غیبت اور اس کے نقصانات

(Hafiz Usman Yousuf, )

 کسی مسلمان یا غیر مسلم کے عیوب اس کی عدم موجودگی میں زبان و قلم حرکات و سکنات یا کسی اور طریقہ سے بیان کرنا کہ اگر وہ اسے سن لے تو اس کوملال ہو شریعت کی رو سے غیبت کہلاتا ہے ۔ اگر کوئی ایسا عیب بیان کیا جائے جو اس میں نہ ہو تو یہ تہمت کہلاتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ اپنے کلام میں ارشاد فرماتے ہیں ․․․․اس میں ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو․․․ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا غیبت گناہ میں زنا سے بڑھ کر ہے۔

جیسا کہ ارشاد نبوی ﷺ سے معلوم ہوا کہ غیبت گناہ کبیرہ ہے ۔ تو اس کے نقصانات بھی ضرور ہیں ۔ ان میں سے کچھ یہاں درج کیے جاتے ہیں۔
-1 دعا کا قبول نہ ہونا ۔ فقیہ ابو للیث فرماتے ہیں جو شخص بہت زیادہ غیبت کرتا ہے اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں کیونکہ وہ بہت کم نادم ہوتا ہے ۔ ابراہیم بن ادھم سے لوگوں نے پوچھا کہ حضرت ہم دعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتی ، فرمایا تم اپنے عیبوں کو پیچھے ڈالتے ہو اور دوسروں کے عیبوں کو سامنے لاتے ہو۔
-2 اعمال حسنہ کا اعمال نامہ سے کم ہونا ۔ قیامت کے دن کچھ لوگ ایسے ہونگے جن کے نامہ اعمال میں نیکیاں ہوں گی وہ اﷲ تعالیٰ سے عرض کریں گے الٰہی ہم نے نیکیاں نہیں کیں۔۔۔خدا تعالیٰ فرمائیں گے ․․جن لوگوں نے تمہاری غیبت کی تھی ان کی نیکیاں ان کے نامہ اعمال سے مٹا کر تمہارے نامہ اعمال میں لکھ دی ہیں۔ حضرت حسن بصری جب یہ سنتے کہ فلاں شخص نے ان کی غیبت کی ہے تو اس کے پاس کچھ ہدیہ بھیج دیتے اور فرماتے کہ تو نے غیبت کے ذریعے سے اپنے اعمال حسنہ مجھے دے دیے اس لیے ٗمیں یہ ہدیہ بھیجتا ہوں۔ قیامت کے دن بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اپنے نامہ اعمال نیکیاں نہیں پائیں گے عرض کریں گے تو ارشاد ہوگا․تم نے دنیا میں لوگوں کی غیبتیں کیں اس واسطے وہ نیکیاں تمہاری کتاب سے مٹا کر جس جس کی تم نے غیبت کی تھی ان کے نامہ اعمال میں درج کر دی گئی ہیں (الترغیب واترہیب)-3نیکیوں کا قبول نہ ہونا۔رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ․․آگ سوکھی چیز میں اتنی جلدی اثر نہیں کرتی جتنی جلدی بندے کی نیکیوں میں غیبت کا اثر ہوتا ہیـ․․․اگر سوکھی لکڑی پر آگ ڈالو تو اس میں کتنی جلدی آگ لگتی ہے اور لکڑی جل جاتی ہے ،لیکن غیبت کا اثر نیکیوں میں اس سے بھی زیادہ جلدی ہوتا ہے جب کسی نے غیبت کی تو اس کی نیکیوں میں فتور پڑ جاتی ہے ، عبادت قبول نہیں ہوتی ،کسی نے حضرت معاذ سے پوچھا کوئی ایسی حدیث بیان کریں جو تم نے رسول اﷲ ﷺ سنی ہو ․حضرت معاذ بہت روئے اور ایک طویل حدیث بیان کی اس میں یہ مضمون بھی بیان کیا جناب رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا اے معاذ جو لوگ حافظ عمل ہوتے ہیں جو فرشتت لکھتے ہیں صبح سے شام تک ایک شخص کے نیک اعمال آسمان پر لے جاتے ہیں وہ مثل آفتاب کت چمکتے ہیں جب آسماناول پر پہنچتے ہیں دوسرے آسمان لے جاتے ہیں ۔ ایک فرشتہ کہتا ہے ان اعمال کو صاحب اومال کے منہ پر ماردو اس کے عدم مغفرت کی حبر دو جیونکہ وہ شخص مسلمانوں کی غیبت کرتا ہے لہٰذا اس کے اعمال قبول نہیں ہوتے ۔ حسن بصری فرماتے ہیں خدا کی قسم زخم کے بدن میں اثر کرنے سے زیادہ غیبت مومن کے دین میں اثر کرتی ہے۔
-4غیبت کی وجہ سے شدید عذاب۔ حضرت علی فرماتے ہیں کہ میدان حشر میں خدا تعالیٰ کے سامنے بارہ منزلیں ہوں گے ․ہر منزل ایک ایک چیز کا سوال ہوگااگر اس شخصنے غیبت نہ کی ہوگی تو اصگے بڑھ جائے گا وگرنہ اسی مقام پر ہزاروں برس گھڑا کیا جائے گا۔

غیبت کا کفارہ
انسان کو لازم ہے کہ وہ اپنی زبان کو روکے ،اور حتی الوسیع غیبت سے بچے تاکہ غیبت صادر نہ ہو،ورنہ دنیا اور آخرت کی خرابی لازم آئے گی ، لیکن شیطان غالب ہوا کسی سے کوئی غیبت ہوجائے ․․تو جناب باری تعالیٰ میں توبہ کرے ۔حضرت عمر فرماتے ہیں جو شخص گناہ کویاد کرکے دل میں خدائے پاک سے خوف کرے تو وہ گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹ جاتا ہے ۔

اسی طرح غیبت سننے کی بھی برائیاں ہیں جس طرح غیبت کرنا حرام ہے اسی طرح سننا بھی حرام ہے جب کسی کے سامنے غیبت ہوتی ہے باوجود استطاعت منع نہ کرے تو یہ بھی گناہ ہے ۔یہ ایک حکایت بطور مثال قارئین کی نظر کی جاتی ہے ایک مرتبہ حضرت ابراہیم بن ادہم کسی دعوت میں شریک ہوئے، لوگوں نے کسی کی غیبت کی تو حضرت ابراہیم بن ادہم وہاں سے فورا اُٹھ کر چلے گے ۔ ان تمام گزارشات سے اندازہ کیجئے کہ غیبت کتنا بڑا گناہ ہے ۔ ابن عمر ؓ نے غیبت کو نفاق کہا ہے ۔ امام ابو حنیفہ کے بارے میں ااتا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کی غیبت نہیں کی ۔ آخر میں بس یہ التجا ہے کہ جب کبھی کسی سے غیبت ہو جائے تو فورا اﷲ تعالیٰ سے توبہ کر لی جائے ۔ اﷲ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے․․آمین
تحریر نبیلہ علی لاہور

Comments Print Article Print
 PREVIOUS
NEXT 
About the Author: Hafiz Usman Yousuf

Read More Articles by Hafiz Usman Yousuf: 11 Articles with 8748 views »
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here >>
25 Apr, 2018 Views: 500

Comments

آپ کی رائے

مزہبی کالم نگاری میں لکھنے اور تبصرہ کرنے والے احباب سے گزارش ہے کہ دوسرے مسالک کا احترام کرتے ہوئے تنقیدی الفاظ اور تبصروں سے گریز فرمائیں - شکریہ