لوٹا اور ٹائلٹ سیاست


پاکستان میں لوٹا کی اصطلاح سے تو آپ سب واقف ہی ہیں مگر اب ایک نئی اصطلاح وجود میں آئی ہے ’’ ٹائلٹ ‘‘


پاکستان میں لوٹے سیاستدانوں کی پہلے ہی بھرمار تھی مگر اب سیاسی جماعتیں بھی’’ٹائلٹ‘‘ بنتی جا رہی ہیں جو سیاست کا سارے کا سارا گند (بد عنوان لوگ) اپنے اندر سمو رہی ہیں۔

لوٹا اور ٹائلٹ دونوں ہی بہت اہمیت کے مالک ہیں خاص طور پر ٹائلٹ جو انسانی گند کو سنبھالتے ہیں۔ لوٹے کا متبادل تو ہو سکتا ہے مگرٹائلٹ کا آج کے دور میں کوئی متبادل نہیں۔

دنیا میں کوئی چیز بھی ناکارہ نہیں ہےاگر اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو۔

اگرسائنسدان اس طرف توجہ دیں تو آج کے جدید سائنسی دور میں ان گٹروں سے بھی بائیو گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔ اور اس طرح سے یہ ہماری توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے کام بھی آسکتے ہیں۔

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ان سیاسی جماعتوں کو بھی کوئی ایسا پراجیکٹ شروع کرنا چاہیے جس سے ان بد عنوانوں کی اصلاح کرکے قومی طاقت میں تبدیل کیا جا سکے وگرنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج ہمارے ان سیاسی حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں:
عوام ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنے سےنہ صرف قاصر ہے بلکہ باربار انکے فریب میں آکر ان کو سیاست کرنے اور اقتدار میں آنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ان کے جھوٹے وعدوں اور منشوروں سے مرعوب ہونے کی بجائے ان کے کردار اور سابقہ کارکردگی کو دیکھنا چاہیے۔ سیاسی پارٹیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ ان کو موقع ملنے پر انہوں نے کچھ ڈلیور کیا یا نہیں۔ تقریباً ہر سیاسی جماعت کو ابھی یا قریب ماضی میں خدمت کا موقع ملا مگر اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے ابھی بھی محض وعدوں سے ہی عوام کو دوبارہ دھوکہ دینے کے چکر میں ہیں۔

سیاسی پارٹیاں بھی ذمہ دار ہیں کہ اچھے اور ورکر لوگوں کو موقعہ دینے کی بجائے بدعنوان اور آزمائے ہوئے لوگوں کو ہی بار بار سامنے لاتے ہیں۔ کارکنوں کی قربانیوں کو فراموش کرکے محض الیکٹ ایبل ضمیر فروشوں کے سہارے کبھی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

مختصراً عوام ہی ان حالات کو درست کر سکتے ہیں کیونکہ قیادت کا کردار معاشرہ ہی متعین کرتا ہے۔ جب تک عوام کی نمائندوں کے چناو کی ترجیحات کی بنیاد ہمارے قومی اور اجتماعی مسائل نہیں ہونگے تبدیلی ناممکن ہے۔

اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ جیسے عوام تیسے حکمران : اب الیکشن کا وقت آگیا ہے اور اب بھی اگر عوام دھوکہ کھا گئے تو پھر بعد میں سر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ اب موقعہ ہے کہ لوٹے اور ٹائلٹ کی سیاست کو ختم کیا جائے۔
 

Dr Ch Abrar Majid
About the Author: Dr Ch Abrar Majid Read More Articles by Dr Ch Abrar Majid: 92 Articles with 124312 views By profession I am Lawyer and serving social development sector for last one decade. currently serving Sheikh Trust for Human Development as Executive.. View More