حُسن میں تو کشش ہے ہی مگر اور چیزوں میں بھی کشش ہوتی ہے
اور وہ آپ کو کھینچتی ہیں اپنی جانب مقناطیس کی طرح
مثبت اور منفی دونوں سوچ کشش رکھتی ہیں اور اُسی طرح کی چیزوں کو اپنے قریب
کرتی ہیں جس کو آج کل ماینڈ ساینس میں
law of attraction
کا نام دیا جاتا ہے جو کسی حد تک دُرست بھی لگتا ہے
جیسے ہمارے خیالات اور سوچ ہوتی ہے ویسے ہی ہمارے ارادے اور اور اعمال اور
اس سے آگے بڑھ کر ویسے ہی زندگی میں مواقع آنا شروع ہو جاتے ہیں
ایک بزرگ کی کتاب میں لکھا دیکھا کسی نے سوال کیا کہ خوف اور وسوسے پریشان
کرتے ہیں تو جواب ملا
" خوف دراصل خواہش سے جنم لیے والی کیفیت ہے۔جو لوگ دنیا کے پیچھے بھاگتے
ہیں خوفزدہ رہتے ہیں ۔اور دنیا ان سے دور بھاگتی ہے
خواہش کو اپنے پیچھے پھینک دو ۔اللّلہ پر بھروسہ کریں۔دنیا مثلِ ساے
کےپیچھے پیچھے بھاگے گی
منفی بات سوچینگے تو منفی کا امکان بڑھے گا مثبت سوچ ہو گی تو مثبت واقعات
کی قطار لگ جاے گی
۔ یاد رکھیں اللّلہ تعالیٰ کسی کا نقصان نہیں کرتےاور بفرض محال جس کو آپ
نقصان سمجھیں ہو بھی جاےتو تلافی کےہزار راستے ہیں۔اللّلہ کے لیے کچھ مشکل
نہیں"
جب بھی میں پریشان ہوتا ہوں یہ عبارت پڑھ لیتا ہوں
تو میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے کسی کی لکھی ہوی کتاب میں بھی شاید لکھنے والے
کی شخصیت اور اسکی نیت اور سوچ اثر انداز ہو کر قاری کے دل و دماغ پر چھا
جاتی ہے اور اگر وہ شخصیت روحانی ہو تو اُس کا فیض بھی پہنچتا ہے
ایسی ہی کچھ کتابیں پڑھنے کا اتفاق ہوا زندگی میں نہ چاہتے ہوے بھی اس کا
اثر محسوس ہوا شخصیت پر مزاج پر اور ایک کتاب میں تو یہاں تک ہوا شاید آپ
کو یقین نہ آے کہ جس طرح کے تجربے سے وہ گزرے بالکل وہی میرے ساتھ واقعہ
پیش آیا اور جس پراسرار شخصیت کے پاس اُن کا جانا ہوا کچھ مخصوص حالات مجھے
بھی وہاں لے گئے
بات کرتے کرتے دور نکل جاتا ہوں اور بات پیچھے رہ جاتی ہے اور کبھی بات
نکلتی نکلتی دور تک نکل جاتی ہے اور پھر ہاتھ نہیں آتی اور انسان بھی ہاتھ
سے نکل جاتا ہے جو آج کل بحث بازی میں ہوتا ہے خاندانوں سیاستدانوں اور
پروگراموں میں اور کسی نے خوب کہا کہ ہم بحث جیت جاتے ہیں اور بندہ ہار
جاتے ہیں
ابھی حال ہی میں واٹس ایپ پر سیاسی بحث جو اسکول کے پرانے دوستوں کے درمیان
ہوی وہ اس نہج پر پہنچ گئی کہ سیاسی پارٹی تو جیتے نہ جیتے مگر ہم ایک
سالوں پرانا دوست ہار گئے اگر ایک معاملہ فہم دوست ہمارےدل پھر سے منور نہ
کرتا جس کا نام بھی منور ہے تو ہم اس دوست کو کھو چکے ہوتے
کسی کی بات کے انداز میں بھی کشش ہوتی ہے کہ آپ گرویدہ ہو جاتے ہیں اور اگر
وہ دکان کا سیلز مین ہو تو آپ نہ چاہتے ہوے بھی کوی چیز خرید کر گھر جا کر
پیچ و تاب کھانے پر مجبور ہونگے اپنی پسند کے طعام کے بجاے جو کسی نے محبت
سے بنایا ہوا تھا
اسی طرح کردار اور عمل کی اپنی کشش ہے جو بڑی خاموشی سے آہستہ آہستہ اپنی
گرفت میں لیتی ہے اور ہمسفر سفر کے اختتام سے پہلے آپ کا ہو جاتا ہے
چلے تو کٹ ہی جاے گا سفر آہستہ آہستہ
لیکن گانے والی مسرت نظیر ہوں تو زرا جلدی کٹ جاتا ہے اور کبھی کبھی ہچکولے
بھی کھانے پڑتے ہیں
کشش ثقل gravity کی وجہ سے ہی ہم زمین پر قائم رہتے ہیں ورنہ ہمارے پیر
زمین پر کہاں ٹکنے والے تھے
دور دراز ملکوں میں گئے ہوے لوگوں کو پتہ ہو گا کہ اپنے وطن کی مٹی کی کشش
کیا ہوتی ہے
گھر کی بھی ایک کشش ہوتی ہے گھر سے باہر کتنا ہی کام ہو کیسا ہی آرام ہو
مگر آخر کار گھر پر آکر ہی سکون ملتا ہے چاہے کوی آپ کے استقبال کو نہ بھی
کھڑا ہو چاہے کچھ بے سکونی ہی کیوں نہ ہو مگر چین گھر پر آکر ہی ملتا ہے
آنکھوں میں بھی کیا کشش ہوتی ہے کہ اچھے اچھے ہواس کھو دیں
پیار بھرے دو شرمیلے نین
جن سے ملا میرے دل کو چین
ان آنکھوں میں کوی اترتا ہی چلا جاے گہرای کا اندازہ کیے بغیر اور پھر
ڈوبنے لگے
ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم چلے جانا
میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
اور پھر اس دنیا کی کشش اس کی رنگینیوں رونق میلوں مال کی کشش اور اور ایسی
چمٹ جاتی ہیں کہ چھوڑنا مشکل لگے مگر ایک دن چھوڑنا پڑ جاے گا
وَمَا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
اور یہ دنیوی زندگی تو دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں |