پاکستان کے یہ 7 بچے

پاکستان کے ہسپتال کھا گئے یہ7 بچے
پاکستان کی تعلیم کھا گئے یہ7 بچے
پاکستان کی انڈسٹری کھا گئے یہ7 بچے
پاکستان کے جہاز کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کی سڑکیں کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کا دفاع کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کی بجلی کھا گئے یہ 7بچے
پاکستان کی زراعت کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کی سٹیل مل کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کی گیس کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان سے انصاف کھا گئےیہ 7 بچے
پاکستان کی ذہانت کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کی عقل کھا گئے یہ 7بچے
پاکستان کا شعور کھا گئے یہ 7 بچے
پاکستان کا صاف پانی پی گئے یہ 7 بچے
پاکستان کا خزانہ کھا گئے یہ 7 بچے

معصوم ہموطنو!
زرداری اور نواز شریف نے دولت کس کے لئے لوٹی ۔۔۔۔۔اپنے تین اور چار کل 7 بچوں کے لئے۔۔۔

یہ ہیں پاکستان کے وہ 7 بچے ۔۔۔۔

جن کے لئے پاکستان میں جھوٹ فریب، دغا بازی ،چور بازاری، خونخواری ،نا انصافی ،قتل و غارتگری نیز ہر وہ برائی جس کے ذریعے پاکستان کی دولت کو باہر لے جاکر محفوظ کیا جاسکتا تھا اس کو جنم بھی دیا گیا اور اختیار بھی کیا گیا۔

اوہ میرے معصوم لوگو!
یہ 7 بچے جتنی مرضی ایڑیاں رگڑ لیں اپنے اپنے باپ کو وزیراعظم یا صدر تو کیا کسی سکول میں چوکیدار بھی نہیں لگوا سکتے۔

یہ صرف آپ عوام ہی ہیں جو ان کو اتنے اعلی عہدوں تک پہنچاتے ہیں مگر یہ ظالم 22 کروڑ لوگوں کا سب کچھ چھین کر ان 7 بچوں کو دے دیتے ہیں۔

حکمران قوم کا باپ ھوتا ھے۔کیا نواز شریف اور زرداری چاہیں تو قوم کے بچے اور بچیوں کو اپنی اولاد سمجھتے ھوئے آج بھی اپنی دولت کا 90% قوم کو واپس لوٹا کر 22 کروڑ کو دنیا کی ہر سہولت مہیا نہیں کر سکتے ہیں۔یقینا"کر سکتے ہیں مگر کریں گے نہیں۔کیونکہ آپ ان کو اقتدار دینے والے اور وہ 7 اقتدار کا پھل کھانے والے بچے ہیں۔

معصوم لوگو!
کیا یہ 7 بچے دنیا کی ہر نعمت استعمال کر کے بھی اتنی دولت کو ختم کر سکتے ہیں ۔۔۔۔نہیں تو پھر یہ کیسی سوچ ہے کہ ۔۔۔ان 7 بچوں کے پاس زندگی کا سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی دولت کے بے تحاشا اضافی ڈھیر پڑے رہیں۔اور عوام صرف چند سکوں کی خاطر بیٹیوں کو گھر میں بوڑھا کر لیں۔بچوں کو سکولوں میں نہ بھیج سکیں۔بوڑہے دوائی نہ لے سکنے کی وجہ سے سسک سسک کر دم توڑ دیں۔

کتنے ڈاکٹرز ،انجیبئرز، سکالرز، صحافی اور سائنسدان آج اپنے حصے کی دولت ان 7 بچوں کے کھا جانے اور ان کے مستقبل کے لئے محفوظ کر لینے کی وجہ سے یا تو گنڈیریاں بیچ رہے ہیں یا لوہا کوٹ رہے ھیں یا کریانے کی دکانیں چلا رہیں ہیں یا کسی بس یا وینی میں کنڈکٹری اور ڈرائیوری کر رہے ہیں یا کوشش کے باوجود کوئی نچلے درجے کے لوگ روزگار بھی نہ حاصل کر سکنے کی وجہ سے فاقوں مر رہے ہیں۔

جن کی صلاحیتوں کو اگر ریاست نکھرنے کا موقع دیتی تو یہ 7 بچے ان کی جوتیوں کی خاک کے برابر بھی نہ ہوتے۔

معصوم ہم وطنو!
کیا نواز شریف اور زرداری اور اسی قماش کے وہ جدید غنڈے جو قوم کی نہ صرف دولت بلکہ عزت ، وقار، آبرو اور ہر ہر چیز جس سے قوم نے ترقی کرنی تھی اور غیرت و حمیت سے سر اونچا کر کے اقوام عالم میں جینا تھا وہ لوٹ کر ہضم نہیں کر بیٹھے ۔۔۔۔؟؟؟
تو کیا ان کے علاوہ اب قوم میں کسی کے اندر رہنما بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔کیوں اپنے مڈل کلاس کے نوجوانوں پر اعتماد نہیں آپکو۔کیوں ایماندار پڑہے لکھے غربت سے گزرے لوگوں کو موقع نہیں دیتے آپ۔۔۔؟؟؟؟

پلیز اپنے لیے نہ سہی اپنی آنے والی نسلوں کے لئے اپنے پندار انا توڑو اپنی فضول جذباتی وابستگیوں کو چھوڑو۔۔۔۔اپنے مستقبل کی فکر کرو۔
اور ان بار بار آزمائے ھوئے خود غرضی کی حوس میں جھکڑے ہوئے بھیڑیوں کو مت موقع دو۔ان سب کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دو۔۔۔۔نہیں تو اب کی بار یہ آپ کو زندہ کھا جائیں گے۔۔

براہ کرم ! آپ اپنی پڑہی لکھی نوجوان نسل پر اعتماد کرو۔

ان لوگوں کو صاحب اختیار کرو
جن کو پتہ ہو کہ چاند رات والے دن بچوں کے لئے پیسے ادھار مانگنے والوں پر کیا گزرتی ہے۔جن کو معلوم ہو کہ بوڑہی ماں کے دل پر درد ھو تو اس کو چھوڑ کر رشتہ داروں سے پیسے لینے کے لئے کیسے دوڑ لگائی جاتی ہے۔جن کو پتہ ہو کہ وقت پر بچوں کی سکول فیس جمع نہ کرانے پر بچوں کو جس ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کہانی سن کر ماں باپ پر کیا قیامت گزرتی ہے۔
جن کو پتہ ھو کہ بجلی کا بل ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے جب میٹر کاٹ دیا جاتا ہے تو گرمی کی شدت سے تڑپتے ھوئے بچوں سے زیادہ اس بات کا احساس مار رہا ہوتا ہے کہ محلے میں مونہہ کیسے دکھائیں گے کہ ان کا میٹر کٹ گیا ھے۔جن کو پتہ ھو کہ جب کسی غریب کی بیٹی جوان ہوتی ہے تو اس کو اس کی شادی سے بھی زیادہ اس بات کو خوف رہتا ہے کہ کہیں اس کے گاوں کے چودھری کے بیٹے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی عزت کا جنازہ نہ نکال دیں اور وہ اف بھی نہ کر سکے۔
ایسے لوگوں کو آگے لاو۔
نہ کہ ایسے لوگوں کو ۔۔۔۔کہ جو کبھی قوم کی موجودہ تکلیفوں، پریشانیوں اور مسائل سے گزرے ہی نہیں۔ وہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔

آو اس بار پاکستان کو نہیں اپنے آپ کو بدلیں اپنی سوچ کو بدلیں ۔۔۔۔۔پاکستان اور اس کی تقدیر خود بخود بدل جائے گی۔

نوٹ:(ان 7 بچوں کے ساتھ وہ چند سو بچے بھی شامل کر لیں۔جن کے والدین کو بھی کرپشن میں ساتھ ملانا پڑا تاکہ ان 7 بچوں کے لئے کی جانے والی کرپشن میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔)

SALMAN AMEEN
About the Author: SALMAN AMEEN Read More Articles by SALMAN AMEEN: 2 Articles with 1290 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.