گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بند ہونے کی وجوہات

آج میں آپکو بتاؤں گا کہ گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔

1۔ کبھی بھی اپنے Adsپر کلک نہ کریں۔ شروع میں اِنکم کم ہونے کی وجہ سے اکثر صارفین بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ایڈز پر خود کلک کرتے ہیں۔ گوگل والے آپکوایک ای میل بھیج کر آپکا اکاؤنٹ بند کر دیتے ہیں جس میں Invalid Click کا ذکر ہوتا ہے۔

2۔ اگر آپ گوگل ایڈز سیکس، ڈرگ، ہیکنگ، گیمبلنگ وغیرہ والی سائٹ پر لگاتے ہیں تو بھی گوگل آپکا اکاؤنٹ بلاک کر دیتا ہے۔

3۔ اپنے ایڈز کو کبھی تھینک یو، رجسٹریشن وغیرہ پر مت لگائیں کیونکہ یوزر کچھ نہ دیکھ کر ایڈز پر ہی کلک کرنا شروع کر دیتا ہے۔ البتہ اِن پیجز پر اگر معلوماتی کونٹینٹ ہو تو آپ ایڈ لگا سکتے ہیں۔

4۔ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بنانے پر گوگل والے اکاؤنٹ بلاک کر دیتے ہیں۔ کیونکہ ویب سائٹ ایک ہو یا زیادہ اکاؤنٹ ایک ہی کافی ہے۔

5۔ گوگل اکاؤنٹ بند ہونے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ لوگ اکثر اپنے دوستوں سے کلک کرواتے ہیں جس سے وہ جان جاتے ہیں کہ زیادہ کلکس کہاں سے ہو رہے ہیں۔ سُننے میں آیا تھا کہ کچھ لوگوں نے کلک ایکسچینج کا کام شروع کیا ہوا ہے جس سے تمام مل کر ایک دُوسرے کی ایڈز پر کلک کرتے ہیں۔ اِسی وجہ سے اکاؤنٹ بلاک ہوتے ہیں۔

6۔ ایڈسینس کو کبھی بھی پاپ اَپ کی شکل نہ دیں کیونکہ اِسطرح آپکا پیج امپریشن بڑھے گا اور کلک میں اضافہ ہو گا جبکہ گوگل نے اپنی پالیسی میں صاف بیان کیا ہے کہ Pop ups are not allowed in anyway ۔

7۔ اکثر ویب ماسٹر اپنے ایڈ کیساتھ اِسطرح کے الفاظ لگاتے ہیں کلک می کلک ہیئر، اَرن منی، یوزفُل لنکس وغیرہ۔ تو اِس طرح کے الفاظ کو استعمال مت کریں۔

8۔ کچھ لوگ ویب سائٹس صرف ایڈسینس سے پیسے کمانے کیلئے بناتے ہیں۔ لیکن آپکی اولین ترجیح خدمات ومعلومات فراہم کرنا ہونی چاہئے۔ میٹیریل مُفید ہو۔ آپکی ترجیح کا اندازہ عوامل وکونٹینٹ سے ہوتا ہے جو لوگوں کو کلک کرنے پر اُبھارتا ہے۔

9۔ اپنی ویب سائٹ کے مواد سے متعلق Keywords استعمال کریں۔ کیونکہ اگر آپ سائٹ سے ہٹ کر کی ورڈز استعمال کریں گے تو ایڈ زیادہ بھی ہو تو ایڈسینس والے آپکا اکاؤنٹ بند کر دیں گے۔

10۔ اگر آپکا اکاؤنٹ ایک بار بند ہو چکا ہو تو کوشش کریں کہ اگلی بار اُس اکاؤنٹ پر دُوبارہ اپلائی نہ کریں۔

نوٹ: آپکا اکاؤنٹ بلاک کرنے سے پہلے ایڈسینس والے آپکو پہلے وارننگ ای میل کرتے ہیں اور اگر پھر بھی باز نہ آئیں تو آپکا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔
Adnan Shahid
About the Author: Adnan Shahid Read More Articles by Adnan Shahid: 14 Articles with 19031 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.