سہ ماہی ہندوستانی زبان ( ممبئی )

جنوری تا مارچ کا یہ شمارہ اپنی اشاعت کے پچاس مکمل کرچکا ہے اس مناسبت سے یہ اشاعت گولڈن جبلی نمبر پر مشتمل ہے جو ایک طرح سے اس کے استحکام اور ثابت قدمی کی روشن دلیل بھی ہے ۔ ادارتی صفحے پر مدیر اطہر عزیز نے جس خدشے کا اظہار کیا ہے وہ ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ’ رسائل نکلتے ہیں اور جشن بھی مناتے ہیں لیکن قاری کہیں کھوتے جارہے ہیں اور ہم اردو کی نئی نئی بستیوں کی تلاش میں سرگرم ہیں ۔یہ شمارہ نہ صرف ۱۱۲؍صفحات کی ضخامت لئے ہوئے ہے بلکہ اس کے دامن میں اہم اور انتہائی قابل مطالعہ مشمولات نے اسے بے حد پرکشش بنادیا ہے ۔شاعر مشرق :تحریک آزادی کے پس منظر میں علی سردار جعفری نے علمی محاکمہ کرتےہوئے فکر انگیز گفتگو کی ہے ۔ رفیعہ شبنم عابدی نے غالب اور گاندھی کا تقابلی مطالعہ کرتے ہوئے ان کے اندر حیرت انگیز مماثلت کا دلچسپ پہلو تلاش کرتے ہوئے تحریر کوبے حد جامع و جاذب بنادیا ہے ۔بیشتر مضامین نوبہ نو اور حاصل مطالعہ بنے ہوئے ہیںاور بھرپور توجہ مبذول کرنے میں کامیاب ہیں ۔قلمکاروں میں گوپی چند نارنگ ، مظہر امام ، مظفر حنفی ، یونس اگاسکر ،رام پنڈت ، عقیل ہاشمی ، آفاق حسین صدیقی ، سلام بن رزاق ، باقر مہدی ، قاضی عبیدالرحمان ہاشمی وغیرہم کی شمولیت سے رسالے کو مزید تابندگی مل گئی ہے ۔ اس خصوصی شمارے کی قیمت ۷۵روپئے ہے۔ خوش کن بات یہ ہے کہ زر سالانہ ۱۰۰؍ روپئے ادا کرکےقارئین یہ خصوصی شمارہ بھی رعایتی قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے مدیر ہندوستانی زبان اطہر عزیز سے اس موبائل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔9987025932

 

Waseel Khan
About the Author: Waseel Khan Read More Articles by Waseel Khan: 126 Articles with 94675 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.