موت کی فضیلت کا بیان

حاکم نے " مستدرک " میں اور طبرانی نے کبیر میں اور ابن مبارک نے زہد میں اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں عبداللہ بن طہر سے روایت کی کہ رسول نے فرمایا کہ موت مومن کا تحفہ ہے ـ اس قسم کی حدیث دیلمی نے مسند فردوس میں نقل کی ـ

دیلمی و بیہقی نے " شعب الایمان " میں حضرت عائشہ سے روایت کی کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ موت غنیمت ہے ، گناہ مصیبت ہے ، محتاجی راحت ہے ، مالداری عذاب ہے ، عقل خدائی ہدیہ ہے ، جہالت گمراہی ہے ، اطاعت آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، خدا کی مشیت سے رونا نجات ہے ، اور ہنسنا ہلاکت ہے اور گناہ سے توبہ کرنے والا اس کی طرح ہے جو بے گناہ ہو ـ

احمد اور سعید بن منصور نے اپنی سنن میں صحیح سند سے محمود بن بسیہ سے روایت کی کہ نبی نے فرمایا کہ دو چیزوں کو انسان برا سمجھتا ہے ـ موت کو برا سمجھتا ہے حالانکہ موت اس کے لئے فتنہ سے بہتر ہے ـ مال کی کمی کو برا سمجھتا ہے حالانکہ مال کی کمی سے قیامت میں حساب میں کمی ہو گی ـ

نسائی ، طبرانی ، اور ابن ابی الدنیا نے عبادہ بن صامت سے روایت کی کہ رسول نے فرمایا کہ جو بھی جان روئے زمین پر مرتی ہے اس کے لئے اس کے رب کے پاس بھلائی ہے اور وہ واپس آنا نہیں چاہتی ، خواہ اس کو تمام دنیا اور ما فیھا ، دے دی جائے سوائے شہید کے ، کیوں کہ وہ بار بار آنے کی تمنا کرتا ہے تاکہ ثواب عظیم پائے ـ

مروزی ابن ابی الدنیا اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں ابن مسعود سے روایت کی کہ دو چیزیں بہت بہتر ہیں ، محتاجی اور موت ـ

ابن ابی الدنیا نے مالک بن مغول سے روایت کی کہ سب سے پہلی چیز خوشی کی جو مومن کو حاصل ہو گی وہ موت ہے کیونکہ اس میں وہ اللہ کا ثواب اور اس کا کرم دیکھتا ہے ـ

طبرانی نے ابو مالک اشعری سے روایت کی کہ رسول نے فرمایا کہ اے اللہ ! جو لوگ مجھے رسول جانتے ہیں ان کے دل میں موت کی محبت ڈال دے ـ

طبرانی نے " ترغیب " میں حضرت انس سے روایت کی کہ نبی نے ان سے فرمایا اگر تم میری وصیت یاد رکھو تو وہ یہ ہے کہ موت سے زا‏ئد پسندیدہ چیز تمہارے نزدیک کوئی نہ ہو ـ

ابن ماجہ نے حضرت عمر سے روایت کی کہ رسول سے دریافت کیا گیا سب سے عقلمند کون ہے ؟ آپ نے فرمایا جو موت کو سب سے زائد یاد رکھے اور موت کے بعد کیلئے سب سے اچھی تیاری کرے ، یہ ہے عقل مند ـ شرح الصدور
REHAN RAZA
About the Author: REHAN RAZA Read More Articles by REHAN RAZA: 4 Articles with 13655 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.