ڈرامے بازیاں

آجکل اتنے چینلز ہو گئے ہیں،،،وہ بھی پورے چوبیس گھنٹے والے،،،اس لیے انکی
غذا (میٹیریل) بھی اتنا ہی درکار ہے۔
اب تو چینل کے واچ مین،،پیون،،گارڈ بھی بہت ہی مصروف ترین آرٹسٹ بن چکے
ہیں،،،بے چارے ڈرامے کے شوٹ سے سیدھے نیوز روم پہنچ جاتے ہیں،،،کبھی کوٹ
کبھی شیروانی پہن کر نیوز ریڈر بن جاتے ہیں،،،!!

آجکل کے نیوز کاسٹر کی آواز اور تلفظ پر غور فرمائیے گا،،،! آپ کو ہماری خبر میں
کافی حد تک سچائی نظر آئے گی،،،ممکنہ جوتیوں سے بچنے کے لیے آرٹیکل میں،،،
چینل اور افراد کے نام نہیں لکھے جارہے ،،،!!

جو بے چارے اس پوسٹ کے لیے موزوں نہیں ہو پاتے،،،وہ نمائندہ بن کر کسی ہوٹل،،
پارک،،،بیچ میں آوارہ گردی کرتے نظر آتے ہیں،،،جیسے ہی بادل آ جائیں،،،، کوئی گٹر
بند ہوجائے،،،بجلی آ جائے،،یا کوئی مرغی بے وقت انڈہ دے دے،،،تو فوراَ نیوز ہیڈلائنز
بنا دیتے ہیں،،،اور اچھی سی شرٹ پہن کر چاند کے نواب بن جاتے ہیں،،،اگر نواب نہ بن
سکیں تو وڈیرے،،خان کچھ بھی بن جاتے ہیں،،،!!

اب یہ نہ پوچھیے گا کہ ان لوگوں نے اچھی سی شرٹ،،،کوٹ،،،شیروانی کے نیچے کیا
پہنا ہوتا ہے،،،پلیز ہمیں شرم آرہی ہے،،،یہ نہ پوچھیے،،،نہ نہ نہ پلیز نہ،،،!
آخر ہم اک مشرقی رائٹر (سو کالڈ) ہیں،،،کیا کہا آپ نے،،،،،،آپ کو ہماری بات سمجھ
میں نہیں آرہی؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ہم اک چینل کا نمائندہ بن کر آپ کو سمجھائے دیتے ہیں،،،ذرا غور فرمائیے گا،،،،!!!!!

جی آپا مہرالنساء عرف میری پیاری مہرو،،میں اس وقت جائے وقوعہ پر خود موجود ہوں
یہاں پر لوگوں کی اک بڑی تعداد ساحل پر سنڈے کی چھٹی انجوائے کررہی ہے،،کچرے
کی بھرمار ہے،،،!
لڑکیاں بہت کنچہ ہیں پر ان کے بھائی بہت ہی کمینے ہیں،،کسی کوبھی اچھی طرح سے
تاڑنے نہیں دے رہے،،ہم نے چینل کی کوریج کا کہہ کر دو تین لڑکیوں کو لائن مار ہی دی
مگر ان میں سے دو کے پانچ بچے ہیں،،اک بھینگی نکلی ہم سمجھے وہ ہمیں دیکھ رہی
ہے مگر وہ اونٹ کو یا اونٹ والے کو لائن دے رہی تھی،،،!!

اچھا آپا باجی یہ بتائیے چینل والے پیسے کب دیں گے،،کب سے اچھے ناشتے کو ترس گیا
ہوں،،،بہانے بہانے سے اک بچے کا پراٹھا لے کر کھا گیا،،،مگر اس کی امی نے ابھی کہا ہے
میرا بچہ آپ سے مانوس ہوگیا ہے پلیز اس کا پیمپر بدل دیجئے،،،اس کے ابا کی ناک بند
ہے اس پر لعنت بھیجئے،،،!!!

اوکے آپا باجی میں ذرا پیمپر چینج کرلوں،،،جب تک آپ سواتی نسوار کا ایڈ چلا دیجئے،،،!!!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1259805 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.