُرّہ مُتغیّرہ / کُرّہ اوّل : زمین سے قریب ترین
ہَوائی کُرّہ جو ۷ سے ۱۲ میل تَک گہرا ہے ۔
840. (trough)نشیب / حوض: موج کا وہ حصہ جو سب سے کم بلندی پر ہو۔
طلب ہے راست تو منزل پہ جاکے دم لیں گے ہزار راہ میں حائل سہی فراز و نشیب
(سنگِ وحشت)
841. (tumor)رسولی / گلٹی / سلعہ :رسولی کو عام طور پر اپریشن کے ذریعے ہی
جسم سے نکالا جاتا ہے۔
گھوڑے کی آنکھ پر تھی رسولی یہ گندہ تر رہتی تھی اس کمیت کی وہ حائلِ نظر
(میرؔ)
842. (turbine)چرخاب (پانی کی چرخی)/ ہوائی چرخی:پانی دھار کی صورت میں
چرخاب پر پڑتا ہے اور چرخاب تیزی سے گھوم کر بجلی پیدا کرتا ہے۔
843. (type)قسم /طرح: سوات میں متعدّد اقسام کے سیب اُگتے ہیں۔
بنی نوع میں دو طرح کے ہیں انساں تفاوت ہے حالت میں جن کی نمایاں (حالیؔ)
U
844. (unbalanced forces)غیر متوازن قوتیں / ڈانواں ڈول قوتیں : ایسی قوتیں
جن کا مجموعی اثر کسی جسم کو متوازن نہ رکھ سکے۔
میں تو اپنے کرب کی شدت سے ڈانواڈول تھا ہر قدم پر تیری رحمت نے سنبھالا ہے
مجھے
845. (unequal)غیر مساوی / غیر یکساں:غیر یکساں نظامِ تعلیم نے معاشرے کو
مختلف طبقوں میں بانٹ دیا ہے۔
846. (unicellular)یک خلوی : امیبا ایک یک خلوی جاندار ہے۔
847. (unique)انوکھا / بے مثل:پینگوئن انوکھی وضع قطع کا جانور ہے۔
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے
والے ہیں (علامہ اقبالؒ)
848. (universe)کائنات / آفاق / کون و مکاں / جہان/عالم:کائنات کی ہر چیز
خدا کی نشانی ہے۔
جُملہ اشیائے کائنات کے بیچ ہر طرف جلوہء صمد دیکھو (ابن، انشاء)
849. (unstable)غیر مستحکم / ناپائیدار: جن عناصر کے ایٹمی وزن 82 سے زیادہ
ہوں وہ قدرتی طور پر ناپائیدار ہوتے ہیں۔
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کُشی کرے گی جو شاخِ نازک پہ آشیانہ
بنے گا ناپائیدار ہوگا (علامہ اقبالؒ)
V
850. (vacuole)خالیہ: پودے کے خَلیے کے ابتدائی مادے میں کوئی ایسا خلا جِس
میں آبی محلول بھرا ہو ۔
851. (valley)وادی / گھاٹی: دو پہاڑیوں کے درمیان کی نشیبی جگہ۔
وہ دانائے سُبل، ختم الرّسل ، مولائے کل جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغِ
وادی ء سینا (علامہ اقبالؒ)
852. (vapors)بخارات: دھند دراصل پانی کے بخارات ہوتے ہیں جو ہوا میں معلّق
ہوتے ہیں۔
وہی ہے بناتا بخارات کو وہی لے کے آتا ہے دن رات کو (اشتیاق احمد)
853. (variable)متغیّر/ تغیّر پزیر / بدل پزیر:ماحول میں تغیّر جانداروں کی
حیات کو زبردست طریقے سے متاثر کرتا ہے۔
854. (variations)تغیّرات / تبدیلیاں:زمانے کے تغیرات بڑی بڑی قوموں کو
نیست و نابود کر گئے۔
دیا ہے ہم نے اپنے نقد دل پر اختیار ان کو تقلّب کا ، تصرّف کا ، تبدّل کا
، تغیّر کا (غنچہء آرزو)
855. (variety)تنوّع / گوناگوئی / بوقلمونی:کائنات کا حُسن اس میں پائے
جانے والے تنوّع میں ہے۔
حیرت ہے کیا نقاب ہیں گر رنگ رنگ کی نیرنگِ جلوہ سے ہے تنوّع نقاب میں
(شیفتہؔ)
856. (vascular system)نسوں کا نظام/ نالیوں کا نظام / عروقی نظام:انسان
میں نسوں کا نظام بڑا پیچیدہ ہے۔
857. (vascular tissue) نسیجی بافت ۔ قناتی بافت /نسیلی بافت(نس دار بافت)۔
وہ مُرکب نسیج جو اصلاً بالترتیب پانی اور خوراک لے جانے والے چوبی ریشے
اور چھال سے بنتی ہے ۔
چاہتا ہے تو کہ ہو پھولوں کی سیج ڈھونڈھتا ہے رخت دیباؤ نسیج (مثنوی نان و
نمک)
858. (vegetable)سبزی / ترکاری:کچھ لوگ گھر میں چھوٹا سا باغیچہ بنا کر
اپنی ضرورت کی سبزیاں اُ گا لیتے ہیں۔
رشتہء جسم و جاں رہے کیسے؟ دال سبزی بھی اب تو مشکل ہے (اشتیاق احمد)
859. (vehicle)گاڑی / ذریعہ / وسیلہ: گاڑیوں کا دھواں بھی آلودگی کی ایک
وجہ ہے۔
یہ چلتی ہے گاڑی انہیں کے سہارے جو وہ کل سے بیٹھیں تو بے کل ہوں سارے
(حالیؔ)
860. (vein)ورید / رگ / نَس / دھاری : جِسم کے مُختلِف حِصّوں سے دِل کی
طرف خُون لے جانے والی نالیوں میں سے ایک نالی ۔
ٹھہر گئے ہیں قدم راستے بھی ختم ہوئے مسافتیں رگ و پے میں اُتر رہی ہیں مگر
(پروین شاکر)
861. (velocity)سمتی رفتار: خاص سَمت میں رفتار۔
862. (vertebrate)ریڑھیے(ریڑھ دار) / مہریے (مُہرے دار)/ فِقاریہ: ریڑھ کی
ہڈی والے جانور۔
863. (vibrate)مرتعش کرنا / تھرتھرانا / کانپنا / جھولنا : جب کوئی سطح
مُرتعِش ہوتی ہے تو آواز پیدا ہوتی ہے۔
گرے جو جھیل میں پتھر تو ارتعاش اُبھرے میری نظر سے اس چہرے کو فق تو ہونا
تھا (شاکر کنڈان)
864. (village)دیہات / گاؤں / پِنڈ: دیہات کی زندگی سادہ اور فطری ہوتی ہے۔
جھوٹ اس میں نہیں کوئی ثاقبؔ پیار سچا ملا دیہاتوں میں (آصف ثاقبؔ)
865. (virus) وائرس ۔ وہ خوردبینی زہریلا جاندار جو زندگی کی تمام اشکال
میں بیماریاں پیدا کرتے ہیں ۔
وائرس لگی ہے جب سے یاں شیشم کے پیڑ کو چھاؤں بھی میرے گاؤں کی بیکار سی
لگے (اشتیاق احمد)
866. (visible)رویت پزیر / مرئی / قابلِ دید: ایسی چیز جو عام آنکھ سے
دیکھے جانے کے قابل ہو۔روئیتِ ہلال کمیٹی۔
867. (visible light)مرئی روشنی / قابلِ دید روشنی: روشنی کے سات رنگ جو
دیکھے جا سکتے ہیں۔بالائے بنفشی اور زیریں سرخ رنگ نہیں دیکھے جا سکتے۔
868. (vitamin) حیاتین / وِٹامِن ۔ قُدرتی غذاوٴں میں بہت کم مُقدار میں
پایا جانے والا نامیاتی مادہ جو اِنسان اور دُوسرے جانداروں کے جِسم میں
مُناسِب اِستحالے کے لیے ضروری ہے ۔
869. (volcano) برکان / آتِش فِشاں / جوالا مکھی : لاوا اُگلنے والی چٹان۔
جب ہو آتش فشاں پہاڑ کوئی تب نکلتا ہے اس سے یہ لاوا (سائنس و فلسفہ)
870. (voltmeter)وولٹ پیما: بیٹری یا کسی برقی آلے کی وولٹیج ماپنے والا
آلہ۔
871. (volume)حجم/ ضخامت / جسامت : لِٹر حجم کی پیمائشی اکائی ہے۔
حجم کو والیوم ، کمیت کو لکھیں ماس اردو زباں کا لفظ انہیں آتا نہیں ہے راس
(اشتیاق احمد)
W
872. (warmth)تپش / گرمی / حِدّت / گرمائش / تمازت / تاء (پنجابی میں):
سورج کی تپش کی وجہ سے فصلیں پکتی ہیں۔
اس کے چہرے پہ اب تمازت ہے اس کے نغموں میں اب حرارت ہے (نغمہء فردوس)
873. (water)پانی / آب / ماء / جَل : آبِ زم زم میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں
کے لیے شِفا رکھی ہے۔
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات تو جھُکا جب غیر کے آگے نہ تن
تیرا نہ من (علامہ اقبالؒ)
874. (water cycle)آبی چکر / پانی کا دور: پانی کا سمندروں سے بخارات بن کر
اُڑنا اور بادلوں کے ذریعے برسنا اور یہ عمل بار بار دہرایا جانا آبی چکر
کہلاتا ہے۔
875. (water vapour)آبی بخارات:سمندر کا پانی آبی بخارات کی شکل میں اُڑتا
ہے اور بادلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
وہی اُٹھائے بخارات کو سمندر سے وہی اُڑائے ہے ان کو سحاب کی صورت (اشتیاق
احمد)
876. (wavelength)طولِ موج: ایک موج کی لمبائی یا موج کے دو فرازوں یا دو
نشیبوں کا درمیانی فاصلہ۔
877. (wave)موج / لہر: کسی واسطے میں پیدا شدہ خلل کے دوران دو مسلسل
فرازوں یا دو مسلسل نشیبوں کا درمیانی فاصلہ۔
فرد قائم ربطِ ملّت سے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ
نہیں (علامہ اقبالؒ)
878. (weather)موسم / رُت : پاکستان میں چاروں موسم پائے جاتے ہیں۔
سکوں بھی خواب ہوا نیند بھی ہے کم کم پھر قریب آنے لگا دوریوں کا موسم پھر
(پروین شاکر)
879. (weathering) موسم زَدگی / فرسودگی: چَٹانوں کی سطحوں پر قُدرتی عناصر
کا عمل جِس کی وجہ سے اُن کی شکل ، رنگ اور ساخت میں تبدیلی آجاتی ہے ۔
ہاڑ کی دھوپ نہ بھائی، نہ ہی ساون کی گھٹا کھا گئی جان کو اپنی تو یہ موسم
زدگی(اشتیاق احمد)
880. (wedge)فانہ / کھونٹا / پھال(پنجابی میں):فانہ ایک سادہ مشین ہے جو
فرنیچر سازی اور دیگر فنی مہارتوں میں استعمال ہوتا ہے۔
881. (weight)وزن / بھاری پن :وزن وہ قوت ہے جس سے زمین کسی چیز کو اپنی
طرف کھینچتی ہے۔
ہے ہر اک ہچکی وزن میں دوستو شاعری فرما رہی ہیں ہچکیاں (اقبال شانہؔ)
882. (wheel & axle)پہیہ اور دُھرا : کسی بھی پہیوں والی گاڑی میں پہیہ اور
دُھرا لازمی ہوتے ہیں۔
883. (white blood cells)خون کے سفید جسیمے / خون کے سفید خلیات / خلیاتِ
ابیض: خون کے ایسے خلیات جن میں خون کا سرخ مادہ ہیوموگلوبن نہیں پایا
جاتا۔
سفید خون کے خلیے ہمارے ختم ہوئے کہ جسم و جان پہ گذرا عذاب ایسا تھا
(اشتیاق احمد)
884. (wind)ہوا /باد: آجکل بہت سے ممالک ہوائی توانائی کو استعمال میں لا
رہے ہیں۔
ہوائے مدینہ ہو بالوں کا شانہ ہو آنکھوں کا سرمہ غبارِ مدینہ (خواجہ عزیز
الحسن مجذوبؔ)
885. (wind vane)ہوائی چکی کا پنکھ:ہوئی چکی ہوا سے چلنے والے پنکھوں سے
توانائی حاصل کرتی ہے۔
886. (wise)دانا / عقلمند / دانش مند خِرَد مند: عقلمندی یہ ہے کہ ہم سائنس
میں جہادی روح کے ساتھ خود کفالت حاصل کریں۔
خِرد نے کہ بھی دیا لاالہ تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی
نہیں (علامہ اقبالؒ)
887. (work)کام / کار : جب ہم کسی جسم پر قوت لگاتے ہیں اور وہ جسم اس
لگائی گئی قوت کی وجہ سے کچھ فاصلہ طے کرتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ کام ہوا
ہے۔
محنت کرو عزیزو محنت سے کام ہو گا کہتے ہیں بخت جس کو خود ہی غلام ہو گا
888. (wrinkle)شکن / سَلوَٹ / جھُری / چیں (چیں بہ جبیں): وہ نِشان يا
جھُری جو کِسی صاف يا ہَموار سَطَح کو تہ کَرے ۔
ظالم کے ہوش سر سے اُڑے کچھ نہ بن پڑی یاں ہاتھ کج ہوا نہ جبیں پر شکن پڑی
(میر انیس)
889. (zone)منطقہ / حلقہ / خِطّہ / علاقہ :ممنوعہ خطہ میں بلا اجازت کوئی
نہیں جا سکتا۔
اک روز سیہ رات ہتھیلی پہ سجا کر صحرا نے قدم خطّہء گُنجان میں رکھا
(افتخار شفیع)
890. (zygote)زواجہ / جُفتہ / جوگا : بارآور بیضہ جو افزائش کے ذریعے مکمل
جاندار بن جاتا ہے۔
اک زواجے کو غذا کیسے دی ؟ کیسے انسان بنایا رب نے؟(اشتیاق احمد) |