فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا منصوبہ

شاکرہ نندنی، پُرتگال بشکریہ ہماری ویب

یورپی یونین نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے باعث جرمنی سمیت کئی دیگر یورپی ممالک کو جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اس جرمانے سے بچنے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جرمنی کی وفاقی حکومت نے ملک کے پانچ ایسے شہروں میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے۔

برلن حکومت نے یورپی کمشنر برئے ماحولیات کو لکھے گئے ایک خط میں اپنے اس منصوبے کے بارے مطلع کیا ہے۔ یہ خط وفاقی جرمن وزیر برائے ماحولیات باربرا ہینڈرکس، وفاقی وزیر زراعت کرسٹیان شمڈٹ اور وفاقی چانسلر آفس کے وزیر پیٹر آلٹمائر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

وفاقی جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے ماحول دوست بسوں اور ٹرینوں میں سفر کریں۔ حکومت کو توقع ہے کہ نجی گاڑیوں کے استعمال میں کمی سے فضا کو آلودہ کرنی والی گیسوں کے اخراج میں کمی واقع ہو گی۔

جرمن حکومت تجرباتی طور پر پانچ ایسے شہروں میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں فضائی آلودگی دوسرے جرمن شہروں سے زیادہ ہے۔ ان شہروں میں بون، ایسن، ریوٹلنگن، مانہائم اور ہیرنبرگ شامل ہیں۔ اشٹٹ گارٹ کا نواحی قصبے ہیرنبرگ کو فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک کا بدترین شہر سمجھا جاتا ہے۔

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 203 Articles with 212011 views I am settled in Portugal. My father was belong to Lahore, He was Migrated Muslim, formerly from Bangalore, India and my beloved (late) mother was con.. View More