ہماری دنیا:
پاکستان میں مسلسل جمہوریت اورمسلسل تباہی
تمہاری دنیا:
بیرونی دنیا میں مسلسل جمہوریت اورمسلسل ترقی
ہماری دُنیا میں سب اُلٹاپُلٹا کیوں ہے ؟
کیا ہم سیدھے ہیں؟
کیا ہم اُلٹے ہیں ؟
کیا گھی سیدھی اُنگلی سے نکلتا ہے؟
کیا گھی نکالنے کیلیے ہمیشہ اُنگلی ٹیڑھی کرنی پڑے گی؟
ہم گھی نکالنے کے لیے چمچ کا استعمال کیوں نہیں کرتے ؟
کیا ہمارا مقصد گھی نکالنا ہی ہے ؟
لیکن ہمیں گھی کی اتنی ضرورت کیوں رہتی ہے ؟
سُنا ہے گھی کولیسٹرول بڑھاتا ہے ؟
اور کولیسٹرول جسم میں سٹریس پیدا کرتا ہے ؟
جس سے جسم کے اعضاء کی کارکردگی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے؟
سُنا ہے اس سے Heart Attack کا خطرہ بھی ہوتا ہے؟
اور Heart Attack سے جان بھی جا سکتی ہے ؟
آخر ہم کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلیے کچھ کرتے کیوں نہیں؟
مزے مزے کے کھانے کھانا ہمارا حق ضرور ہے ؟
لیکن ہمیں اپنے فرائض بھی پورے کرنے چاہئیں؟
ہمیں جوگنگ کرنی چاہیے ایکسر سائزبھی کرنی چاہئیے؟
اسطرح ہم کولیسٹرول یعنی جسم کے اندر بڑھتی ہوئی کرپشن کو کنٹرول کرلیںگے ۔
اگر ہم جسم کو کولیسٹرول کی کرپشن سے پاک کر سکتے ہیں
تو
ہم اپنے وطن کو کرپشن کے کینسر سے بھی پاک کرسکتے ہیں
آؤ میں اور تُم ساتھ ملکر یہ ذمہ داری اُٹھاتے ہیں
آو ہم #دو_نہیں_ایک بن کر یہ کام کرتے ہیں |