دودھ اور شہد کی نہریں !!

کہا جاتا ہے کہ فلاں کے دور حکومت میں کوئ دودھ اور شہد کے کی نہریں نہیں بہہ رہیں
دودھ اور شہد کی نہریں نہ سہی مگر دودھ اور شہد تو موجود ہے جو غزا بھی ہے اور دوا بھی ہے بشرط یہ کہ دل ناداں نہ ہو

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

دوا بھی سامنے موجود ہے لیکن دل کے بجاۓ شائد عقل ناداں ہے کہ اس کا استعمال نہ کیا جاۓ اور اگر کیا جاۓ تو مصنوعی ڈبہ والا دودھ یا غیر خالص شہد

ایک کتاب میں پڑھا کہ دودھ شہد پیاز لہسن کے استعمال سے جسمانی و نفسیاتی صحت کے ساتھ خوبصورتی کا راز بھی چُھپا ہوا ہے

ہم ملٹی نیشنل کے ملٹی وٹامن کے پروپوگینڈا کی زد میں آکر بڑی جلدی اُن کے منافع کو ملٹی پلائ کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں اور ڈبہ پیک دودھ سے اپنے آپ کا ڈبہ گول کرنے میں زرا نہیں ہچکچاتے اور سونے سے زیادہ قیمتی صحت کے لیے سونے میں تولنے جیسا خالص قدرتی صحت بخش قوت بخش دودھ اور شہد کی افادیت سے محروم رہتے ہیں اور مصنوعی کیمیکل کو سونے کے بھاؤ خرید کر اپنے اور اپنوں کے نادان دوست بننے اور دشمن کو دانا اور توانا کرنے میں کوئ کثر نہیں اُٹھا رکھتے

غرض دودھ اور شہد جس کا زکر خدا کی کتاب میں بھی موجود ہے ، کے مسلسل اور مناسب استعمال سے پوری غزایت حاصل کی جاسکتی ہے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور لاتعداد جسمانی عارضے لاحق نہیں ہوتے

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290799 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.