کہیں دوستوں کے ساتھ تو کہیں بیٹے کس ساتھ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ کی چند اَن دیکھی یادگار تصاویر

آج پاکستان بھر میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال رحمتہ اﷲ علیہ کا 145 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے- علامہ اقبال رحمتہ اﷲ علیہ 9 نومبر 1877 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے- علامہ اقبال ؒ شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ ہم یہاں علامہ اقبال ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی چند ایسی یادگار اور نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو شاید ہی اس قبل آپ نے کبھی دیکھی ہوں-

 
image
شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ اپنے دوستوں کے ساتھ-
 
image
علامہ اقبال ؒ کی اپنے صاحبزادے جاوید اقبال کے ساتھ ایک تصویر جو کہ 1930 میں کھینچی گئی-
 
image
علامہ اقبال ؒ کی 1932 میں اپنے اعزاز میں لندن کی نیشنل لیگ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت-
 
image
علامہ اقبال ؒ صوفہ سیٹ پر انتہائی پرسکون انداز میں براجمان ہیں-
 
image
علامہ اقبال ؒ نماز ادا کرتے ہوئے-
 
image
یہ علامہ اقبال ؒ کی ایک یادگار اور نایاب تصویر ہے جس میں وہ اپنے والد شیخ نور محمد کے ساتھ موجود ہیں-
 
image
یہ بھی علامہ اقبال ؒ کی ایک نایاب تصویر ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
علامہ اقبال ؒ کی اپنے بیٹے جاوید اقبال کے ساتھ ایک اور یادگار تصویر-
 
image
اس تصویر میں علامہ اقبال ؒ کو سیالکوٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں موجود دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
علامہ اقبال ؒ کے والد شیخ نور محمد رحمتہ اﷲ علیہ کی ایک اور تصویر جب وہ عمر رسیدہ ہوچکے تھے-
 
image
یہ علامہ اقبال ؒ کی والدہ ہیں جن کا انتقال 9 نومبر 1914 کو ہوا-
 
image
علامہ اقبال ؒ چوہدری رحمت علی اور دیگر مسلم رہنماؤں کے ساتھ-
 
image
یہ علامہ اقبال ؒ کی اہلیہ کی ایک نایاب تصویر ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Allama Iqbal (November 9, 1877 – April 21, 1938), widely known as Muhammad Iqbal, was a poet, philosopher, and politician, as well as an academic, barrister and scholar in British India who is widely regarded as having inspired the Pakistan Movement. He is called the "Spiritual Father of Pakistan ". 9th November 2017 marks Allama Iqbal’s 140th Birth Anniversary and we have decided to pay homage to the greatest philosopher of all time, by compiling some vintage images and shots from his life.