ووٹ، آپ کا اولین حق

(سنجے متھرانی )

ہر شخص جموریت کے سائے تلے کھڑا ھے اور اس جموریت کی حفاظت کرنا ھمارا فرض ھے اور یہ فرض تب بہتر طور پر ادا ہو گا جب ہمیں اپنے حقوق کی آگاہی ہو گی۔ شہریت جموریت کا ایک نازک حصہ ہے۔ چنانچہ ہر شہری کا اچھا اور بہترین ہونا سیاست کے لیے بےحد اہم ہے۔ یہاں یہ واضع کرنا بے حد ضروری ہے کہ ہم دو چیزوں پر انحصار کرتے ہیں۔ حقوق پر انحصار اور زمہ داری کو نبھانا۔

حقوق پر انحصار کا مطلب یہ ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں اپنے بچوں کو بحترین شہری کیسے بنایا جایے۔ ان میں یہ شعور اجاگر کرنا اور ان کو ان کے فرائض اور زمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایک عام شہری معاشرے کا حصہ ہے۔ اب معاشرہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا،امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت سب مل کر ایک دنیا کو جنم دیتےہیں اور اس دنیا کو برقرار رکھنا سب کی اولین زمہ داری ہے۔ اپنے بچوں کو ان کے حقوق اور فراعض سے آگاہ کریں تا کہ وہ آگے چل کر معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں اور وہ بھی ایک خاندان کا ایک ادارے کا ایک کھیل کا ایک جیت کا حصہ بن سکیں۔ ذمہ داری کا مطلب کوئی کام اچھے سے کرنا ہے. اور زمہ داری ایک دائرے میں رہ کر پوری کی جاسکتی ہے یا اپنے اندر ایک مثبت تبدیلی لانا ہر شہری کا فرض ہے اور اگر کسی کے کام میں کوئی بےجا رکاوٹ یا مداخلت کرتا ہے تو آپ کا فرض ہے کہ آپ اسے روکین۔.
مگر ہر کام قانون کے مطابق ہونا چاہئے . قانون جو ریاست بناتی ہے اس کے مطابق قانون کی پاسداری کرنا بھی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ کچھ قوانین ریاست بناتی ہے اور کچھ معاشرہ بناتا ہے اور وہ اس معاشرے تک محدود ہوتے ہیں۔.

اپنے بچوں کو قوانین کے بارے میں بتائیں اگر کسی قانون کو توڑا جائے تو اس سے معاشرے میں کس طرح کی بدنظمی پیدا ہوگی یہ شعور بچوں میں ضروری ہے. قوانین شہریوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں. حق ایک آزادی کے اظہار کی, جینے کی, مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی. معاشرے میں کچھ غلط ہونے پر آواز اٹھانا. سب سے بڑا حق ووٹ کا ہے اور اپنے بچوں میں صحیح چناؤ کرنے کا شعور بیدار کرنا ہمارا فرض ہے. تاکہ کرپشن اور بے ایمانی سے پاک معاشرہ جنم لے. اس کے علاوہ یہ شعور بھی اجاگر کرنا لازمی ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کریں اور کسی کی توہین نہ کریں سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں.

ووٹ ڈالنا- اپنی سوچ کو ظاہر کرنے کا طریقہ اور کسی شخص واحد کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔.
ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنے حق کا استعمال کرکے ووٹ دے چاہے وہ عورت ہو یا مرد جو بھی قانونی طور پر پاکستان کا شہری ہے اسکو ووٹ کا حق حاصل ہے اور اس کا فرض ہے کہ ووٹ کے استعمال سے جمہوریت کو مضبوط کرے۔.

ووٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو ہم کسی مثبت شخص کو چن کر اسمبلی میں پہنچا سکتے ہیں. ہم اپنے ووٹ سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں. جس سے جمہوریت کا نظام مظبوط ہوگا اور جمہوری نظام کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے اور مضبوط پاکستان ہی ہماری بقاء کے لئے ضروری ہے۔اپنے بچوں میں آگاہی اور شعور پیدا کر کے ان کو ایک فعال شہری بنایں تا کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیع استعمال کر کہ اپنے اچھے شہری ہونے کا فرض با خوبی ادا کر سکیں اور ایک بہترین معاشرہ تشکیل پا سکے۔

Muzammil Ferozi
About the Author: Muzammil Ferozi Read More Articles by Muzammil Ferozi: 11 Articles with 11270 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.