سب آوازیں اور اک آواز

میں نے بارہا بہار کی نرم ھواؤں میں اٹکھیلیاں کرتے خُوش الحان پرندوں کو سُنا . . .
میں نے باغوں میں کِھلے پھولوں کا ادھ کِھلے غنچوں کے ساتھ ٹھٹھہ اور مذاق سنا ہے...
اور جب... کوئی غنچہ پورا پھول بنتا ہے تو....اُس لمحے اس کی خوش کن چِلکاری سنی ہے....
پھر انہی غنچوں کا.. ننھی کلیوں کو Tease کرنا بھی دیکھا سُنا ہے !!!

میں نے کینیڈین راکیز Canadian Rockies کے گھنے جنگلوں میں ھزاروں سال پُرانے لمبے اونچے Western Cedar کے درختوں کی کُوکھ میں بیٹھ کر جنگل کی خاموشیاں اور سرگوشیاں سُنی ہیں.....

میں نے اُونچے ، پربتوں کو چھُوتے بلند پہاڑوں کے دامن میں کھڑے کھڑے اپنے Imaginary کانوں سے ان کی باتیں سُنی ہیں !
ان پہاڑوں کے دامن میں اُگی سر سبز گھاس اور رنگین پھولوں سے لدی وادیوں کے اُوپر سے گزرتی سرسراتی بادِ نسیم کی گنگناہٹ بھی کئی مرتبہ سُنی ہے !

میں نے موسمِ سرما کے برفِیلے ٹھنڈے خُنک دنوں میں اپنے Living Room کی جنوبی کھڑکی کے سامنے بیٹھے چِھن چِھن کر آتی دھوپ کی تمازت کو نہ صرف جِلد پر نرم گرماہٹ پہنچاتے .. بلکہ اس کا صوتی انداز میں اپنے کانوں کے اندر سرائیت کرنا اور کچھ کہتے سُنا ھے !

اور ..... اللہ کی رحمت...بارش --- کی آواز کِس نے نہیں سُنی؟ چاہے وہ خشک زمین پر اپنا Happy Dance کر رہی ہو, یا ٹِن Tin کی چھت پر اپنی دُھن میں مگن خُوش کُن Musical آوازیں لگا رہی ہو.... میں نے بارہا اِس برستی نعمت کی ساری آوازیں سُنی ھیں !

❤ لیـــــــــــــــــــــــکــــــــــــــــــــــن ❤

حقیقت یہ ہے کہ....... یہ سب رُوح افزأ، خُوش کُن اور سکُوں بخش آوازیں ایک طرف اور وُہ ایک آواز !!!!!!!
جب.... پہلــــی مرتبہ ـــــــــــ
"بـــــــــابــــــــا"

کہہ کـــــــــر میری بیٹـــــی نے مُجھـــــــے بُلایا تھا... سب سے پیاری, سب سے میٹھی, سب سے خُوبصورت آواز ہے !
اِس نعمتِ عظیم اور رحمتِ کریمہ کی آواز کی... رُوح کے اندر تک سرائیت کر جانے والی مِٹھاس، ٹھنڈک، حِدت، اور سکُون ناقابلِ بیان ہے !!!!!

اللہ سب "بابوں" کی سبھی بیٹیوں کے دامن کو ھمیشہ بـے داغ رکھے ... اور یہ ھماری پیاری رحمتیں/نعمتیں عِزت، احترام اور وقار کی بھرپُور زِندگی جیئیں !!!
آمین

Shehzad Ahmed Awan.
About the Author: Shehzad Ahmed Awan. Read More Articles by Shehzad Ahmed Awan.: 6 Articles with 3372 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.