سبق پھر پڑھ عدالت کا

سیاست میں عدل کی دلچسپی خوش آئند ہے اور اب ایک نشست عدلیہ کی بھی ہونی چاہئے اور ملکی سیاست میں بھی اس کا کردار ہو سکتا ہے اور اگر دوسرے اداروں کا پچھلے دور میں رہا ہے تو ان کا بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کا ایک سیاسی ونگ الگ سے بنانا ضروری ہے تاکہ عام آدمی اس سے متاثر نہ ہو اور عام عدلیہ اپنا کام جاری رکھے اور اب نئ آنے والی حکومت کو یہ تجویز مد نظر رکھنا چاہیے اور سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور عام مقدمات بھی تیزی سے نمٹنے چاہئے -

اس کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ سیاست دان خود عدالت کی طرف ان کاموں کے لیے بھی دیکھنے لگے ہیں جو ان کے اپنے کرنے کے اور اسمبلی میں کرنے کے ہیں اور کچھ سگار کے شوقین اور بات بات پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے شوقین لوگ بھی ہر کام کے لیے اسی کا رخ کرنے لگ گئے ہیں

اس طرح کام بھی ہو جائے گا اور وقار بھی مجروح نہ ہو گا-

سیاسی عدالت الگ لگا کرے گی جس میں وزیر اعظم روز حاضری دے گا اور کسی اسمبلی کے ممبر کو طلب کیا جا سکے گا اور کھڑے کھڑے نا اہل کیا جاسکے گا اور اس کے لئے مہینوں کا انتظار اور شق ڑھونڈنے کی پریشانی کا شکار بھی نہیں ہونا پڑے گا اور میڈیا کے ڈھول بجانے کے لیے علیحدہ جگہ ہو گی اور وہاں تقدس کا خوف بھی نہیں ہو گا اور سیاسی منصف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا سکے گا اور عام عدل اس سے محفوظ ہو جائے گا-

میرا خیال ہے عام عدالت سے ہٹ کر ایک سیاسی عدالت بھی ہونی چاہیے جہاں صرف سیاسی مقدمات ہوں اور تنقید کی اجازت ہو اور عدالت کے ساتھ ہر انسان معزز ہو اور ہر ایک کی توہین کا نوٹس ہو اور عوامی عدالت تو پہلے ہی موجود ہے-

ن سے نعمان صدیقی
About the Author: ن سے نعمان صدیقی Read More Articles by ن سے نعمان صدیقی: 28 Articles with 24232 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.