ایک بار قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو بمبئی میں پریکٹس
شروع کرنے کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی ضرورت تھی-
اتفاقاً شہر میں کوئی مجسٹریٹ واقف نہ تھا چنانچہ ایک روز صبح صبح وہ ایک
انگریز مجسٹریٹ کی کوٹھی پر گئے اور اپنے نام٬ ایم اے جناح٬ بار ایٹ لا کی
چٹ اندر بھیج دی-
مجسٹریٹ نے نام سے متاثر ہو کر انہیں اندر بلا لیا-
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اندر جاتے ہی سوال کیا “ میرے بارے میں آپ کی
کیا رائے ہے؟“
“ مجھے آپ بےحد شریف آدمی معلوم ہوتے ہیں “ مجسٹریٹ نے جواب دیا-
اس پر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے ایک کاغذ آگے بڑھاتے ہوئے کہا “ جناب
عالی یہ الفاظ اس پر لکھ دیجیے٬ دراصل مجھے پریکٹس شروع کرنے کے لیے کریکٹر
سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے“-
(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی
خان) |